اكتوبر 2022 Archives
تُم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تُمہارا مُخالف اِبلِیس گرجنے والے شیر ببر کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔ تُم اِیمان میں مضبُوط ہو کر اور یہ جان کر اُس کا مُقابلہ کرو کہ تُمہارے بھائی جو دُنیا میں ہیں اُیسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔
کِیُونکہ تُم کو ایمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نِجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشش ہے۔اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔
پَس اے بھائیو، میَں خُدا کی رحمتیں یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اپنے بَدَن اَیسی قربانی ہونے کے لیے نذر کرو جو زندہ اور پاک اور خُدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی تُمہاری معقُول عَبادت ہے۔
چُنانچہ ہر بشر گھاس کی مانِند ہے اور اس کی ساری شان و شوکت گھاس کے پھُول کی مانِند۔ گھاس تو سُوکھ جاتی ہے اور پھُول گِر جاتا ہے۔ لیکن خُداوند کا کلام ابد تک قائم رہے گا۔ یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔
کِیُونکہ خُدا کا کلام زندہ اور مؤثر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُوُدے گوُدے کو جُدا کر کے گُزر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔
ہر ایک صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لیے فائدہ مند بھی ہے۔ تاکہ مردِ خُدا کامِل بنے اورہر ایک نیک کام کے لیے بالکُل تیار ہو جائے۔
اور آپس میں مزامیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گایا کرو اور دِل سے خُداوند کے لیے گاتے بجاتے رہا کرو۔ اور سب باتوں میں ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔
خُداوند کا خَوف حِکمت کا شُروع ہے اور اُس قُدوس کی پہچان فہم ہے۔
آدمی اپنے مُنہ کے جواب سے مسرُور ہوتا ہے اور باموقع بات کیا خُوب ہے!
تُم ایک دُوسرے کا بار اُٹھاؤ اور یُوں مسِیح کی شریعت کو پُورا کرو۔
اَے میرے خُدا! میری خُوشی تیری مرضی پُوری کرنے میں ہے بلکہ تیری شریعت میرے دِل میں ہے۔
اپنی نجات کی شادمانی مُجھے پھِر عنایت کر اور مُستعد رُوح سے مُجھے سنبھال۔
خُداوند میں مسرُور رہ اور وہ تیرے دِل کی مُراد پُوری کرے گا۔
خُداوند کی آس رکھ اور مضبوط ہو اور تیرا دِل قوی ہو۔ ہاں خُداوند ہی کی آس رکھ۔
خُداوند کو راز وہی جانتے ہیں جو اُس سے ڈرتے ہیں اور وہ اپنا عہد اُنکو بتائیگا۔ میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں۔ کیونکہ وہی میرا پاؤں دام سے چھُڑائیگا۔
میرے مُنہ کا کلام اور میرے دل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔ اے خُداوند! اے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!
سو تُو اے خُداوند خُدا بزُرگ ہے کِیُونکہ جیسا ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اُس کے مُطابق کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔
اور اِس جہان کے ہمشکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ خُدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔
کِیُونکہ میں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ میں تُم کو نیک انجام کی اُمید بخشوں۔
سارے دل سے خُداوند پر تُوکل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کرے گا۔
اَے لوگو! ہر وقت اُس پر توکل کرو۔ اپنےدِل کا حال اُس کے سامنے کھول دو۔ خُدا ہماری پناہ گاہ ہے۔
مشورت کو سُن اور تربیت پزیر ہو تاکہ تُو آخر کار دانا ہو جائے۔ آدمی کے دِل میں بہت سے منصُوبے ہیں لیکن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائم رہے گا۔
تُم خُداوند اپنے خُدا کی پیروی کرنا اور اُس کا خَوف ماننا اور اُس کے حُکموں پر چلنا اور اُس کی بات سُننا۔ تُم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لپٹے رہنا۔
میں ہی یہوواہ ہُوں اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔ میں نے اعلان کیا اور میں نے نجات بخشی اور میں ہی نے ظاہر کیا جب تُم میں کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔ سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ میں ہی خُدا ہُوں۔
اَے خُداوند تُو میرا خُدا ہے۔ میَں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔
ابدتک خُداوند پر اِعتماد رکھّو کِیُونکہ خُداوند یہوواہ ابدی چٹان ہے۔
جب تک خُداوند مل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو، جب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔
کل کی بابت گھمنڈ نہ کر کِیُونکہ تُو نہیں جانتا کہ ایک ہی دِن میں کیا ہوگا۔
ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے یسُوع مسِیح کے مُردوں میں سے جِی اُٹھنے کے باعث اپنی بڑی رحمت سے ہمیں زِندہ اُمید کے لئے نئے سِرے سے پَیدا کیا۔
اِنسان کو ڈر پھندا ہے لیکن جو کوئی خُداوند پر تُوکل کرتا ہے محفُوظ رہے گا۔
جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لعن طعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نسبت ناحق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔ خُوشی کرنا اور نہایت شادمان ہونا کِیُونکہ آسمان پر تُمہارا اجر بڑا ہے اِس لئے کہ لوگوں نے اُن نبیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