ستمبر 2023 Archives
اُس سے تُم بے دیکھے محّبت رکھتے ہو اور اگرچہ اِس وقت اُس کو نہِیں دیکھتے تو بھی اُس پر اِیمان لا کر اَیسی خُوشی مناتے ہو جو بیان سے باہِر اور جلال سے بھری ہے۔ اور اپنے اِیمان کا مقصد یعنی رُوحوں کی نِجات حاصل کرتے ہو۔
اُس کے پاک نام پر فخر کرو۔ جو خُداوند کے طالِب ہیں اُن کا دِل خُوش رہے۔
اِس لِئے کہ مسِیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کےلیے گُناہوں کے باعِث ایک بار دُکھ اُٹھایا تاکہ ہم کو خُدا کے پاس پُہنچائے۔ وہ جِسم کے اِعتبار سے تو مارا گیا لیکِن رُوح کے اِعتبار سے زِندہ کِیا گیا۔
اور ایک شہر کے باشِندے دُوسرے شہر میں جا کر کہیں گے چلو ہم جلد خُداوند سے درخواست کریں اور ربُّ الافواج کے طالِب ہوُں۔ میَں بھی چلتا ہُوں۔
تٗو ہی اکیلا خُداوند ہے۔ تُو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور اُن کے سارے لشکر کو اور زمِین کو اور جو کُچھ اُس پر ہے اور سمُندروں کو اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا اور تُو اُن سبھوں کا پرودگار ہے اور آسمان کا لشکر تُجھے سِجدہ کرتا ہے۔
کِیُونکہ نُبّوت کی کوئی بات آدمِی کی خواہش سے نہیِں ہُوئی بلکہ آدِمی رُوحُ القُدس کی تحریک کے سبب سے خُدا کی طرف سے بوَلتے تھے۔
لکڑی نہ ہونے سے آگ بُجھ جاتی ہے سو جہاں غیِبت نہیں وہاں جھگڑا مَوقوف ہو جاتا ہے۔
اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نام کے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔ اپنے نام کی خاطِر ہم کو چھُڑا اور ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دے۔
اور جو جھاڑیوں میں بویا گیا یہ وہ ہے جو کلام کو سُنتا ہے اور دُنیا کی فِکر اور دَولت کا فریب اُس کلام کو دبا دیتا ہے اور وہ بے پھَل رہ جاتا ہے۔
اَے خُداوند ہم کو اپنی طرف پھِرا تو ہم پھِریں گے۔ ہمارے دِن بدل دے جَیسے قدِیم سے تھے۔
تاکہ خُدا کو ڈھونڈیں۔ شاید کہ ٹٹول کر اُسے پائیں ہر چند وہ ہم میں سے کسِی سے دُور نہیں۔
کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضُرورت کے مُوافِق ترقّی کے لِئے اچھی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔
کِیُونکہ خُداوند اِسرائیل کے گھرانے سے یُوں فرماتا ہے کہ تُم میرے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔ لیکن بَیت ایل کے طالِب نہ ہو اور جِلجلال میں داخِل نہ ہو اور بِیرسبع کو نہ جاؤ کِیُونکہ جِلجلال اسِیری میں جائے گا اور بَیت ایل نا چیز ہوگا۔
تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
میَں اپنے آپ کو کُچھ نہِیں کر سکتا۔ جَیسا سُنتا ہُوں عدالت کرتا ہُوں اور میری عدالت راست ہے کِیُونکہ میَں اپنی مرضی نہِیں بلکہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی چاہتا ہُوں۔
جِنکے سَر کے بال سفید ہیں تُو اُنکے سامنے اُٹھ کھڑے ہونا اور بڑے بُوڑھے کا ادب کرنا اور اپنے خُدا سے ڈرنا۔ میَں خُداوند ہُوں۔
وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔ جو نیکو کاری میں ثابِت قدم رہ کر جلال اور عِزّت اور بقا کے طالِب ہوتے ہیں اُنکو ہمیشہ کی زِندگی دے گا۔
اور یہُو سفط نے شاہِ اِسرائیل سے کہا ذرا آج خُداوند کی مرضی بھی تو دریافت کر لے۔
پھِر یشُوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیاہ اور سربیاہ اور ہُودیاہ اور سبنیا اور فتحیاہ لاویوں نے کہا کہ کھڑے ہو جاؤ اور کہو خُداوند ہمارا خُدا ازل سے ابدتک مُبارک ہے تیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعرِیف سے بالا ہے۔
تُو نے دیکھ لیا ہے کِیُونکہ تُو شرارت اور بُغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بے کس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔
اور اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یسُوع کو تکتے رہیں جِس نے اُس خُوشی کے لِئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمِندگی کی پرواہ نہ کرکے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔
اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا ممکن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہیئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے۔
جو جِنّات کے یار ہیں اور جو جادُو گر ہیں تُم اُن کے پاس نہ جانا اور نہ اُن کے طالب ہونا کہ وہ تُم کو خبس بنا دیں۔ میں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔
کوئی اپنی بہُتری نہ ڈھُونڈے بلکہ دُوسرے کی۔
اور جِس طرح ہم نے تُم کو حُکم دیا چُپ رہنے اور اپنا کاروبار کرنے اور اپنے ہاتھوں سے محنت کرنے کی ہِمّت کرو۔ تاکہ باہِر والوں کے ساتھ شائستگی سے برتاؤ کرو اور کِسی چِیز کے مُحتاج نہ ہو۔
(کِیُونکہ ہم تو کل کے ہیں اور کُچھ نہیں جانتے اور ہمارے دِن زمین پر سایہ کی مانِند ہیں۔)
ہم کو اپنے دِن گِننا سِکھا۔ اَیسا کہ ہم دانا دِل حاصِل کریں۔
پھِر یشُوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیاہ اور ہُودیاہ اور سبنیاہ اور فتحیاہ لاویوں نے کہا کھڑے ہو جاؤ اور کہو خُداوند ہمارا خُدا ازل سے ابدتک مُبارک ہے تیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعریف سے بالا ہے۔
کہ مُجھے پُکار اور میَں تُجھے جواد دُوں گا اور بڑی بڑی اور گہری باتیں جِن کو تُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہِر کرُوں گا۔
اَے خُداوند! اپنی راہیں مُجھے دِکھا۔ اپنے راستے مُجھے بتا دے۔ مُجھے اپنی سِچِائی پر چلا اور تعلیم دے۔ کِیُونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔ میَں دِن بھر تیرا مُنتظر رہتا ہُوں۔