مارچ 2021 Archives
اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بہُت زِیادہ کام کرسکتا ہے۔ کلِیسیا میں اور مسِیح یِسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدُالآباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔
اور اِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سُکُونت کرے تاکہ تُم محبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔ سب مُقدّسوں سمیت بخُوبی معلُوم کر سکو کہ اُس کی چَوڑائی اور لمبائی اور اُنچائی اور گہرائی کِتنی ہے۔ اور مسِیح کی اُس محبّت کو جان سکو جو جاننے سے باہِر ہے تاکہ تُم خُدا کی ساری معمُوری تک معمُور ہو جاؤ۔
کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عِنایت کرے کہ تُم اُسکے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیت میں بُہت ہی زورآور ہو جاؤ۔ اوراِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سکُونت کرے تاکہ تُم مُحبت میں جڑ پکڑکے اور بُنیاد قائِم کرکے۔
اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہئے ہم نہیں جانتے مگر رُوح خُود ایسی آہیں بھربھر کر ہماری شفاعت کرتا ہے جِنکا بیان نہیں ہوسکتا۔ اور دِلوں کا پرکھنے والا جانتا ہےکہ رُوح کی کیا نِیت ہے کیونکہ وہ خُدا کی مرضی کے مُواقف مُقدسوں کی شفاعت کرتا ہے۔
کِیُونکہ میری دانِست میں اِس زمانہ کے دُکھ درد اِس لائِق نہِیں کہ اُس جلال کے مُقابِل ہو سکیں جو ہم پر ظاہِر ہونے والا ہے۔
رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتا ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔ اور اگر فرزند ہیں تو وارث بھی ہیں یعنی خُدا کے وارث اور مسِیح کے ہم مِیراث بشرطیکہ ہم اُس کے ساتھ دُکھ اُٹھائیں تاکہ اُس کا جلال بھی پائیں۔
صادِق کا تھوڑا سا مال بُہت سےشرِیروں کی دَولت سے بہتر ہے کیونکہ شرَیروں کے بازُو توڑے جائینگے لیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔
راست آدمی کی یادگار مُبارک ہے لیکن شرِیروں کا نام سڑ جائیگا۔
واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور علِم کیا ہی عمِیق ہے!اُسکےفَیصلے کِس قدراِدراک سے پرے اور اُسکی راہیں کیا ہی بے نِشان ہیں!۔خُداوند کی عقل کوکِس نے جانا؟ یا کون اُسکا صلاح کارہُوا؟۔ یا کِس نے پہلے اُسے کُچھ دِیا ہے جِسکا بدلہ اُسے دِیا جائے؟۔ کیونکہ اُسی کی طرف سے اور اُسی کے وسیلہ سے اور اُسی کے لِئے سب چیزیں ہیں۔ اُسکی تمجِید ابد تک ہوتی رہے۔ آمین۔
وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔ خُداوند میں مُطمئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ۔ اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میں کامیاب ہوتا اور بُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔
کیونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نہیں مِلی جِس سے پھر ڈر پیَدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح جِس سے ہم ابؔا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔
یہ کِس نے کِیااور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کرکے انجام دِیا؟ میں خُداوند نے جو اول و آخِر ہُوں- وہ میں ہی ہُوں۔
صادِق کے ہونٹ بُہتوں کو غِذا پُہنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مرتے ہیں۔
اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دے اور اُس پر توکّل کر۔ وُہی سب کُچھ کرے گا وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔
اِس لیے کہ جِتنے خُدا کے رُوح کی ہِدایت سے چلتے ہیں وُہی خُدا کے بَیٹے ہیں۔
کِیُونکہ تُم سب اُس اِیمان کے وسیلہ سے جو مسِیح یسُوع میں ہے خُدا کے فرزند ہو۔ اور تُم سب جِتنوں نے مسِیح میں شامِل ہونے کا بپتسمہ لِیا مسِیح کو پہن لِیا۔
تُو مَت ڈر کِیُونکہ میَں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراساں نہ ہو کِیُونکہ میَں تیرا خُدا ہُوں میَں تُجھے زور بخشوں گا۔ میَں یقیناً تیری مدد کرُوں گا اور میَں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔
اِنسان کو ڈر پھندا ہے لیکِن جو کوئی خُداوند پر توکّل کرتا ہے محفُوظ رہے گا۔
اور اگر کِسی کا رُوح تُم میں بسا ہُوا ہے جِس نے یسُوع کو مُردوں میں سے جِلایا تو جِس نے مسِیح یسُوع کو مُردوں میں سے جِلایا وہ تُمہارے فانی بَدَنوں کو بھی اپنے اُس رُوح کے وسِیلہ سے زِندہ کرے گا جو تُم میں بسا ہُوا ہے۔
اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حُدود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔
خُداوند میں مسرُور رہ اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔
مگر رُوح کا پھَل محبّت۔ خُوشی۔ اِطمینان۔ تحمُّل۔ مہربانی۔ نیکی۔ اِیمانداری۔ حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شَریعت مُخالِف نہِیں۔
اِس لیے کہ جو کام شَرِیعت جِسم کے سبب سے کمزور ہو کر نہ کر سکی وہ خُدا نے کِیا یعنی اُس نے اپنے بیٹے کو گُناہ آلُودہ جِسم کی صُورت میں اور گُناہ کی قُربانی کے لیے بھیج کر جِسم میں گُناہ کی سزا کا حُکم دِیا۔ تاکہ شَریعَت کا تقاضا ہم میں پُورا ہو جو جِسم کے مُطابق نہِیں بلکہ رُوح کے مُطابق چلتے ہیں۔
یسُوع نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر کوئی مُجھ سے محبّت رکھے تو وہ میرے کلام پر عمل کرے گا اور میرا باپ اُس سے محبّت رکھّے گا اور ہم اُس کے پاس آئیں گے اور اُس کےساتھ سکونت کریں گے۔
ہم اِن باتوں کے گواہ ہیں اور رُوح القُدس بھی جِسے خُدا نے اُنہیں بخشا جو اُس کا حُکم مانتے ہیں۔
مُبارک ہیں وہ جو کامِل رفتار ہیں۔ جو خُداوند کی شرِیعت پر عمل کرتے ہیں۔
پَس اَب جو مسِیح یسُوع میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہِیں۔ کِیُونکہ زِندگی کے رُوح کی شَرِیعَت نے مسِیح یسُوع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شَرِیعَت سے آزاد کر دِیا۔
پطرس نے اُن سے کہا کہ توبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک گُناہوں کی مُعافی کے لیے یسُوع مسِیح کے نام پر بپتسمہ لے تو تُم رُوحُ القدُس اِنعام میں پاؤ گے۔
خُداوند پر توکّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔
تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر کِیُونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائیں گے اور سبزہ کی طرح مُرجھا جائیں گے۔
صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے کِیُونکہ میرا توکّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتا جِس پر میَں چلُوں کِیُونکہ میَں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتاہُوں۔