اگست 2021 Archives
تُند خو آدمی پر حَسد نہ کرنا اور اُُس کی کسی روش کو اِختیار نہ کرنا۔ کیونکہ کجرو سے خداوند کو نفرت ہے لیکن راست باز اُس کے محرمِ راز ہیں۔
اور تُو خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اپنی ساری جان اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ۔ دوسرا یہ کہ تُو اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھ۔ ان سے بڑا اور کوئی حکم نہیں۔
جو قہر کرنے میں دھیما اور بڑا عقل مند ہے پر وہ جو جھکّی ہے حماقت کو بڑھاتا ہے۔
اور ہم کو معلوم ہے کہ سب چیزیں ملکر خدا سے محبت رکھنے والوں کے لیے بھلائی پیدا کرنی ہیں، یعنی ان کے لیے جو خدا کے ارادہ کے موافِق بُلائے گئے۔
اور تمہارا وہ مسح جو اُس کی طرف سے کیا گیا تم میں قائم رہتا ہے، اور تم اُس کے محتاج نہیں کہ کوئی تمہیں سکھائے بلکہ جس طرح وہ مسح جو اُس کی طرف سے کیا گیا تمہیں سب باتیں سکھاتا ہے اور سچا ہے اور جھوٹا نہیں اور جس طرح اُس نے تمہیں سِکھایا اسی طرح تم اس میں قائم رہتے ہو۔
اسی طرح روح ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جس طور سے ہم کو دُعا کرنا چاہیے ہم نہیں جانتے مگر روح خود ایسی آہیں بھر بھر کر ہماری شفاعت کرتا ہے جن کا بیان نہیں ہو سکتا۔
شفقت اور سچائی تجھ سے جدا نہ ہوں۔ اور اُن کو اپنے گلے کا طوق بنانا اور اپنے دل کی تختی پر لکھ لینا۔ یوں تو خدا اور انسان کی نظر میں مقبولیت اور عقلمندی حاصل کرے گا۔
پس یسوع نے ان یہودیوں سے کہا جنہوں نے اُس کا یقین کیا تھا کہ اگر تم میرے کلام پر قائم رہو گے تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔ اور سچائی سے واقف ہوگے اور سچائی تم کو آزاد کرے گی۔
مسکینوں کے ساتھ فروتن بننا مُتکبروں کے ساتھ لُوٹ کا مال تقسیم کرنے سے بہتر ہے۔
اُس کو میں نے تُمہارے پاس اِسی لیے بھیجا ہےکہ تم ہماری حالت سے واقف ہو جاؤ اور وہ تمہارے دلوں کو تسلی دے۔
اے میرے بیٹے! دانائی اور تمیز کی حفاظت کر۔ انکو اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔ یوں وہ تیری جان کی حیات اور تیرے گلے کی زینت ہوں گی۔
پس اب تم پردیسی اور مسافر نہیں رہے۔ بلکہ مقدسوں کے ہموطن اور خدا کے گھرانے کے ہو گئے ہو۔ اور رسولوں اور نبیوں کی نیو پر جسکے کونے کے سرے کا پتھر خود مسیح یسوع ہے تعمیر کیے گئے ہو۔
ہم اس لیے محبت رکھتے ہیں کہ پہلے اس نے ہم سے محبت رکھی۔
کیونکہ میری دانست میں اس زمانہ کے دکھ درد اِس لائق نہیں کہ جلال کے مقابل ہو سکیں جو ہم پر ظاہر ہونے والا ہے۔
تم نے مجھے نہیں چنا بلکہ میں نے تمہیں چن لیا اور تم کو مقرر کیا کہ جا کر پھل لاؤ اور تمہارا پھل قائم رہے۔ تاکہ میرے نام سے جو کچھ باپ سے مانگو وہ تم کو دے گا۔
اپنے چہرہ کو اپنے بندہ پر جلوہ گر فرما۔ اپنی شفقت سے مجھے بچا لے۔
کیونکہ تم کو غلامی کی روح نہیں ملی جس سے پھر ڈر پیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی روح ملی ہے جس سے ہم اباّ یعنی اے باپ کہہ کر پکارتے ہیں۔ روح خود ہماری روح کے ساتھ مل کر گواہی دیتا ہے کہ ہم خدا کے فرزند ہیں۔
..... جتنے خدا کے روح کی ہدایت سے چلتے ہیں وہی خدا کے بیٹے ہیں۔
اس سے زیادہ محبت کوئی شخص نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لیے دیدے۔
اے میرے بیٹے! خداوند کی تنبیہ کو حقیر نہ جان اور اُس کی ملامت سے بیزار نہ ہو۔ کیونکہ خداوند اُسی کو ملامت کرتا ہے جِس سے اُسے محبت ہے۔
اور اگر اُسی کا روح تُم میں بسا ہوا ہے، جِس نے یسوع کو ُمردوں میں سے جلایا تو جس نے مسیح یسوع کو ُمردوں میں سے جلایا وہ تمہارے فانی بدنو ں کو بھی اپنے اُس روح کے وسیلہ سے زندہ کرے گا جو تم میں بسا ہوا ہے۔
کیونکہ خداوند خدا آفتاب اور سپر ہے۔ خداوند فضل اور جلال بخشے گا۔ وہ راست رو سے کوئی نعمت باز نہ رکھے گا۔
خداوند رحیم اور کریم ہے۔ قہر کرنے میں دھیما اور شفقت میں غنی۔
دانا دل فرمان بجا لائے گا پر بکواسی احمق پچھاڑ کھائے گا۔
کیونکہ نہ ہم دنیا میں کچھ لائے اور نہ اس میں سے کچھ لے جا سکتے ہیں۔ پس اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اسی پر قناعت کریں۔
محبت بدکاری سے خوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سے خوش ہوتی ہے۔
تب اس فرشتہ نے جو مجھ سے کلام کرتا تھا کہاکیا تو نہیں جانتا کہ یہ کیا ہیں؟ میں نے کہا نہیں اے میرے آقا۔ تب اس نے مجھ سے کہا کہ یہ زربابل کے لیے خدا کا کلام ہے کہ نہ تو روح سے اور نہ توانائی سے بلکہ میری روح سے رب الافواج فرماتا ہے۔
جو کوئی خدا سے پیدا ہوا ہے وہ دنیا پر غالب آتا ہے۔ اور وہ غلبہ جس سے دینا مغلوب ہوئی ہے ہمارا ایمان ہے۔
پس ہم ان باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مخالف ہے؟۔ جس نے اپنے بیٹے کو ہی دریغ نہ کیا بلکہ ہم سب کی خاطر اسے حوالہ کر دیا وہ اس کے ساتھ اور سب چیزیں بھی ہمیں کس طرح نہ بخشے گا؟
خداوند خدا کی روح مجھ پر ہے کیونکہ اس نے مجھے مسح کیا تا کہ حلیموں کو خوش خبری سناؤں۔ اس نے مجھے بھیجا ہے کہ شکستہ دلوں کو تسلی دوں قیدیوں کے لیے رہائی اور اسیروں کے لیے آزادی کا اعلان کروں۔
پس اب جو مسیح میں ہیں ان پر سزا کا حکم نہیں۔ کیونکہ زندگی کی روح کی شریعت نے مسیح یسوع میں مجھے گناہ اور موت کی شریعت سے آزاد کر دیا۔