اپريل 2022 Archives
بلکہ مُحبّت کے ساتھ سَچائی پر قائم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سر ہے یعنی مسِیح کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔
لیکن میں جانتا ہوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔ اور آخرکار وہ زمین پر کھڑا ہوگا۔
ویسا ہی مِزاج رکھو جیسا مسیِح یسُوع کا تھا۔ اُس نے اگرچہ خُدا کی صورت پر تھا خُدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سَمجَھا۔ بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دیا اور خادِم کی صُورت اِختیار کی اور اِنسانوں کے مُشابہ ہو گیا۔ اور اِنسانی شکل میں ظاہر ہو کر اپنے آپ کو پست کر دیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوت بلکہ صلیبی مَوت گوارا کی۔
کِیُونکہ اِبنِ آدم کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔
اِسی لیے جو اُس کے وسیلہ سے خُدا کے پاس آئے ہیں وہ اُنہیں پُوری پُوری نجات دے سکتا ہے۔ کِیُونکہ وہ اُن کی شِفاعت کے لیے ہمیشہ زِندہ ہے۔
جِن پر خُدا نے ظاہر کرنا چاہا کہ غَیر قوموں میں اُس بھید کے جلال کی دولت کَیسی کُچھ ہے اور وہ یہ ہے کہ مسِیح جو جلال کی اُمید ہے تُم میں رہتا ہے۔ جِس کی منادی کر کے ہم ہر ایک شخص کو نصیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شخص کو مسِیح میں کامِل کر کے پیش کریں۔
کِیُونکہ تُم جانتے ہوں کہ تُمہارا نِکما چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہوئی۔ بلکہ ایک بے عیب اور بے داغ بَرے۔ یعنی مسیِح کے بیش قیمت خُون سے۔
چُنانچہ یہ لِکھا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قسم ہر ایک گھٹنہ میرے آگے جُھکے گا اور ہر ایک زبان میرا اِقرار کرے گی۔
کِیُونکہ اُس کی اَن دیکھی صِفتیں یعنی اُس کی ازلی قُدرت اور الُوہیت دُنیا کی پَیدائش کے وقت سے بنائی ہوئی چیزوں کے ذریعہ سے معلُوم ہو کر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کو کُچھ عُزر باقی نہیں۔
اور مَیں اُنہیں ہمیشہ کی زِندگی بخشتا ہُوں اور وہ ابدتک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا ۔ میرا باپ جِس نے مُجھے وہ دی ہیں سب سے بڑا ہے اور کوئی اُنہیں باپ کے ہاتھ سے چھین نہیں سکتا۔ مَیں اور باپ ایک ہیں۔
اے مَوت تیری فتح کہاں رہی؟ اے مَوت تیرا ڈنک کہاں گیا؟ مَوت کا ڈنک گُناہ ہے اور گُناہ شَریعَت ہے۔ مگر خُدا کا شُکر ہے جو ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔
لیکن فی الواقع مسِیح مُردوں میں سے جی اُٹھا اور جو سو گئے ہیں اُن میں پہلا پھَل ہُؤا۔ کِیُونکہ جب آدمی کے سبب سے موت آئی تو آدمی ہی کے سبب سے مُردوں کی قیامت بھی آئی، اور جَیسے آدم میں سب مَرتے ہیں وَیسے ہی مسِیح میں سب زِندہ کِئے جائیں گے۔
کہ اگر تُو اپنی زبان سے یسُوع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے ایمان لائے کہ خُدا نےاُسے مُردوں میں سے جَلایا تو نِجات پائے گا۔کِیُونکہ راستبازی کے لیے ایمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نِجات کے لیے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔
کِیُونکہ صِلیب کا پیغام ہلاک ہونے والوں کے نزدِیک بے وقُوفی ہے مگر ہم نِجات پانے والوں کے نزدِیک خُدا کی قُدرت ہے۔
آپس کی مُحبّت کے سوا کِسی چیز کے قرض دار نہ ہو کِیُونکہ جو دُوسرے سے مُحبّت رکھتا ہے اس نے شَریعت پر پُورا عمل کِیا۔
تُم اِسی لیے خراج بھی دیتے ہو کہ وہ خُدا کے خادم ہیں اور اِس خاص کام میں ہمیشہ مشغول رہتے ہیں۔ سب کا حق ادا کرو، جِس کو خراج چاہیے خِراج دو۔ جِس کو محصُول چاہیے محصُول ۔ جِس سے ڈرنا چاہیے اُس سے ڈرو، جِس کی عزت کرنا چاہیے اُس کی عِزت کرو۔
