مارچ 2022 Archives
حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لیے اُس پر سیاست ہُوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفا پائیں۔ ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پھرا پر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لادی۔
وہ آدمِیوں میں حقّیر و مردُود۔ مَردِ غم ناک اور رنج کا آشنا تھا۔ لوگ اُس سے گویا رُوح پوش تھے اُس کی تحقیر کی گئی اور ہم نے اُس کی کُچھ قدر نہ جانی۔ تُو بھی اُس نے ہماری مشقتیں اُٹھا لیں اور ہمارے غموں کو برداشت کِیا۔ پر ہم نے اُسے خُدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہُؤا سمجھا۔
جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راستبازی ہو جائیں۔
کِیُونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور انسان کی بیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسِیح یسُوع جو انسان ہے۔ جِس نے اپنے آپ کو سب کے فِدیہ میں دِیا کہ مُناسِب وقتُوں پر اُس کی گواہی دی جائے۔
میری نِجات اور میری شَوکت خُدا کی طرف سے ہے۔ خُدا ہی میری قوت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔
کِیُونکہ مسِیح کی خاطِر تُم پر یہ فضل ہُؤا ہے کہ نہ فقط اُس پر اِیمان لاؤ بلکہ اُس کی خاطِر دُکھ بھی سہو۔
اگر اپنے گناہوں کا اِقرار کریں تُو وہ ہمارے گناہوں کے مُعاف کرنے اورہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سَچّا اور عادِل ہے۔
کِیُونکہ گناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشش ہمارے خُداوند مسِیح یسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔
مُبارک ہے وہ شخص جو آزمائِش کی برداشت کرتا ہے کِیُونکہ جب مقبول ٹھہرا تُو زندگی کا وہ تاج حاصل کرے گا جِس کا خُداوند نے اپنے محبت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔
غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔ خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم ابلیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔
مبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر تُوکل کرتا ہے اور جس کی اُمید خُداوند ہے۔ کِیُونکہ وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کے پاس لگایا جائے اور اپنی جڑ دریا کی طرف پھَیلائے اور جب گرمی آئے تُو اُسے کُچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اُس کے پتے ہرے رہیں اور خُشک سالی کا اُسے کُچھ خوف نہ ہو اور پھَل لانے سے باز نہ رہے۔
نوزیدابچّوں کی مانند خالص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذریعہ سے نِجات حاصِل کرنے کے لیے بڑھتے جاؤ۔ اگر تُم نے خُداوند کے مہربان ہونے کا مزہ چکھّا ہے۔
مگر رُوح کا پھل محبّت۔خُوشی۔ اِطمینان۔تحمّل۔مہربانی۔نیکی۔ایمانداری۔حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ ایسے کاموں کی کوئی شَریعت مُخالف نہیں۔
پَس خُدا جو اُمید کا سرچشمہ ہے تُمہیں ایمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمینان سے معمُور کرے تاکہ رُوح القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمید زیادہ ہوتی جائے۔
خُداوند میرا چوپان ہے مُجھے کمی نہ ہوگی۔ وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے ۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔
پَس خُدا کے برگزیدوں کی طرح جو پاک اور عزیِز ہیں درد مندی اور مہربانی اور فروتنی اور حِلم اور تحمل کا لِباس پہنو۔
