جنوري 2024 Archives
اِس لئے کہ اُنہوں نے عِلم سے عداوت رکھّی اور خُداوند کے خَوف کو اِختیار نہ کِیا۔ پَس وہ اپنی ہی روِش کا پھَل کھائیں گے اور اپنے ہی منصُوبوں سے پیٹ بھریں گے۔
لیکِن تُم اُس کی طرف سے مسِیح یسُوع میں ہو جو ہمارے لِئے خُدا کی طرف سے حِکمت ٹھہرا یعنی راستبازی اور پاکیزگی اور مخلصی۔ تاکہ جَیسا لَکھا ہے وَیسا ہی ہو کہ جو فخر کرے وہ خُدا پر فخر کرے۔
تب میں نے تُم کوکہا کہ خوفزدہ مت ہو اور نہ اُن سے ڈرو۔ خُداوند تُمہارا خُدا جو تُمہارے آگے آگے چلتا ہے وُہی تُمہاری طرف سے جنگ کرے گا جیسے اُس نے تُمہاری خاطِر مِصر میں تُمہاری آنکھوں کے سامنے سب کُچھ کِیا۔
جِس کی مُنادی کر کے ہم ہر ایک شخص کو نصیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلِیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شَخص کو مسِیح میں کامِل کر کے پیش کریں۔
اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کیا۔ نرو ناری اُن کو پَیدا کیا۔
پھر خُد انے کہا کہ ہم اِنسان کو اپنی صُورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چَوپایوں اور تمام زمین اور سب جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اختیار رکھیں۔
ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کا فضل تُمہاری رُوح پر ہوتا رہے۔ آمین۔
اب جو تُم کو ٹھوکر کھانے سے بَچا سکتا ہے اور اپنے پُر جلال حُضُور میں کمال خُوشی کے ساتھ بے عیب کر کے کھڑا کر سکتا ہے۔ اُس خُدا واحِد کا جو ہمارا مُنجی ہے جلال اور عظمت اور سلطنت اور اِختیار ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے جَیسا ازل سے ہے اَب بھی ہو اور ابداُلآباد رہے۔ آمین۔
کِیُونکہ تُم فانی تُخم سے نہِیں بلکہ غَیر فانی سے خُدا کے کلام کے وسِیلہ سے جو زِندہ اور قائم ہے نئے سِرے سے پَیدا ہُوئے ہو۔
جو پہلے خارِج اور بُرے کاموں کے سبب سے دِل سے دُشمن تھے تاکہ وہ تُم کو مُقدس بے عَیب اور بے اِلزام بنا کر اپنے سامنے حاضر کرے۔
دیکھ اُس مُلک کو خُداوند تیرے خُدا نے تیرے سامنے کر دِیا ہے۔ سو تُو جا اور جَیسا خُداوند تیرے باپ دادا کے خُدا نے تجھ سے کہا ہے تُو اُس پر قبضہ کر اور نہ خَوف کھا نہ ہراساں ہو۔
کِیُونکہ اُس کی اَن دیکھی صِفتیں یعنی اُس کی ازلی قُدرت اور الُوہیت دُنیا کی پَیدائش کے وقت سے بنائی ہُوئی چِیزوں کے ذرِیعہ سے معلُوم ہو کر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کو کُچھ عُزر باقی نہِیں۔
کہ ہمارے خُداوند یسُوع مسیِح کا خُدا جو جلال کا باپ ہے تُمہیں اپنی پہچان میں حِکمت اور مُکاشفہ کی رُوح بخشے۔ اور تُمہارے دِل کی آنکھیں روشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُس کے بُلانے سے کَیسی کُچھ اُمید ہے اور اُس کی میراث کے جلال کی دَولت مُقدسوں میں کَیسی کُچھ ہے۔ اور ہم اؐیمان لانے والوں کے لیے اُس کی بڑی قُدرت کیا ہی بے حد ہے۔ اُس کی بڑی قُوت کی تاثیر کے مُوافِق۔ جو اُس نے مسِیح میں کی جب اُسے مُردوں میں سے جِلا کر اپنی دہنی طرف آسمانی مقاموں پر بِٹھایا۔
کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نِکما چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہُوئی۔ بلکہ ایک بے عَیب اور بے داغ بّرے۔ یعنی مسِیح کے بیش قیمت خُون سے۔
