اپريل 2024 Archives
اور خُدا کے پاک رُوح کو رنجِیدہ نہ کرو جِس سے تُم پر مخلصی کے دِن کے لیے مُہر ہُوئی۔ ہر طرح کی تلخ مِزاجی اور قہر اور غُصّہ شورو غُل اور بد گوئی ہر قِسم کی بد خواہی سمیت تُم سے دُور کی جائیں۔
لیکن وہاں بھی اگرتُم خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہو تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا بشرطیکہ تُو اپنے پُورے دِل اور اپنی ساری جان سے اُسے ڈھونڈے۔
تاکہ جو کُچھ پہلے سے تیری قُدرت اور تیری مصلحت سے ٹھہر گیا تھا وُہی عمل میں لائیں۔
نہ دہنے مُڑ نہ بائیں اور پاؤں کو بَدی سے ہٹالے۔
غُصّہ تو کرو مگر گُناہ نہ کرو۔ سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہے۔ اور اِبلیس کو مَوقع نہ دو۔
وہ ہمارے گُناہوں کے لیے حوالہ کر دِیا گیا اور ہم کو راستباز ٹھہرانے کےلیے جِلایا گیا۔
پھِر اُس نے اُن سے کہا خَبردار ہو کہ کیا سُنتے ہو۔ جِس پَیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُس سے تُمہارے لیے ناپا جائے گا اور تُم کو زیادہ دِیا جائے گا۔ کِیُونکہ جِسکے پاس ہے اُسے دِیا جائے گا اور جِسکے پاس نہِیں ہے اُس سے وہ بھی جو اُس کے پاس ہے لے لِیا جائے گا۔
مگر وہ وقت آتا ہے بلکہ اَب ہی ہے کہ سچّے پرستار باپ کی پرستِش رُوح اور سَچَائی سے کریں گے کِیُونکہ باپ اپنے لیے اَیسے پرستار ڈھونڈتا ہے۔ خُدا رُوح اور ضرُور ہے کہ اُس کے پرستار رُوح اور سَچَائی سے پرستش کریں۔
کہ تُم اپنے اگلے چال چلن کی اُس پُرانی اِنسانِیّت کو اُتار ڈالو جو فریب کی شہوتوں کے سبب سے خراب ہوتی جاتی ہے اور اپنی عقل کی رُوحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔
اور ہم کو اُس کی طرف سے یہ حُکم مِلا ہے کہ جو کوئی خُدا سے محّبت رکھتا ہے وہ اپنے بھائی سے بھی محّبت رکھّے۔
ہمارے خُدا اور باپ کی ابدُالآباد تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔
اَے میرے بچو! تُمہاری طرف سے مُجھے پھِر جتنے کے سے دَرد لگے ہیں۔ جب تک کہ مسِیح تُم میں صُورت نہ پکڑ لے۔
محبّت میں خَوف نہِیں ہوتا بلکہ کامِل محبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کِیُونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا محبّت میں کامِل نہِیں ہُؤا۔
پَس جو کوئی بھلائی کرنا جانتا ہے اور نہیِں کرتا اُس کے لیے یہ گُناہ ہے۔
جِس سئ سارا بَدَن ہر ایک جوڑ کی مدد سے پَیوستہ ہو کر اور گٹھ کر اُس کی تاثِیر کے مُوافِق جو بقدر ہر حصہ ہوتی ہے اپنے آپ کو بڑھاتا ہے تاکہ محّبت میں اپنی ترقّی کرتا جائے۔
اِن باتوں کی فِکر رکھ۔ اِن ہی میں مشغول رہ تاکہ تیری ترقی سب پر ظاہِر ہو۔ اپنی اور اپنی تعلِیم کی خَبرداری کر۔ اِن باتوں پر قائم رہ کِیُونکہ اَیسا کرنے سے تُو اپنی اور اپنے سُننے والوں کی بھی نِجات کا باعِث ہوگا۔
کِیُونکہ جب ہمیں یہ یقِین ہے کہ یسُوع مَر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یسُوع کے وسِیلہ سے اُسی کے ساتھ لے آئے گا۔
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میَں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔
کوئی تیری جوانی کی حقارت نہ کرنے پائے بلکہ تُو اِیمانداروں کے لیے کلام کرنے اور چال چلن اور محبّت اور اِیمان اور پاکِیزگی میں نمُونہ بن۔
اگر کوئی کُچھ کہے تو اَیسے کہ گویا خُدا کا کلام ہے۔ اگر کوئی خِدمت کرے تو اُس کے مُطابِق کرے جو خُدا دے تاکہ سب باتوں میں یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے خُدا کا جلال ظاہِر ہو۔ جلال اور سلطنت ابداُلآباد اُسی کی ہے۔ آمِین۔
محبّت اِس میں نہِیں کہ ہم نے خُدا سے محبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے محبّت کی اور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لیے اپنے بیَٹے کو بھیجا۔
جو باتیں تُم نے مُجھ سے سِیکھیں اور حاصِل کِیں اور سُنیِں اور مُجھ میں دیکھیِں اُن پر عمل کِیا کرو تو خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تُمہارے ساتھ رہے گا۔
پَس خُدا کے تابع ہو جاؤ اور اِبلِیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔ خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گُناہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔
اِس لیے کہ خُدا نے ہم کو ناپاکی کے لیے نہیِں بلکہ پاکیزگی کے لیے بُلایا۔ پَس جو نہیِں مانتا وہ آدمی کو نہیِں بلکہ خُدا کو نہیِں مانتا جو تُم کو اپنا پاک رُوح دیتا ہے۔
اور چُونکہ تُم بَیٹے ہو اِس لیے خُدا نے اپنے بَیٹے کا رُوح ہمارے دِلوں میں بھیجا جو ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتا ہے۔
وقت کو غنِیمت جان کر باہِر والوں کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرو۔ تُمہارا کلام اَیسا پُرفضل اور نمکین ہو کہ تُمہیں ہر شَخص کو مُناسب جواب دینا آ جائے۔
لیِکن جب وقت پُورا ہو گیا تو خُدا کے بیٹے کو بھیجا جو عَورت سے پَیدا ہُؤا اور شَرِیعَت کے ماتحت پَیدا ہُؤا۔
چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرامکاری سے بچے رہو۔
یعنی کمال فروتنی اور حلم کے ساتھ تحمُل کر کے محبت سے ایک دُوسرے کی برداشت کرو۔ اور اِسی کوشش میں رہو کہ رُوح کی یگانگی صُلح
جب میَں پُکاروں تو مُجھے جواب دے۔ اَے میری صداقت کے خُدا ! تنگی میں تُو نے مُجھے کشادگی بخشی۔ مُجھ پر رحم کر اور میری دُعا سُن لے۔