اپريل 2023 Archives
میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یسُوع میں تُمہاری ہر ایک احتیاج رفع کرے گا۔
اُٹھ اے خُداوند! اَے خُدا اپنا ہاتھ بُلند کر! غریبوں کو نہ بھُول۔
ہمارے خُدا ور باپ کے نزدِیک خالِص اور بے عَیب دِینداری یہ ہے کہ یتِیموں اور بیواؤں کی مُصیبت کے وقت اُن کی خبر لیں اور اپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھَیں۔
اگر کوئی اپنے آپ کو دِیندار سَمَجھے اور اپنی زبان کو لگام نہ دے بلکہ اپنے دِل کو دھوکا دے تو اُس کی دِینداری باطِل ہے۔
تُو نے دیکھ لِیا ہےکِیُونکہ تُو شرارت اور بُغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بے کس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔
پَس جِن لوگوں نے اُس کا کلام قُبول کِیا اُنہوں نے بپتِسمہ لیا اور اُسی روز تین ہزار آدمیوں کے قریب اُن میں مِل گئے۔
ہاں دینداری قناعت کے ساتھ بڑے نفع کا ذرِیعہ ہے۔
خُداوند کی حمد کرو! اَے میری جان خُداوند کی حمد کرو! میَں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔ جب تک میرا وجُود ہے میَں اپنے خُدا کی مدح سُرائی کرُوں گا۔
خُدا ہماری پناہ اور قُوت ہے۔ مُصیبت میں مُستعد مددگار۔ اِس لئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔
پَس جہاں تک موقع مِلے سب کے ساتھ نیکی کریں خاص کر اہلِ ایمان کے ساتھ۔
خُداوند بزُرگ اور بے حَد سِتائش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی ادراک سے باہر ہے۔ ایک پُشت دُوسری پُشت سے تیرے کاموں کی تعرِیف اور تیری قُدرت کے کاموں کا بیان کرے گی۔
لیکن عدالت کو پانی کی مانِند اور صداقت کو بڑی نہر کی مانِند جاری رکھ۔
خُداوند سب مظلوُموں کے لِیے صداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔
خُداوند میں ہروقت خوُش رہو۔ پھِر کہتا ہُوں خوُش رہو۔ تُمہاری نرم مِزاجی سب آدمیوں پر ظاہِر ہو۔ خُداوند قرِیب ہے۔
اَے میرے خُدا! اُے بادشاہ! میَں تیری تمجید کرُوں گا اور ابدُالاۤباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔ میَں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالاۤباد تیرے نام کی سِتائش کرُوں گا۔
سب کا حق ادا کرو۔ جِس کو خِراج چاہیئے خِراج دو۔ جِس کو محصول چاہیئے محصُول۔ جِس سے ڈرنا چاہیئے اُس سے ڈرو۔ جِس کی عِزت کرنا چاہیئے اُس کی عِزت کرو۔
اور یہ جانتے نہیں کہ کل کیا ہو گا۔ ذرا سُنو تو! تُمہاری زِندگی چِیز ہی کیا ہے؟ بُخارات کا سا حال ہے۔ ابھی نظر آئے۔ ابھی غائِب ہو گئے۔ یُوں کہنے کی جگہ تُمہیں یہ کہنا چاہئے کہ اگر خُداوند چاہے تو ہم زِندہ بھی رہیں گے اور یہ یا وہ کام بھی کریں گے۔
اِنسان بُطلان کی مانند ہے۔ اُس کے دِن ڈھلتے سایہ کی مانِند ہیں۔
بدی سے عداوت اور نیکی سے مُحبت رکھو اور پھاٹک میں عدالت کو قائِم کرو۔ شاید خُداوند ربُ الافواج بنی یُوست کے بقیہ پر رحم کرے۔
کِیُونکہ یہ آنے والی چِیزوں کا سایہ ہیں مگر اصل چِیزیں مسِیح کی ہیں۔
پس جِس طرح تُم نے مسِیح یِسُوعؔ خُداوند کو قبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جَڑ پکڑتے اور تعمِیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلِیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبُوط رہو اور خُوب شُکرگُذاری کِیا کرو۔
رَب خُداوند نے کلام کِیا اور مشرِق سے مغرِب تک دُنیا کو بُلایا۔
اُے خُداوند ! میری دُعا سُن۔ میری اِلتجا پر کان لگا۔ اپنی وفاداری اور صداقت میں مُجھے جواب دے۔
بدی نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔
اَے پیارو! میَں تُمہاری مِنت کرتا ہُوں کہ تُم اپنے آپ کو پردیسی اور مُسافِر جان کر اُن جِسمانی خواہشات سے پرہیز کرو جو رُوح سے لڑائی رکھتی ہیں۔
پر میَں تو خُدا کو پُکارُوں گا اور خُداوند مُجھے بچالے گا۔ صُبح و شام اور دوپہر کو میَں فریاد کرُوں گا اور کراہتا رہُوں گا اور وہ میری آواز سُن لے گا۔
پھر اُسی دِن جو ہفتہ کا پہلا دِن تھا شام کے وقت جب وہاں کے دروازے جہان شاگِرد تھے یہُودیوں کے ڈر سے بند تھے یسُوع آ کر بیچ میں کھڑا ہُؤا اور اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو!۔
اِن باتوں کے بعد ارِتیہ کے رہنے والے یُوسُف نے جو یسُوع کا شاگرد تھا ( لیکن یہُودیوں کے ڈر سے خُفیہ طَور پر) پِیلاطُس نے اِجازت دی۔ پَس وہ آ کر اُس کی لاش کے لیے گیا۔ اور نیکدُیمُس بھی آیا۔ جو پہلے یسُوع کے پاس رات کو گیا تھا اور پچاس سیر کے قریب مُرا اور عُود مِلا ہُؤا لایا۔
اور اُس کا پکڑوانے والا یہُودہ بھی اُس جگہ کو جانتا تھا کِیُونکہ یسُوع اکثر اپنے شاگِردوں کے ساتھ وہاں جایا کرتا تھا۔
کِیُونکہ خُدا کی بے وقُوفی آدمِیوں کی حِکمت سے زِیادہ حِکمت والے ہے اور خُدا کی کمزوری آدمِیوں کے زور سے زِیادہ زور آور ہے۔