نیکو کاری سِیکھو۔ اِنصاف کے طالِب ہو۔ مظلُوموں کی مدد کرو۔ یتِیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواوں کے حامی ہو۔
رُوت نے کہا تُو مِنت نہ کر کہ میَں تُجھے چھُوڑوں اور تیرے پیچھے سے لَوٹ جاؤں کِیُونکہ جہاں تُو جائے گی میَں جاؤں گی اور جہاں تُو رہے گی میَں رہُوں گی۔ تیرے لوگ میرے لوگ اور تیرا خُدا میرا خُدا ہو گا۔
پاک لوگوں کے لیے سب چِیزیں پاک ہیں مگر گُناہ آلُودہ اور بے ایمان لوگوں کےلیے کُچھ بھی پاک نہیں بلکہ اُن کی عقل اور دِل دونوں گناہ آلُودہ ہیں۔
وُہی خُدا کی مِلکِیت کی مخلصی کےلیے ہماری مِیراث کا بیغانہ ہے تاکہ اُس کے جلال کی سِتائش ہو۔
اُسی نے ہم کو تاریکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اپنے عزِیز بَیٹے کی بادشاہی میں دِاخل کِیا۔ جِس میں ہم کو مخلصی یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصِل ہے۔
مُبارک وہ شَخص ہے جو آزمائش کی برداشت کرتا ہے کِیُونکہ جب مقبُول ٹھہرا تو زندگی کا وہ تاج حاصِل کرے گا جِس کا خُداوند نے اپنے مُحبت کرنے والوں سے وعدہ کِیا ہے۔
اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بَیٹا ہے۔ تُجھ سے میَں خُوش ہُوں۔
اَے میرے بیٹے! اگر گُنہگار تُجھے پھُسلائیں تو رضا مند نہ ہونا۔
اِسی لیے جِس دن سے یہ سُنا ہے ہم بھی تُمہارے واسطے یہ دُعا کرنے اور درخواست کرنے سے باز نہیِں آتے کہ تُم کمال رُوحانی حِکمت اور سَمجَھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور ہو جاؤ۔
شرِیعت کی یہ کِتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تُجھے دِن اور رات اِسی کا دِھیان ہو تاکہ جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس سب پر تُو احتیاط کر کے عمل کر سکے کِیُونکہ تب ہی تُجھے اِقبالمندی کی راہ نصیب ہو گی اور تُو خُوب کامیاب ہوگا۔
لیکِن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بَیٹے یسُوع کا خُون ہمیں تمام گناہوں سے پاک کرتا ہے۔
اور تُم کو بڑی مُصیبت میں رُوحُ القُدس کی خوشخبری کے ساتھ قُبُول کرکے ہماری اور خُداوند کی مانِند بنے۔
پَس اِسی باعث تُم اپنی طرف سے کمال کوشِش کر کےاپنے اِیمان پر نیکی اور نیکی پر معرفت۔ اور معرفت پر پرہیزگاری اور پرہیزگاری پر صبر اور صبر پر دِینداری۔ اور دِینداری پر برادرانہ اُلفت اور برادرانہ اُلفت پر محبت بڑھاؤ۔
اور ہر ایک دُعا میں جو تُمہارے لِئے کرتا ہُوں ہمیشہ خُوشی کے ساتھ تُم سب کے لِئے دَرخواست کرتا ہُوں۔ اِس لِئے کہ تُم اوّل روز سے لے کر آج تک خُوشخبری کے پھیلانے میں شرِیک رہے ہو۔
وہ اُس کے جلال کا پرتوَ اور اُس کی ذات کا نقش ہو کر سب چیِزوں کو اپنی قُدرت کے کلام سے سنبھالتا ہے۔ وہ گُناہوں کو دھو کر عالمِ بالا پر کِبریا کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔
یہی اِبتدا میں خُدا کے ساتھ تھا۔ سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَپدا ہُوئیں اور جو کُچھ پَیدا ہُوا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغیَر پَیدا نہیں ہُوئی۔
خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