مٓی 2024 Archives
یسُوع نے جواب میں اُن سے کہا کہ تندرُستوں کو طبِیب کی ضرُورت نہِیں بلکہ بیِماروں کو۔ میَں راستبازوں کو نہِیں بلکہ گُنہگاروں کو تَوبہ کے لیے بُلانے آیا ہُوں۔
ہمارے باپ دادا کے خُدا نے یسُوع کو جِلایا جِسے تُم نے صلِیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا۔
پطرس اور رَسولوں نے جواب میں کہا کہ ہمیں آدِمیوں کے حُکم کی نِسبت خُدا کا حُکم ماننا زیادہ فرض ہے۔
لیکِن میں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جِس کِسی نے بُری خواہش سے کِسی عورت پر نگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چکا۔
اِن باتوں کے بعد وہ باہِر گیا اور لاوی نام ایک محصُول لینے والے کو محصُول کی چوکی پر بیٹھے دیکھا اور اُس سے کہا میرے پیچھے ہو لے۔
وہ سب کے سب حیَران ہُوئے اور خُدا کی تمجید کرنے لگے اور بہُت ڈر گئے اور کہنے لگے آج ہم نے عجِیب باتیں دیکھیں۔
میَں تُم سے سَیچ کہتا ہُوں کہ وہ وقت آتا ہے بلکہ ابھی ہے کہ مُردے خُدا کے بَیٹے کی آواز سُنیں گے اور جو سُنیں گے وہ جئیں گے۔
اور جو مسِیح یسُوع کے ہیں اُنہوں نے جِسم کو اُس کی رغبتوں اور خواہشوں سمیت صِلیب پر کھینچ دِیا ہے۔
خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بَدَن ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفوظ رہیں۔
مگر رُوح کا پھَل محبّت۔ خُوشی۔ اِطمینان۔تحمُّل۔ مہربانی۔ نیکی۔ اِیمانداری۔ حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شَرِیعت مُخالَف نہیں۔
جو گُناہ سے وقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راستبازی ہو جائیں۔
تو وہ یہ جان لے کہ جو کوئی کِسی گُناہگار کو اُس کی گُمراہی سے پھیرلائےگا۔ وہ ایک جان کو مَوت سے بَچائے گا اور بہُت سے گُناہوں پر پردہ ڈالے گا۔
لیکِن اُس نے اُسے اِجازت نہ دی بلکہ اُس سے کہا کہ اپنے لوگوں کے پاس اپنے گھرجا اور اُس کو خَبر دے کہ خُداوند نے تیرے لِیے کَیسے بڑے کام کِیے اور تُجھ پر رحم کِیا۔
اور دیکھو کئی مرد ایک آدمِی کو جو مفلُوج تھا چارپائی پر لائے اور کوشِش کی کہ اُسے اَندر لا کر اُس کے آگے رکھّیں۔
اِس لیے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئیِں۔
اِسی طرح تُمہاری روشنی آدمِیوں کےسامنے چمکے تاکہ وہ تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تُمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجِید کریں۔
پَس غَور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتے ہو۔ نادانوں کی طرح نہِیں بلکہ داناؤں کی مانِند چلو۔
بدی کے نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُّ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔
میَں نے تُم کو جو خُدا کے بیَٹے کے نام پر اِیمان لائے ہو یہ باتیں اِس لیے لِکھیں کہ تُمہیں معلُوم ہو کہ ہمیشہ کی زِندگی رکھتے ہو۔
اور اَے بھائیو! ہم تُم سے دَرخواست کرتے ہیں کہ جو تُم میں محنت کرتے اور خُداوند میں تُمہارے پیشوا ہیں اور تُم کو نصیِحت کرتے ہیں اُنہِیں مانو۔
لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسہ رکھتے ہیں شادمان ہوں۔ وہ سدا خُوشی سے للکاریں کِیُونکہ تُو اُن کی حِمایت کرتا ہے۔ اور جو تیرے نام سے مُحّبت رکھتے ہیں تُجھ میں شاد رہیں۔
زر دوست روپیہ سے آسُودہ نہ ہوگا اور دَولت کا چاہنے والا اُس کے بڑھنے سے سیر نہ ہوگا۔ یہ بھی بُطلان ہے۔
کِیُونکہ خُدا نے ہمیں غضب کے لیے نہِیں بلکہ اِس لیے مُقرّر کیا کہ ہم اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے نِجات حاصِل کریں۔ وہ ہماری خاطِر اِس لیے مُؤا کہ ہم جاگتے ہوں یا سوتے ہوں سب مِل کر اُسی کے ساتھ جِئیں۔
لیکِن خُدا اپنی محبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح ہماری خاطر مُؤا۔
اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کِیُونکہ اُس کو تُمہارا خیال ہے۔
تب اُس نے کہا خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ کو مُلکِ مِصر یعنی غُلامی کے گھر سے نِکال لایا میَں ہُوں۔ میرے آگے تُو اُور معبودوں کو نہ ماننا۔
اور اُمِید سے شرمِندگی حاصِل نہِیں ہوتی کِیُونکہ رُوحُ القُدس جو ہم کو بخشا گیا ہے اُس کے وسِیلہ سے خُدا کی محّبت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔
اور وہ کھڑا ہوگا اور خُداوند کی قُدرت سے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی بزُرگی سے گلّہ بانی کرے گا اور وہ قائم رہیں گے کِیُونکہ وہ اُس وقت اِنتہای زمِین تک بزُرگ ہوگا۔
اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔ میَں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا۔
بولنے میں جلد بازی نہ کر اور تیرا دِل جلد بازی سے خُدا کے حضُور کُچھ نہ کہے کِیونکہ خُدا آسمان پر ہے اور تُو زمین پر۔ اِس لیے تیری باتیں مُختصر ہوں۔
پَس جب ہم اِیمان سے راستباز ٹھہرے تو خُدا کے ساتھ اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے صُلح رکھیں۔