تُو تُم سب اور اسرائیل کی ساری اُمت کو معلُوم ہو کہ یسُوع مسِیح ناصری جس کو تُم نے مُردوں میں سے جلایا اُسی کے نام سے یہ شخص تُمہارے سامنے تندرُست کھڑا ہے۔ یہ وُہی پتھر ہے جسے تُم معماروں نے حقیر جاُنا اور وہ کونے کے سِرے کا پتھر ہو گیا۔ اور کِسی دوسرے کے وسیلہ سے نِجات نہیں کِیُونکہ آسمان کے تلے آدمیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلہ سے ہم نِجات پا سکیں۔
پَس اُسی باعث تُم اپنی طرف سے کمال کوشِش کر کے اپنے اِیمان پر نیکی اور نیکی پر معرفت۔ اور معرفت پر پرہیزگاری اور پرہیزگاری پر صبر اور صبر پر دینداری۔ اور دینداری پر برادرانہ اُلفت اور برادرانہ اُلفت پر محبّت بڑھاؤ۔ کِیُونکہ اگر یہ باتیں تُم میں مُوجود ہوں اور زیادہ بھی ہوتی جائیں تُو تُم کو ہمارے خُداوند یسُوع مسیِح کو پہچاُننے میں بے کار اور بے پھل نہ ہونے دیں گی۔
اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چیزیں مِل کر خُدا سے محبّت رکھنے والوں کے لیے بھائی پیَدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لیے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافق بُلائے گئے۔
جن کے باعث اُس نے ہم سے قِیمتی اور نِہایت بڑے وعدے کیے تاکہ اُن کے وسیلہ سے تُم اُس خرابی سے چھُوٹ کر جو دُنیا میں بڑی خوشی کے سبب سے ہے ذاتِ الہٰی میں شریک ہو جاؤ۔
سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے محبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا ہے اور اُن پر رحم کرتا ہے۔
بلکہ مسِیح کو خُداوند جاُن کر اپنے دِلوں میَں مُقدس سَمَجھو اور جو کوئی تُم سے تُمہا ری اُمید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لِئے ہر وقت مُستعد رہو مگر حِلم اور خوف کے ساتھ۔
جِس نے ہمیَں نِجات دی اور پاک بُلاوے سے بُلایا ہمارے کاموں کے مُوافق نہیں بلکہ اپنے خاص اِرادہ اور اُس فضل کے مُوافق جو مسِیح یسُوع میَں ہم پر ازل سے ہُؤا۔
ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتُوں کا باپ اور ہر طرح کی تسّلی کا خُدا ہے۔ وہ ہماری مُصیبتُوں میَں ہم کو تسّلی دیتا ہے تاکہ ہم اُس تسّلی کے سبب سے جو خُدا ہمیَں بخشتا ہے اُن کو بھی تسّلی دے سکیں جو کِسی طرح کی مُصیبت میَں ہیں۔
اے خُدا تُو مجھے جاُنچ اور میرے دِل کو پہچاُن، مجھے آزما اور میرے خیالوں کو جاُن لے۔ اور دیکھ کہ مُجھ میَں کوئی بُری روش تُو نہیں اور مُجھ کو ابدی راہ میَں لے چل۔
اے خُداوند تُو میرا خُدا ہے میَں تیری تمجید کرُوں گا، تیرے نام کی سِتائش کرُوں گا کیونکہ تُو نے عجیب کام کِئے ہیں تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔
اور یہ باتیں جن کا حُکم آج میَں تُجھے دیتا ہوں تیرے دِل پر نقش رہیں۔ اور تُو اُن کو اپنی اولاد کے ذہن نشین کرنا اور گھر بیٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت اُن کا ذکر کِیا کرتا۔
کیا میَں نے تُجھ کو حُکم نہیں دیا؟ سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ خوف نہ کھ اور بے دِل نہ ہو کِیُونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔
خُداوند فرماتا ہے کہ میری خیال تُمہارے خیال نہیں اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ کِیُونکہ جِس قدر اُسماُن زمین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔
لیکن وہ اُس راُستہ کو جِس پر میَں چلتا ہُوں جاُنتا ہے۔ جب وہ مُجھےتلے کا تُو میَں سونے کی ماُنند نِکل آؤں گا۔ میرا پاؤں اُس کے قدموں سے لگا رہاہے۔ میَں اُس کے راُستہ پر چلتا ہُوں اور برگشتہ نہیں ہُؤا۔
آسمان پر تیرے سِوا میرا کون ہے؟ اور زمین پر تیرے سِوا میَں کِسی کا مُشتاق نہیں۔ گو میرا جِسم اور میرا دِل زائِل ہو جائیں تُو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوت اور میرا بخرہ ہے۔