جولاي 2021 Archives
اے خدا وند ! میرا توکل تجھ پر ہے۔ مجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دے۔ اپنی صداقت کی خاطر مجھے رہائی دے۔
عیب جوئی نہ کرو کہ تُمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے۔ کِیُونکہ جِس طرح تُم عیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی۔ اور جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا۔
کِیُونکہ اُس کا قہر دَم بھر کا ہے۔ اُس کا کرم عُمر بھر کا۔ رات کو شاید رونا پڑے پر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔
کِیُونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائم ہے جِسکا نام قُدّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ میَں بُلند اور مُقّدس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔
تُو کِیُوں اپنے بھائی کی آنکھ کے تِنکے کو دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ کے شہتیر پر غَور نہیں کرتا؟ اور جب تیری ہی آنکھ میں شہتیر ہے تو تُو اپنے بھائی سے کِیُونکر کہہ سکتا ہے کہ لا تیری آنکھ سے تِنکا نِکال دُوں؟ اَے ریا کار پہلے اپنی آنکھ سے شہتیر نکال پھر اپنے بھائی کی آنکھ میں سے تِنکے کو اچھی طرح دیکھ کر نکال سکے گا۔
جب تُو سَیلاب میں سے گُزرے گا تو میں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو نَدیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائینگی۔ جب تُو آگ پر چلیگا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائیگا۔
اور میَں نے اُنہیں تیرے نام سے واقِف کِیا اور کرتا رہُوں گا تاکہ جو محبّت تُجھ کو مُجھ سے تھی وہ اُن میں ہو اور میَں اُن میں ہُوں۔
مُسافر پروری سے غافِل نہ رہو کِیُونکہ اِسی وجہ سے بعض نے بے خبری میں فرشتوں کی مہمان داری کی ہے۔
اَے باپ! میَں چاہتا ہُوں کہ جِنہیں تُو نے مُجھے دیا ہے جہاں میَں ہُوں وہ بھی میرے ساتھ ہوں تاکہ میرے اُس جلال کو دیکھیں جو تُو نے مُجھے دِیا ہے کِیُونکہ تُو نے بِنایِ عالم سے پیشتر مُجھ سے مُحبّت رکھی۔
میَں اُن میں اور تُو مُجھ میں تاکہ وہ کامِل ہو کر ایک ہو جائیں اور دُنیا جانے کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا اور جِس طرح کہ تُو نے مُجھ سے محبّت رکھی اُن سے بھی محبّت رکھّی۔
لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔
اُس کے مالِک نے اُس سے پُوچھا اَے اچھے اور دیانتدار نوکر شاباش! تُو تھوڑے میں دیانتدار رہا۔ میَں تُجھے بہُت چیزوں کا مُختار بناؤں گا اپنے مالِک کی خُوشی میں شریک ہو۔
میَں صِرف اِن ہی کےلیے درخَواست نہیں کرتا بلکہ اُن کے لیے بھی جو اِنکے کلام کے وسیلہ سے مُجھ پر اِیمان لائیں گے۔ تاکہ وہ سب ایک ہوں یعنی جِس طرح اَے باپ! تُو مُجھ میں ہے اور میں تُجھ میں ہُوں وہ بھی ہم میں ہوں اور دُنیا اِیمان لائے کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا۔
اور اب اَے یعقوب! خُداوند جِس نے تُجھ کو پیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کِیُونکہ میَں نے تیرا فدیہ دِیا ہے۔ میَں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔
جِس طرح تُو نے مُجھے دُنیا میں بھیجا اُسی طرح میَں نے بھی اُنہیں دُنیا میں بھیجا۔
تُو یہ نہ کہنا کہ مَیں بدی کا بدلہ لُوں گا خُداوند کی آس رکھ اور وہ تُجھے بچا لے گا۔
صادِق کا تھوڑا سا مال بہُت سے شریروں کی دَولت سے بہتر ہے کِیُونکہ شریروں کے بازُو توڑے جائیں گے لیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔
میَں یہ درخواست نہیں کرتا کہ تُو اُنہیں دُنیا سے اُٹھا لے بلکہ یہ کہ اُس شریر سے اُن کی حِفاظت کر۔
جو کام تُو نے مُجھے کرنے کو دِیا تھا اُسکو تمام کر کے میََََََََََََں نے زمین پر تیرا جلال ظاہر کِیا۔
تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بہت ہیں۔ کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔
جو کلام پر توجُّہ کرتا ہے بھلائی دیکھے گا اور جِس کا توکُل خُداوند پر ہے مُبارک ہے۔
یہ نہیں کہ میَں مُحتاجی کے لِحاظ سے کہتا ہُوں کِیُونکہ میَں نے یہ سیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں اُسی پر راضی ہُوں۔
نیکو کار بیوی کِس کو ملتی ہے؟ کِیُونکہ اُس کی قدر مرجان سے بھی بہُت زیادہ ہے۔
اِس لیے تُم ایک دُوسرے کے سامنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لیے دُعا کرو تاکہ شفا پاؤ کِیُونکہ راستباز کی دُعا بڑی پُر اثر ہوتی ہے۔
اور اپنی بزُرگی اور اپنی تقدیس کراؤں گا اور بہُت سی قوموں کی نظروں میں مشہُور ہوں گا اور وہ جانیں گے کہ خُداوند میَں ہُوں۔
پَس خُدا کے تابع ہو جاؤ اِبلیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔
اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تُجھ خُدایِ واحِد اور برحق کو اور یسُوع مسِیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔
مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لیے آزاد کِیا ہے پَس قائم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔
صادِق کے ہونٹ بہُتوں کو غِذا پہُنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مَرتے ہیں۔
یسُوع نے یہ باتیں کہیں اور اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھا کر کہا اے باپ! وہ گھڑی آ پہنچی اپنے بَیٹے کا جلال ظاہر کر تاکہ بیَٹا تیرا جلال ظاہِر کرے۔
اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی محبت عبث ہے اگر خُداوند ہی شہر کی حفاظت نہ کرے تو نگہبان کا جاگنا عبث ہے۔