نومبر 2021 Archives
حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈَرتی ہے بے ستُودہ ہوگی۔
کِیُونکہ مسیح کی خاطِر تُم پر یہ فضل ہُوا ہے کہ نہ فقط اُس پر ایماُن لاؤ بلکہ اُس کی خاطِر دُکھ بھی سہو۔
اُس کے بیٹے اُٹھتے ہیں اور اُسے مبارک کہتے ہیں۔ اُس کا شوہر بھی اُس کی تعریف کرتا ہے۔کہ بہتری بیٹیوں نے فصلیت دکھائی ہےلیکن تُو سب پر سبقت لے گئی۔
صرف یہ کرو کہ تُمہارا چال چلن مسیح کی خُوشخبری کے موافِق رہے۔تاکہ خواہ میں آؤں اور تُمہیں دیکھُوں خواہ نہ آؤں تُمہارا حال سُنوں کہ تُم ایک روح میں قائِم ہو اور اُنجیل کے ایماُن کے لیے ایک جاُن ہو کر جانفِشانی کرتے رہو۔ اور کِسی بات میں مُخالفوں سے دہشت نہیں کھائے یہ اُن کے لیے ہلاکت کا صاف نِشاُن ہے لیکِن تُمہاری نِجات کا اور یہ خُدا کی طرف سے ہے۔
کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا اور جو زُبان عدالت میں تُجھ پر چلے گی تُو اُسے مُجرم ٹھہرائے گی۔ خُداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی مِیراث ہے اور اُن کی راستبازی مُجھ سے ہے۔
خُداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھے کِس کی دہشت؟ خُداوند میری زندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس کی ہیبت؟
انسان کی روشیں خُداوند کی طرف سے قائم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خوش ہے۔اگر وہ گِر بھی جائے تو پڑا نہ رہے گاکِیُونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔
خُداوند سے مُحبّت رکھو اے اُس کے سب مُقّدسو!خُداوند ایمان داروں کو سلامت رکھتا ہے اور مغرُوروں کو خُوب ہی بدلا دیتاہے۔ اے خُداوند پر آس رکھنے والو! سب مضبُوط ہو اورتُمہارا دِل قوی رہے۔
پس اے عزیزو! چُونکہ ہم سے ایسے وعدے کِیے گئےآؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جسمانی اور روحانی آلودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پُہنچائیں۔
اَب جو ایسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافق جو ہم میں تاثیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہت زیادہ کام کر سکتا ہے۔کلِیسیا میں اور مسیِح یسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدُالاباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے۔ آمین۔
جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلی میری جان کو شاد کرتی ہے۔
پُس ہم اُن باتوں کے طالِب رہیں جن سے میل مِلاپ اور باہمی ترقی ہو۔
بلکہ ہمارے خُداوند اور مُنّجی یِسُوع مسِیح کے فضل اور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔ اُسی کی تمجِید اب بھی ہو اور ابد تک ہوتی رہے۔ آمِین۔
خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وہی بچا لے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کرخُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہوئے تیرے لیے شادمانی کرے گا۔
ہر وقت خُوش رہو۔ بلاناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شُکرگُزاری کرو کِیُونکہ مسیح یسُِوع میں تمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔
اور اُنہیں باہِر لا کر کہا اَے صاحِبو! میں کیا کرُوں کے نِجات پاؤں؟ اُنہوں نے کہا خُداوند یسوع پر اِیمان لا تُوتو اور تیرا گھرانا نِجات پائے گا۔ اور اُنہوں نے اُس کو اور اُس کے سب گھر والوں کوخُداوند کا کلام سُنایا۔ اور اُس نے رات کو اُسی گھڑی اُنہیں لے جا کر اُن کے زخم دھوئے اور اُسی وقت اپنے سب لوگوں سمیت بپتِسمہ لیا۔
تُوکَون ہے جو دوسروں کے نَوکر پر اِلزام لگاتا ہے؟ اُس کا قائَم رہنا یا گَر پڑنا اُس کے مالِک ہی سے مُتِعلق ہے بلکہ وہ قائِم ہی کر دیا جائے گا کِیُونکہ خُداوند اُس کے قائِم کرنے پر قادِر ہے۔
پس آئندہ کو ہم ایک دُوسرے پر اِلزام نہ لگائیں بلکہ تُم یہی ٹھان لو کہ کوئی اپنے بھائی کے سامنے وہ چِیز نہ رکھے جو اُس کے ٹھوکر کھانے یا گِرنے کا باعث ہو۔
اور خُداوند ایسا کرے کہ جس طرح ہم کو تُم سے مُحبت ہے اُسی طرح تُمہاری محبت بھی آپس میں اور سب آدمیوں کے ساتھ زیادہ ہو اور بڑھے۔
کمزور ایمان والے کو اپنے میں شامِل تو کرو لیکن شک و شُبہ کی تکراروں کے لیے نہیں۔
اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ میں تم کو آرام دوں گا۔ میرا جُوا اپنے اُوپر لو اور مُجھ سے سیکھو۔ کِیُونکہ مَیں حِلیم ہوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ کِیُونکہ میرا جُوا ملائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔
اپنے مال سے اور اپنی ساری پیَداوار کے پہلے پھَلوں سے خُداوند کی تعظیم کر۔
اگر ہم جِیتے ہیں تو خُداوند کے واسطے جِیتے ہیں۔ اگر مَرتے ہیں تو خُداوند کے واسطے مَرتے ہیں۔ پَس ہم جئیں یا مَریں خُداوند ہی کے ہیں۔
جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے۔ نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کِیُونکہ خُدا خُوشی سے دینے والوں کو عزِیز رکھتاہے۔
اِس واسطے ہم دلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مدد گار ہے۔ میں خوف نہ کرُوں گا۔ اِنسان میرا کیا کرے گا؟
کِیُونکہ جب ہم اُس کی موت کی مُشابہت سے اُس کے ساتھ پیوستہ ہو گئے تو بے شک اُس کے جی اُٹھنے کی مشابہت سے بھی اُس کے ساتھ پیوَستہ ہوں گے۔چُنانچہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری پُرانی اِنسانیت اُس کے ساتھ اِس لیے مصلوب کی گئی کہ گُناہ کا بَدَن بےکار ہو جائے تاکہ ہم آگے کو گناہ کی غُلامی میں نہ رہیں۔
کِیُونکہ جب ہمیں یہ یقین ہے کہ یسوع مَر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یسُوع کے وسیلہ سے اُسی کے ساتھ لے آئے گا۔
اِس لیے کہ جو کام شَریعَت جِسم کے سبب سے کمزور ہو کر نہ کر سکی وہ خُدا نے کِیا یعنی اُس نے اپنے بیٹے کو گُناہ آلودہ جِسم کی صُورت میں اور گُناہ کی قُربانی کے لیے بھیج کر جِسم میں گُناہ کی سزا کا حُکم دیا۔ تاکہ شَرِ یعَت کا تقاضا ہم میں پورا ہو جو جِسم کے مُطابِق نہِیں بلکہ رُوح کے مُطابِق چلتے ہیں۔
میں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ اور وہ میرا خُدا ہے۔ جِس پر میرا توکُل ہے۔
کل کی بابت گھمنڈ نہ کر کیونکہ تُو کہ ایک ہی دن میں کیا ہوگا۔