مارچ 2023 Archives
تُم مُجھے اُستاد اورخُداوند کہتے ہو اور خُوب کہتے کِیُونکہ میَں ہُوں۔ پَس جب مُجھ خُداوند اور اُستاد نے تُمہارے پاؤں دھوئے تو تُم پر بھی فرض ہے کہ ایک دُوسرے کے پاؤں دھویا کرو۔
میَں نُور ہو کر دُنیا میں آیا ہُوں تاکہ جو کوئی مُجھ پر اِیمان لائے اَندھیرے میں نہ رہے۔
جب وہ باہِر چلا گیا تو یسُوع نے کہا کہ اَب اَبنِ آدم نے جلال پایا اور خُدا نے اُس میں جلال پایا۔
یہ باتیں کہہ کر یسُوع اپنے دِل میں گبھرایا اور یہ گواہی دی کہ میَں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ تُم میں سے ایک شَخص مُجھے پکڑوائے گا۔
جو پہلے خارِج اور بُرے کاموں کے سبب سے دِل سے دُشمن تھے تاکہ وہ تُم کو مُقدس بے عَیب اور بے اَلزام بنا کر اپنے سامنے حاضر کرے۔
اور اُس مُبارک اُمید یعنی اپنے بُزرگ اور مُننجی یسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔ جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فدِیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چھُڑالے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکیت کے لِئے اَیسی اُمت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔
تُو یہ نہ کہنا کہ میَں بَدی کا بدلہ لوُں گا خُداوند کی آس رکھ اور وہ تُجھے بچا لے گا۔
اَے لشکروں کےخُدا! تیری آس رکھنے والے میرے سبب سے شرمِندہ نہ ہوں۔ اَے اِسرائیل کے خُدا! تیرے طالِب میرے سبب سے رُسوانہ ہوں۔
اور اُس نے اَب اُس کے جِسمانی بَدَن میں مَوت کے وسِیلہ سے تُمہارا بھی میل کر لِیا۔
خُدا ہماری پناہ اور قُوت ہے۔ مُصِیت میں مُستِعد مددگار۔ اِس لئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔
خُداوند کا خَوف بَدی سے عداوت ہے۔ غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہ اور کجگو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔
کِیُونکہ بان کو یہ پسند آیا کہ ساری معمُوری اُسی میں سکُونت کرے۔ اور اُس کے خُون کے سبب سے جو صِلیب پر بہا صُلح کر کے سب چیزوں کا اُسی کے وسیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خواہ وہ زِمین کی ہوں خواہ آسمان کی۔
اِس میں کلام نہِیں کہ دِینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جِسم میں ظاہِر ہُؤا اوررُوح میں راستباز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیر قوموں میں اُس کی منادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔
میرا مُنہ تیری سِتائش سے اور تیری تعظِیم سے دِن بھر پُر رہے گا۔
اور وہ یہ نیا گیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائق ہے کِیُونکہ تُو نے ذِبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبیلہ اور اہلِ زبان اور اُمت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔
اور وہی بَدن یعنی کلیسیا کا سَر ہے۔ وُہی مبدا ہے اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھا تاکہ سب باتوں میں اُس کو اول درجہ ہو۔
پَس جِس صُورت میں کہ لڑکے خُون اور گوشت میں شرِیک ہیں تو وہ خُود بھی اُن کی طرح اُن شرِیک ہُؤا تاکہ مَوت کے وسِیلہ سے اُس کو جِسے مَوت پر قُدرت حاصِل بھی یعنی اِبلیس کو تباہ کر دے۔
اَے لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر اور اپنا چہرہ چمکتا تو ہم بچ جائیں گے۔
اور وہ سب چِیزوں سے پہلے اور اُسی میں سب چِیزیں قائم رہتی ہیں۔
اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ اور نیچے زمِین پر نگاہ کرو کِیُونکہ آسمان دُھوئیں کی مانِند غائب ہو جائیں گے اور زمِین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گی اور اُس کے باشنِدے کی طرح مَر جائیں گے لیکن میری نجات ابدتک رہے گی اور میری صداقت مَوقوُف نہ ہوگی۔
اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔ اور میری مِنت کی آواز پر توجہ فرما۔ میَں اپنی مُصیبت کے دِن تُجھ سے دُعا کرُوں گا۔ کِیُونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔
پَس اِسرائیل کا سارا گھرانہ یقین جان لے کہ خُدا نے اُسی یسُوع کو جِسے تُم نے مصلُوب کِیا خُداوند بھی کیا اور مسِیح بھی۔
بلکہ مسِیح کو خُداوند جان کر اپنے دِلوں میں مُقدس سَمَجھو اور جو کوئی تُم سے تُمہاری اُمید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لیے ہر وقت مُستعد رہو مگر حِلم اور خوف کے ساتھ۔
خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفّوظ رکھے گا۔ وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔ خُداوند تیری آمد و رفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔
کِیُونکہ اُسی میں سب چیزیں پَیدا کِیں گئیں۔ آسمان کی ہوں یا زِمین کی۔ دیکھی ہوں یا اندیکھی۔ تخت ہوں یا ریاستیں یا حُکوُمتیں یا اَختیارات۔ سب چِیزیں اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے واسطے پَیدا ہُوئی ہیں۔
میری صداقت نزدیک ہے۔ میری نجات ظاہر ہے اور میرے بازُو لوگوں پر حُکمرانی کریں گے۔ جزِیرے میرا اِنتظار رکریں گے اور میرے بازُو پر اُن کا توکُل ہوگا۔
اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اور اُس نے ہمیں سَمَجھ بخشی ہے تاکہ اُس کو جو حقیقی ہے جانیں اور ہم اُس میں جو حقیقی ہے یعنی اُس کے بَیٹے یَسُوع مسِیح میں ہیں۔ حقیقی خُدا اور ہمیشہ کی زِندگی یہی ہے۔
یہ بھی اچھا نہیں کہ رُوح عِلم سے خالی رہے جو چلنے میں جلد بازی کرتا ہے بھٹک جاتا ہے۔
وہ اندیکھے خُدا کی صُورت اور تمام مخلُوقات سے پہلے مُولُود ہے۔
اور کِسی دُوسرے کے وسیِلہ سے نجات نہیں کِیُونکہ آسمان کے تَلے آدمیِوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نجات پا سکیں۔
جیَسے پُورب پچھم سے دُور ہے وَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں۔