جون 2024 Archives
مُوسیٰ نے خُداوند سے کہا دیکھو میرے تو ہونٹوں کا ختنہ نہیں ہُؤا۔ فِرعون کیونکر میری سُنے گا؟
یسُوع نے جواب میں اُن سے کہا خُدا کا کام یہ ہے کہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر اِیمان لاؤ۔
جو تُم پر لَعنت کریں اُن کے لِئے برکت چاہو۔ جو تُمہاری تحقِیر کریں اُن کے لِئے دُعا کرو
تُم میں اَیسا کون ہے جو فِکر کر کے اپنی عُمر میں ایک گھڑی بھی بڑھا سکے؟
میَں یہ فرمان جاری کرتا ہُوں کہ میری مملکت کے ہر ایک صُوبہ کے لوگ دانی ایل کے خُدا کے حضُور ترسان ولرزان ہُوں کِیُونکہ وُہی زِندہ خُدا ہے اور ہمشہ قائم ہے اور اُس کی سَلطنت لازوال ہے اور اُس کی مملکت ابدتک رہے گی۔ وُہی چُھڑاتا اور بچاتا ہے اور آسمان اور زِمین میں وُہی نِشان اور عجائب دِکھاتا ہے۔ اُسی نے دانی ایل کو شیروں کے پنجوں سے چُھڑایا ہے۔
اِس لیے میَں تُم سے کہتا ہُوں کہ اپنی جان کی فِکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پیئیں گے؟ اور نہ اپنے بَدَن کی کہ کیا پہنیں گے؟ کیا جان خوراک سے اور بَدَن پوشاک سے بڑھ کر نہِیں؟
جو ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح سے لازوال محّبت رکھتے ہیں اُس سب پر فضل ہوتا رہے۔
کِیُونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔
اور نُوح نے یُوں ہی کِیا۔ جَیسا خُدانے اُسے حُکم دیا تھا وَیسا ہی عمل کِیا۔
داؤد نے میِکل سے کہا یہ تو خُداوند کے حضُور تھا جِس نے تیرے باپ اور اُس کے سارے گھرانے کو چھوڑ کر مُجھے پسند کِیا تاکہ وہ مُجھے خُداوند کی قَوم اِسرائیل کا پیشوا بنائے۔ سو میَں خُداوند کے آگے ناچُوں گا۔
بلکہ اپنے لِیے آسمان پر مال جمع کرو جہاں کِیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب لگاتے اور چُراتے ہیں۔
کیا تُم نہیں جانتے کہ تُمہارا بَدَن رُوح الُقُدس کا مقَدِس ہے جو تُم میں بسا ہُؤا ہے اور تُم کو خُدا کی طرف سے مِلا ہے؟ اور تُم اپنے نہِیں۔ کِیُونکہ قِیمت سے خرِیدے گئے ہو۔پَس اپنے بَدَن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔
لیکِن خُدا فی الحقیقت آدِمیوں کےساتھ زمِین پر سکُونت کرے گا؟ دیکھ آسمان بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی تُو سما نہیں سکتا تو یہ گھر تو کُچھ بھی نہیں جِسے میَں نے بنایا!۔
لیکِن خُدا کا شُکر ہے کہ اگرچہ تُم گُناہ کے غلام تھے تو بھی دِل سے اُس تعلیم کے فرمانبردار ہو گئے جِس کے سانچے میں تُم ڈھالے گئے تھے۔
اور جتنے اِس قاعِدہ پر چلیں اُنہِیں اور خُدا کے اِسرائیل کو اِطمینان اور رحم حاصِل ہوتا رہے۔
اور اگر تُم آدِمیوں کے قُصُور مُعاف نہ کروگے تو تمہارا باپ بھی تُمہارے قُصور مُعاف نہ کرے گا۔
لیکِن خُدا نہ کرے کہ میَں کِسی چیز پر فخر کرُوں سِوا اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کی صلِیب کے جِس سے دُنیا میرے اِعتبار سے مصلُوب ہُوئی اور میَں دُنیا کے اِعتبار سے۔
اِس واسطر تُم خُدا کےسب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائم رہ سکو۔
کِیُونکہ ہمیں خُون اورگوشت سے کُشتی نہِیں کرنا ہے بلکہ حُکُومت والوں اور اِختیار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فُوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
اِسی طرح تُم بھی اپنے آپ کو گُناہ کے اِعتبار سے مُردہ مگر خُدا کے اِعتبار سے مسِیح یسُوع میں زِندہ سَمَجھو۔
پَس جہاں تک مَوقع مِلے سب کے ساتھ نیکی کریں خاص کر اہلِ ایمان کے ساتھ۔
لیکِن جو دَولتمند ہونا چاہتے ہیں وہ اَیسی آزمایش اور پھندے اور بہُت سے بیہودہ اور نقصان پہُنچانے والی خواہِشوں میں پھنسے ہیں جو آدِمیوں کو تباہی اور ہلاکت کے دریا میں غرق کر دیتی ہیں۔
مگر نُوح خُداوند کی نظر میں مقبول ہُؤا۔
فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹھّوں میں نہِیں اُڑایا جاتا کِیُونکہ آدِمی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
بلکہ جب تُو دُعا کرے تو اپنی کوٹھری میں جا اور دروازہ بند کر کے اپنے باپ سے جو پوشِیدگی میں ہے دُعا کر۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشیِدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔
کِیُونکہ جب ہم اُس کی مَوت کی مُشابہُت سے اُس کے ساتھ پَیوستہ ہوگئے تو بے شک اُس کے جِی اُٹھنے کی مُشابہُت سے بھی اُس کے ساتھ پیَوستہ ہوں گے۔
اور اَے اَولاد والو! تُم اپنے فرزندوں کو غُصہ نہ دِلاؤ بلکہ خُداوند کی طرف سے تربِیت اور نصِیحت دے دے کر اُن کی پرورِش کرو۔
کیا تُم نہِیں جانتے کہ ہم جِتنوں نے مسِیح یسُوع میں شامِل ہونے کا بپتسمہ لِیا تو اُس کی مَوت میں شامِل ہونے کا بپتسمہ لِیا؟
تُم ایک دُوسرے کا بھار اُٹھاؤ اور یُوں مسِیح کی شَریعَت کو پُورا کرو۔
خبردار اپنے راستبازی کے کام آدمِیوں کے سامنے دِکھانے کے لیے نہ کرو۔ نہِیں تو تُمہارے باپ کے پاس جو آسمان پر ہے تُمہارے لیے کُچھ اجر نہِیں ہے۔