ستمبر 2022 Archives
اور یہ دُعا کرتا ہُوں کہ تُمہاری محبت عِلم اور ہر طرح کی تمیز کے ساتھ اَور بھی زیادہ ہوتی جائے۔ تاکہ عُمدہ عُمدہ باتوں کو پسند کر سکو اور مسِیح کے دن تک صاف دِل رہو اور ٹھوکر نہ کھاؤ۔
کِیُونکہ جو کوئی بدی کرتا ہے وہ نُور سے دُشمنی رکھتا ہے اور نُور کے پاس نہیں آتا۔ اَیسا نہ ہو کہ اُس کے کاموں پر ملامت کی جائے۔ مگر جو سَچَائی پر عمل کرتا ہے وہ نُور کے پاس آتا ہے تاکہ اُس کے کام ظاہر ہوں کہ وہ خُدا میں کِئے گئے ہیں۔
مگر نفسانی آدمی خُدا کے رُوح کی باتیں قُبُول نہیں کرتا کِیُونکہ وہ اُس کے نزدیک بے وقوفی کی باتیں ہیں اور نہ وہ اُنہیں سَمجھ سکتا ہے کِیُونکہ وہ رُوحانی طَور پر پرکھی جاتی ہیں۔
بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔
کِیُونکہ اُسے ہم جانتے ہیں جِس نے فرمایا کہ اِنتقام لینا میرا کام ہے۔ بَدلہ میَں ہی دُوں گا اور پھِر یہ کہ خُداوند اپنی اُمت کی عدالت کرے گا۔ زِندہ خُدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہَولناک بات ہے۔
اَے میرے بچو! یہ باتیں میَں تُمہیں اِس لیے لکھتا ہُوں کہ تُم گُناہ نہ کرو اور اگر کوئی گُناہ کرے تو باپ کے پاس ہمارا ایک مدد گار موجُود ہے یعنی یسُوع مسِیح راستباز۔
پَس اپنی دلیری کو ہاتھ سے نہ دو۔ اِس لیے کہ اُس کا بڑا اجر ہے۔ کِیُونکہ تُمہیں صبر کرنا ضُرور ہے تاکہ خُدا کی مرضی پُوری کر کے وعدہ کی ہُوئی چِیز حاصل کرو۔
اور صِرف یہی نہیں بلکہ مُصیبتوں میں بھی فخر کریں یہ جان کر کہ مُصیبت سے صبر پَیدا ہوتا ہے۔ اور صبر سے پُختگی اور پُختگی سے اُمید پَیدا ہوتی ہے۔
پَس جِس طرح مسِیح نے خُدا کے جلال کے لیے تُم کو اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے اُسی طرح تُم بھی ایک دُوسرے کو شامِل کر لو۔
خُداوند یسُوع مسیِح کا فضل اور خُدا کی محبت اور رُوح القُدس کی شِراکت تُم سب کے ساتھ ہوتی رہے۔
پَس اے بنی صِیُون خُوش ہو اور خُداوند اپنے خُدا میں شادمانی کرو کِیُونکہ وہ تُم کو پہلی برست اعتدال سے بخشے گا۔ وُہی تُمہارے لئے بارش یعنی پہلی اور پِچھلی برسات بروقت بھیجے گا۔
کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نکلے بلکہ وُہی جو ضرورت کے مُوافق ترقی کے لیے اچھی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔
تفرقے اور بیجا فخر کے باعث کُچھ نہ کرو بلکہ فروتنی سے ایک دُوسرے کو اپنے سے بہتر سَمجھے۔ ہر ایک اپنے ہی احوال پر نہیں بلکہ ہر ایک دُوسروں کے احوال پر بھی نظر رکھے۔
کِیُونکہ تُم پہلے تاریکی تھے مگر اَب خُداوند میں نُور ہو۔ پَس نُور کے فرزندوں کی طرح چلو۔
تُم میں دانا اور فہیم کون ہے؟ جو ایسا ہو وہ اپنے کاموں کو نیک چال چلن کے وسیلہ سے اُس حِلم کے ساتھ ظاہر کرے جو حکمت سے پَیدا ہوتا ہے۔
جو مُحبت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقین ہے۔ خُدا مُحبت ہے اور جو مُحبت میں قائم رہتا ہے وہ خُدا میں قائم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائم رہتا ہے۔
پَس اگر کُچھ تسلی مسِیح میں اور محبت کی دلجمعی اور رُوح کی شراکت اور رحمدلی و درد مندی ہے۔ تو میری یہ خُوشی پُوری کرو کہ یک دِل رہو۔ یکساں محبت رکھو۔ ایک جان ہو۔ ایک ہی خیال رکھو۔
غرض سب کے سب یکدل اور ہمدرد ہو۔ برادرانہ مُحبت رکھو۔ نرم دِل اور فروتن بنو۔
خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پھر کہتا ہُوں خُوش رہو۔
میَں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟ میری کُمک خُداوند سے سے ہے جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔
میَں تُمہارے پُڑھاپے تک وُہی ہُوں اور سَر سفید ہونے تک تُم کو اُٹھائے پھِروں گا۔ میَں ہی نے خلق کِیا اور میَں ہی اُٹھاتا رہُوں گا۔ میَں ہی لیے چلُوں گا اور رہائی دُوں گا۔
یعنی یہ کہ بُوڑھے مرد پرہیزگار، سنجیدہ اور مُتقی ہوں اور اُن کا ایمان اور محبت اور صبر صحیح ہو۔
مُجھے سیکھا کہ تیری مرضی پر چلُوں اِس لیے کہ تُو میرا خُدا ہے۔ تیری نیک رُوح مُجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔
جِس کی مُنادی کرکے ہم ہر ایک شَخص کو نصیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شَخص کو مسِیح میں کامِل کرکے پیش کریں۔
یسُوع نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر کوئی مُجھ سے محبت رکھے تو وہ میرے کلام پر عمل کرے گا اور میرا باپ اُس سے محبت رکھے گا اور ہم اُس کے پاس آئیں گے اور اُس کے ساتھ سکونت کریں گے۔
یسُوع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کیں اور کہا کہ آسمان اور زمین کا کُل اِختیار مُجھے دیا گیا، پَس تُم جا کر سب قوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔ اور اُن کو یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا میَں نے تُم کو حُکم دیا اور دَیکھو میَں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔
جو صحیح باتیں تُو نے مُجھ سے سُنیں اُس ایمان اور مُحبت کے ساتھ جو مسِیح یسُوع میں ہے اُن کا خاکہ یاد رکھ۔ رُوح القدس کے وسیلہ سے جو ہم میں بسا ہُؤا ہے اِس اچھی امانت کی حِفاظت کر۔
خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُوس یُوں فرماتا ہے کہ میَں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔
اَے خُداوند ! زمین تیری شفقت سے معمُور ہے۔ مُجھے اپنےآئین سیکھا۔
لڑکے کی اُس میں تربیت کر جِس پر اُسے جانا ہے۔ وہ بُوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مُڑے گا۔