مٓی 2022 Archives
کِیُونکہ خُداوند خُود آسمان سے للکار اور مقّرب فرشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسِیح میں مؤئے جی اُٹھیں گے۔ پھِر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے۔
میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔ میرا توکّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔ بشر میرا کیا کر سکتاہے؟
لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پر ازل سے ابدتک اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔ یعنی اُن پر جو اُس کے عہد پر قاٗئم رہتے ہیں اور اُس کے قوانین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔
خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو۔ رونے والوں کے ساتھ رؤو۔
لیکن مَیں اپنی جان کو عزِیز نہیں سَمَجھتا کہ اُس کی کُچھ قدر کرُوں بمُقابلہ اِس کے کہ اپنا دَور اور وہ خِدمت جو خُداوند یِسُوع سے پائی ہے پُوری کرُوں یعنی خُدا کے فضل کی خُوشخبری کی گواہی دُوں۔
کِیُونکہ خُدا نے بَیٹے کو دُنیا میں اِس لیے بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِ س لیے کہ دُنیا اُس کے وسِیلہ سے نِجات پائے۔
اے میرے پیارے بھائیو! یہ بات تُم جانتے ہو۔ پَس ہر آدمی سُننے میں تیز اور بولنے میں دِھیرا اور قہر میں دِھیما ہو۔
بردرانہ مُحبّت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو۔ عِزت کے رُو سے ایک دُوسرے کو بہتر سَمجَھو۔
ہم میں ہر شخص اپنے پڑوسی کو اُس کی بہتری کے واسطے خُوش کرے تاکہ اُس کی ترقّی ہو۔
اَے بھائیو! تُم آزادی کےلیے بُلائے تو گئے ہو مگر اَیسا نہ ہو کہ وہ آزادی جِسمانی باتوں کا مَوقع بنے بلکہ مُحبّت کی راہ سے ایک دُوسرے کی خِدمت کرو۔
اب اَے بھائیو! یِسُوع مسِیح جو ہماراخُداوند ہے اُس کے نام کے وسیلہ سے میں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ سب ایک ہی بات کہو اور تُم میں تفرقے نہ ہوں بلکہ باہم یکدِل اور یک رای ہو کر کامِل بنے رہو۔
اور خُدا صبر اور تسلّی کا چشمہ تُم کو یہ توفیق دے کہ مسِیح یِسُوع کے مُطابق آپس میں یک دِل رہو۔ تاکہ تُم یک دل اور یک زبان ہو کر ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی تمجید کرو۔
مگر جو حِکمت اُوپر سے آتی ہے اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے۔ پھِر ملنسار۔ حلیم اور تربیت پذیر۔ رحم اور اچھے پھلوں سے لدی ہوئی۔ یہ طرفدار اور بے ریا ہوتی ہے۔ اور صُلح کرانے والوں کے لیے راستبازی کا پھَل صُلح کے ساتھ بویا جاتا ہے۔
اِس لیے کہ خُدا بے اِنصاف نہیں جو تُمہارے کام اور اُس مُحبّت کو بھول جائے جو تُم نے اُس کے نام کے واسطے اِس طرح ظاہر کی کہ مُقدسوں کی خدمت کی اور کر رہے ہو۔
واہ! خُدا کی دولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے! اُس کے فیصلے کِس قدر اِدراک سے پرے اور اُس کی راہیں کیا ہی بے نشان ہیں!
خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وُہی بچالے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہوئے تیرے لیے شادمانی کرے گا۔
جَیسا تُو نہیں جانتا کہ ہوا کی کیا راہ ہے اور حاملہ کے رحم میں ہڈیاں کِونکر بڑھتی ہیں وَیسا ہی تُو خُدا کے کاموں کو جو سب کُچھ کرتا ہے نہیں جانے گا۔
کِیُونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔ میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی۔ مَیں تیرا شکر کرُوں گا کِیُونکہ میں عجیب و غریب طُور سے بنا ہوں تیرے کام حیرت انگیز ہیں۔ میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔
حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈرتی ہے ستُودہ ہوگی۔
پَس اَب جو مسِیح یسُوع میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہیں۔ کِیُونکہ زِندگی کے رُوح کی شَریعَت نے مسِیح یسُوع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شَریعَت سے آزاد کر دِیا۔
اور ایک دُوسرے پر مہربان اور نرم دِل ہو اور جِس طرح خُدا نے مسِیح میں تُمہارے قُصُور مُعاف کیے ہیں تُم بھی ایک دُوسرے کے قُصُور معاف کرو۔
اگر تیرا بھائی تیرا گُناہ کرے تو جا اور خَلوت میں بات چیت کرکے ا‘سے سمجھا اگر وہ تیری سُنے تو تُو نے اپنے بھائی کو پا لیا۔
نیکو کار بیوی کِس کو مِلتی ہے؟ کِیُونکہ اُس کی قدر مرجان سے بھی بہت زیادہ ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنے گھرانے پر بخُوبی نِگاہ رکھتی ہے اور کاہلی کی روٹی نہیں کھائی۔ اُس کے بَیٹے اُٹھتے ہیں اُسے مُبارک کہتے ہیں۔ اُس کا شوہر بھی اُس کی تعریف کرتا ہے۔
وقت کو غنِیمت جان کر باہِر والوں کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرو۔ تُمہارا کلام ایسا پُر فضل اور نمکین ہو کہ تُمہیں ہر شَخص کو مُناسب جواب دینا آ جائے۔
ہر وقت خُوش رہو۔ بِلاناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شُکرگزاری کرو کِیُونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔
پَس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لیے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راستباز کی دُعا کے اثر سے بہت کُچھ ہو سکتا ہے۔
کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُؑعا اور مِنت کے وسیلہ سے شُکر گزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خُدا کا اطمینان جو سمجھ سے بِالکل پاہِر ہے تُمہارے دلوں اور خیالوں کو مسِیح یسُوع میں محفوظ رکھے گا۔
کِیُونکہ جو شوہر باایمان نہیں وہ بیوی اور اگر مَیں نے اُس کے سامنے تُمہاری بابت کُچھ فخر کِیا تو شرمِندہ نہ ہُؤا بلکہ جِس طرح ہم نے سب باتیں تُم سے سچّائی سے کہِیں اُسی طرح جو فخر ہم نے طِطُس کے سامنے کِیا وہ بھی سچ نِکلا۔۔
اُمید میں خُوش۔ مصیبت میں صابِر۔ دُعا کرنے میں مشغول رہو۔
اور ہمیں جو اُس کے سامنے دلیری ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر اُس کی مرضی کے مُوافق کُچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتاہے۔ اور جب ہم جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہماری سُنتا ہے تو یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم نے اُس سے مانگا ہے وہ پایا ہے۔
اور بغیر ایمان کے اُس کو پسند آنا ناممکِن ہے۔ اِس لیے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو ایمان لانا چاہیے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