اگست 2023 Archives
کِیُونکہ اَے بھائی! مُجھے تیری محّبت سے خُوشی اور تسلی ہُوئی اِس لِئے کہ تیرے سبب سے مُقدسوں کے دِل تازہ ہُوئے ہیں۔
اِس موجُودہ جہان کے دَولتمندوں کو حُکم دے کہ مغرُور نہ ہوں اور ناپائیدار دَولت نہِیں بلکہ خُدا پر اُمید رکھّیں جو ہمیں لُطف اُٹھانے کے لِئے سب چیزیں اِفراط سے دیتا ہے۔
اِس لِئے میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اپنی جان کی فِکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پیئیں گے؟ اور نہ اپنے بَدَن کی کہ کیا پہنیں گے؟ کیا جان خوراک سے اور بَدَن پوشاک سے بڑھ کر نہِیں؟
میَں پست ہونا بھی جانتا ہُوں اور بڑھنا بھی جانتا ہُوں۔ ہر ایک بات اور سب حالتوں میں میَں نے سیر ہونا بھُوکا رہنا اور بڑھنا گھٹنا سیکھا ہے۔
اُونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے گُزر جانا اِس سے آسان ہے کہ دَولتمند خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہو۔
وفادار ایلچی اپنے بھیجنے والوں کے لِئے اَیسا ہے جَیسے فصل کاٹنِے کے ایّام میں برف کی ٹھنڈک کِیونکہ وہ اپنے مالِکوں کی جان کو تازہ دم کرتا ہے۔
شمعُون پطرس نے اُسے جواب دِیا اُے خُداوند! ہم کِس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زِندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں۔
اِس پر اُس کے شاگردوں میں سے بہُتیرے اُلٹے پھِر گئے اور اِس کے بعد اُس کے ساتھ نہ رہے۔
پھِر وہاں سے روانہ ہوئے اور گلِیل سے ہوکر گُزرے اور وہ نہ چاہتا تھا کہ کوئی جانے۔ اِس لیے کہ وہ اپنے شاگِردوں کو تعلِیم دیتا اور اُن سے کہتا تھا کہ اِبنِ آدم آدمیوں کے حوالہ کیا جائے گا اور وہ اُسے قتل کریں گے اور وہ قتل ہونے کے تِین دِن بعد جی اُٹھے گا۔
کِیُونکہ میَں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگین رُوح کو سیر کیا ہے۔
اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تُم کو آرام دُوں گا۔
اِس لِیے کہ اگر تُم آدمیوں کے قُصُور مُعاف کرو گے تو تُمہارا آسمانی باپ بھی تُم کو مُعاف کرے گا۔
پَس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضور سے تازگی کے دِن آئیں۔
خُدا رُوح ہے اور ضرُور ہے کہ اُس کے پرستار رُوح اور سَچَائی سے پرستش کریں۔
خَبردار اپنے راستبازی کے کام آدمِیوں کے سامنے دِکھانے کے لِئے نہ کرو۔ نہیِں تو تمہارے باپ کے پاس جو آسمان پر ہے تُمہارے لئے کُچھ اجر نہِیں ہے۔
مگر تُم جا کر اِس کے معنی دریافت کرو کہ میَں قربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہُوں کِیُونکہ میَں راستبازوں کو نہیِں بلکہ گنہگاروں کو بُلانے آیا ہُوں۔
فیاض دل موٹا ہو جائے گا اور سیراب کرنے والا خُود بھی سیراب ہوگا۔
خُداوند اُنیسفرُس کے گھرانے پر رحم کرے کِیوُنکہ اُس نے بہُت دفعہ مُجھے تازہ دم کِیا اور میری قید سے شرمندہ نہ ہُوا۔
اور خُدا کی مرضی سے تُمہارے پاس خُوشی کے ساتھ آ کر تُمہارے ساتھ آرام پاؤں۔
پھِر لوگ بچوں کو اُس کے پاس لانے لگے تاکہ وہ اُن کو چھوئے مگر شاگردوں نے اُن کو جھِڑکا۔ یسُوع یہ دیکھ کر خفا ہُوا اور اُن سے کہا بچوں کو میرے پاس آنے دو۔ اُن کو منع نہ کرو کِیُونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔
پَس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کِیُونکہ توریت اور نبیوں کی تعلِیم یہی ہے۔
وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔
اچھّا چرواہا مَیں ہُوں۔ اچھّا چرواہا بھیڑوں کےلیِے اپنی جان دیتا ہے۔
فانی خوراک کے لیے محنت نہ کرو اُس خوراک کےلیے محنت جو ہمیشہ کی زِندگی تک باقی رہتی ہے جِسے اِبنِ آدم تُمہیں دے گا کِیُونکہ باپ یعنی خُدا نے اُسی پر مُہر کی ہے۔
چھ دِن تک اپنا کام کاج کرنا اور ساتویں دِن آرام کرنا تاکہ تیرے بَیل اور گدھے کو آرام مِلے اور تیری لَونڈی کا بَیٹا اور پردیسی تاذہ دم ہو جائیں۔
وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ دیکھو ایک نُورانی بادل نے اُن پر سایہ کر لِیا اور اُس بادل میں سے آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بَیٹا ہے جِس سے میں خُوش ہُوں اِس کی سُنو۔
لیکن اُںہوں نے اُسے جھِیل پر چلتے دیکھ کر خیال کِیا کہ بھُوت ہے اور چِلّا اُٹھے۔ کِیُونکہ سب اُسے دیکھ کر گھبرا گئے تھے مگر اُس نے فِی الفور اُن سے باتیں کِیں اور کہا خاطِر جمع رکھّو۔ میَں ہُوں۔ ڈرو مت۔
اُس نے اُن سے کہا تُم آپ الگ ویِران جگہ میں چلے آؤ اور ذرا آرام کرو۔ اِسلئے کہ بہُت لوگ آتے جاتے تھے اور اُن کو کھانا کھانے کی بھی فُرصت نہ مِلتی تھی۔
پھِر عید کے آخِری دن جو خاص دِن ہے یسُوع کھڑا ہُؤا اور پُکار کر کہا اگر کوئی پیاسا ہو تو میرے پاس آ کر پئے۔ جو مُجھ پر اِیمان لائے گا اُس کے اَندر سے جَیسا کہ کِتابِ مقُدس میں آیا ہے زندگی کے پانی کی ندیاں جاری ہوں گی۔
اے خُداوند تُو نے خوب مینہ برسایا۔ تُو نے اپنی خُشک مِیراث کو تازگی بخشی۔
یا کوئی انگاروں پر چلے اور اُس کے پاؤں نہ جھُلسیں؟