اَب اَے بھائیو! مَیں تُمہیں وُہی خُوشخبری جتائے دیتا ہوں جو پہلے دے چُکا ہُوں جِشے تُم نے قبُول بھی کر لیا تھا اور جِس پر قائم بھی ہو۔ اُسی کے وسیلہ سے تُم کو نجات بھی مِلتی ہے بشرطیکہ وہ خُوشخبری جو مَیں نے تُمہیں دی تھی یاد رکھتے ہو ورنہ تُمہارا اِیمان لانا بے فائدہ ہُؤا۔ چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پُہنچا دی جو مُجھے پُہنچی تھی کہ مسِیح کِتاب مُقدس کے مُطابق ہمارے گناہوں کے مُؤا۔ اور دفن ہُؤا اور تیسرے دِن کِتاب مُقدس کے مُطابق جی اُٹھا۔
اِس لیے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو مسِیح یسُوع میں ہے مُفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔
اور اُس نے سب سے کہا اگر کوئی میرے پیچھے آنا چاہے تو اپنی خودی سے اِنکار کرے اور ہر روز اپنی صلِیب اُٹھا ئے اور میرے پیچھے ہولے۔ کِیُونکہ جو کوئی اپنی جان بچانا چاہے وہ اُسے کھوئےگا اور جو کوئی میری خاطِر اپنی جان کھوئے وُہی اسے بَچائے گا۔
وہ آپ ہمارے گُناہوں کو اپنے بَدَن پر لیے ہُوئے صلِیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے اِعتبار سے مر کر راستبازی کے اِعتبار سے جئیں اور اسی کے مار کھانے سے تم نے شِفا پائی۔
کِیُونکہ جب ہم کمزور ہی تھے تو عَین وقت پر مسیِح کی خاطِر مُؤا۔ کِسی راستباز کی خاطر بھی مُشکل سے کوئی اپنی جان دے گا مگر شاید کِسی نیک آدمی کے لیے کوئی اپنی جان تک دے دینے کی جُرأت کرے۔ لیکِن خُدا اپنی محبتّ کی خوبی ہم پر یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیِح ہماری خاطِر مُؤا۔
وہ اُس کے جلا ل کا پَرتواور اُس کی ذات کا نقش ہو کر سب چیزوں کو اپنی قُدرت کے کَلام سے سنبھالتا ہے۔ وہ گناہوں کو دھو کر عالم بالا پرکبِیرا کی دَہنی طرف جا بیٹھا۔
کِیُونکہ باوجود دُشمن ہونے کے خُدا سے اُس کے بَیٹے کی مَوت کے وسیلہ سے ہمارا میل ہوگیا تو میل ہونے کے بعد تو ہم اس کی زِندگی کے سبب سے ضرور ہی بچیں گے۔
مَیں مسِیح کے ساتھ مصلُوب ہُؤا ہُوں اور اب مَیں زِندہ نہ رہا بلکہ مسِیح مجھ مِیں زندہ ہے اور مَیں جو اب جِسم مَیں زندگی گُزارتا ہوں تو خدا کے بیٹے پر ایمان لانے سے گُزارتا ہُوں جس نے مجھ سے مُحبّت رکھّی اور اپنے آپ کو میرے لیے مَوت کے حوالہ کر دیا۔
پَس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دوسرے کے لیِے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راستبازی کی دعا کے اثر سے بہُت کچھ ہو سکتا ہے۔
کِیُونکہ مسِیح کی محبت ہم کو مجبُور کر دیتی ہے اِس لیے کہ ہم یہ سَمَجھتے ہیں کہ جب ایک سب کے واسطے مؤا تو سب مَر گئے۔ اور وہ اِس لیے سب کے واسطے مُؤا کہ جو جیتے ہیں وہ آگے اپنے لیے نہ جیئیں بلکہ اس کے لیے جو اُن کے واسطے مُؤا اور پھر جی اُٹھا۔
ہم کو اُس میں اُس کے خُون کے وسیلہ سے مخلصی یعنی قُصُوروں کی معافی اُس کے اُس فضل کی دولت کے مُوافِق حاصِل ہے۔
اور ایمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یسُوع کو تکتے رہیں جس نے اُس خُوشی کے لیے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمندگی کی پروانہ کر کے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بیٹھا۔
اور یروشلیم جاتے ہوئے یسُوع بارہ شاگِردوں کو الگ لے گیا اور راہ میں اُن سے کہا۔ دیکھو ہم یروشلیم کو جاتے ہیں اور ابنِ آدم سَردار کاہِنوں اور فقیہوں کے حوالہ کِیا جائے گا۔ اور وہ اس کے قتل کا حُکم دیں گے۔ اور اُسے غَٰیر قَوموں کے حوالہ کریں گے تاکہ وہ اُسے ٹھٹھوں میں اُڑائیں اور کوڑے ماریں اور صلیب پر چڑھائیں اور وہ تیسرے دِن زندہ کِیا جائے گا۔
احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کئے ہیں کوئی نیکو کار نہیں۔