فروري 2023 Archives
اور اَے میرے بھائیِو! میَں خُود بھی تُمہاری نسبت یقین رکھتا ہُوں کہ تُم آپ نیکی سے معمُور اور تمام معرفت سے بھرے ہو اور ایک دُوسرے کو نصیحت بھی کر سکتے ہو
پس تُم انسان سے جِس کا دم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کِیُونکہ اُس کی کیا قدر ہے؟
آؤ ہم خُداوند کے حضُور نغمہ سرائی کریں! اپنی نجات کی چٹان سامنے خُوشی سے للکاریں۔
خُداوند کے حُضور نیا گیت گاؤ کِیُونکہ اُس نے عجیب کام کِئے ہیں۔ اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مُقدس بازُو نے اُس کے لئے فتح حاصِل کی ہے۔
پَس اب جو مسِیح یِسُوع میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہیں۔ کِیُونکہ زِندگی کے رُوح کی شَریعَت نے مسِیح یِسُوع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شَریعَت سے آزاد کر دیا۔
کمزور اِیمان والے کو اپنے میں شامِل تو کرو مگر شک و شُبہ کی تکراروں کے لِئے نہِیں۔
پَس جھوٹ بولنا چھوڑ کر ہر ایک شخص اپنے پڑوسی سے سَچ بولے کِیُونکہ ہم آپس میں ایک دُوسرے کے عُضو ہیں۔
اے خُدا! ہم تیرا شُکر ادا کرتے ہیں۔ ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کِیُونکہ تیرا نام نزدِیک ہے۔ لوگ تیرے عجِیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔
نیکو کاری سِیکھو۔ اِنصاف کے طالِب ہو۔ مظلُوموں کی مدد کرو۔ یتیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواؤں کے حامی ہو۔
اپنے ہمسایہ کو حقیر جاننے والا گُناہ کرتا ہے لیکِن کنگال پر رحم کرنے والا مُبارک ہے۔
خُداوند کا شُکر کرو کِیُونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نِیچے فروتنی سے رہو تاکہ وہ تُمہیں وقت پر سربُلند کرے۔ اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کِیُونکہ اُس کو تُمہارا خیال ہے۔
کلام کی تعلِیم پانے والا تعلِیم دینے والے کو سب سے اچھی چِیزوں میں شرِیک کرے۔
اپنے پیشواؤں کے فرمانبردار اور تابِع رہو کِیُونکہ وہ تُمہاری رُوحوں کے فائِدہ کے لیے اُن کی طرح جاگتے رہتے ہیں جنہیں حِساب دینا پڑے گا تاکہ وہ خُوشی سے یہ کام کریں نہ کہ رنج سے کِیُونکہ اِس صُورت میں تُمہیں کُچھ فائِدہ نہِیں۔
مُحبت بے رَیا ہو۔ بَدی سے نَفرت رکھو نیکی سے لِپٹے رہو۔
اور مسِیح کے خَوف سے ایک دُوسرے کا تابِع رہو۔
بلکہ محبت کے ساتھ سَچَائی پر قائِم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سر ہے یعنی مسِیح کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔
کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضرُورت کے مُوافق ترقی کے لئے اچھی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔
صحت بخش زبان حیات کا دَرخت ہے پر اُس کی کجگوئی رُوح کی شِکستگی کا باعَث ہے۔
کِیُونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔ میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔
ہائے میَں کیسا کمبخت آدمی ہُوں! مَوت کے بَدَن سے مُجھے کَون چھُڑائے گا؟ اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں۔ غرض میَں خُود اپنی عقل سے تو خُدا کی شَریعَت کا مگر جسم سے گُناہ کی شَریعَت کا محکُوم ہُوں۔
اور اَے بھائیو! میَں یسُوع مسِیح کا جو ہمارا خُداوند ہے واسطہ دے کر اور رُوح کی محبت کو یاد دلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ میرے لیے خُدا سے دُعائیں کرنے میں میرے ساتھ مِل کر جانفشانی کرو۔
بدی کے نہیں نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔
بُلند نظری اور دِل کا تکبُر اور شریروں کی اِقبالمندی گُناہ ہے۔
جو ہمارے خُدا یسُوع مسِیح سے لازوال محبت رکھتے ہیں اُن سب پر فضل ہوتا رہے۔
خُدا نے آسمان سے بنی آدم پر نِگاہ کی تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔
ہر اچھی بخشش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے جِس میں نہ کوئی تبدیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردِش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔
اے خُداوند! میَں تیری مِنت کرتا ہُوں کہ اپنے بندہ کی دُعا پر اور اپنے بندوں کی دُعا پر جو تیرے نام سے ڈرنا پسند کرتے ہیں کان لگا اور آج میَں تیری مِنت کرتا ہُوں اپنے بندہ کو کامیاب کر اور اِس شخص کے سامنے اُس پر فضل کر (میَں تو بادشاہ کا ساقی تھا)۔