جولاي 2024 Archives
اور دنیاوی کاروبار کرنے والے اَیسے ہوں کہ دُنیا ہی کے نہ ہو جائیں کِیُونکہ دُنیا کی شکل بدلتی جاتی ہے۔
پَس وہ اُسے پکڑنے کی کوشش کرنے لگے لیکِن اَس لیے کہ اُس کا وقت ابھی نہ آیا تھا کِسی نے اُس پر ہاتھ نہ ڈالا۔ مگر بھِیڑ میں سے بہُتیرے اُس پر اِیمان لائے اور کہنے لگے کہ مسِیح جب آئے گا تو کیا اِن سے زیادہ مَعجزے دِکھائے گا جو اِس نے دِکھائے؟
سو اب اپنے بندہ کے گھرانے کو برکت دینا منظُور کر تاکہ وہ سدا تیرے رُر برُو پائیدار رہے کہ تُو ہی نے اَے مالک خُداوند یہ کہا ہے اور تیری ہی برکت سے تیرے بندہ کا گھرانا سدا مُبارک رہے!۔
جب یسُوع نے یہ باتیں ختم کِیں تو اَیسا ہُؤا کہ بھِیڑ اُس کی تعلیم سے حَیران ہُوئی۔ کِیُونکہ وہ اُن کے فقیہوں کی طرح نہِیں بلکہ صاحبِ اِختیار کی طرح اُن کو تعلیم دیتا تھا۔
اِس کو تو ہم جانتے ہیں کہ کہاں کا ہے مگر مسِیح جب آئے گا تو کوئی نہ جانے گا کہ وہ کہاں کا ہے۔
سو تُو اَیسی مکرُوہ چیز اپنے گھر میں لا کر اُس کی طرح نیست کر دِیا جانے کے لائِق نہ بن جانا بلکہ تُو اُس سے ازحد گھِن کھانا اور اُس سے بِالکُل نفرت رکھنا کِیُونکہ وہ ملعُون چِیز ہے۔
اُس نے تو خیال کِیا کہ میرے بھائی سَمجَھ لیں گے کہ خُدا میرے ہاتھوں اُنہیں چھٹکارا دے گا مگر وہ نہ سَمجَھے۔
ہائے میں کَیسا کمبخت آدِمی ہُوں! اِس مَوت کے بَدَن سے مُجھے کَون چُھڑائے گا؟ اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کے وِسیلہ سے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں۔ غرض میَں خُود اپنی عقل سے تو خُدا کی شَرِیعَت کا مگر جسم سے گُناہ کی شَرِیعَت کا محکُوم ہُوں۔
زنجِیر بنا کِیُونکہ مُلک خُون ریزی کے گُناہوں سے پُر ہے اور شہر ظُلم سے بھرا ہے۔
سو تُو اَے خُداوند خُدا بزُرگ ہے کِیُونکہ جَیسا ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اُس کے مُطابِق کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔
سو تُو اُن سے دہشت نہ کھانا کِیُونکہ خُداوند تیرا خُدا تیرے بِیچ میں ہے اور وہ خُدایِ عظیم اور مُہِیب ہے۔
کِیُونکہ زمِین پر کوئی اَیسا راستباز اِنسان نہیں کہ نیکی ہی کرے اور خطا نہ کرے۔
یعنی اُن بڑے بڑے تجربوں کو جِن کو تیری آنکھوں نے دیکھا اور اُس نِشانوں اور معُجزوں اور زور آور ہاتھ اور بلند بازُو کو جِن سے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو نِکال لایا کِیُونکہ خُداوند تیرا خُدا اَیسا ہی اُن سب قَوموں سے کرے گا جِن سے تُو ڈرتا ہے۔
لیکِن حق تعالیٰ کے مُقّدس لوگ سلطنت لے لیں گے اور ابدتک ہاں ابدُالآباد تک اُس سلطنت کے مالِک رہیں گے۔
کِیُونکہ جو برّہ تخت کے بیِچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔
اور سب پر دہشت چھا گئی اور خُدا کی تمجید کرکے کہنے لگے کہ ایک بڑا نبی ہم میں برپا ہُؤا ہے اور خُدا نے اپنی اُمّت پر توجہُ کی ہے۔
کوئی چیز باہِر سے آدِمی میں داخِل ہو کر اُسے ناپاک نہِیں کر سکتی مگر جو چِیزیں آدِمی سے نِکلتی ہیں وُہی اُس کو ناپاک کرتی ہیں۔
تب میرے لوگ جو میرے نام سے کہلاتے ہیں خاکسار بن کر دُعا کریں اور میرے دِیدار کے طالب ہوں اور اپنی بُری راہوں سے پھِریں تو میَں آسمان سے سُن کر اُن کا گُناہ مُعاف کرُوں گا اور اُن کے مُلک کو بحال ک دُوں گا۔
تنگ دروازہ میں داخِل ہو کِیُونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بہُت ہیں۔ کِیُونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اوروہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔
پَس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کِیُونکہ توریت اور نبیوں کی تعلِیم یِہی ہے۔
اِس لیے میَں اپنا مُنہ بند نہِیں رکھُوں گا۔ میَں اپنی رُوح کی تلخی میں بولتا جاؤں گا میَں اپنی جان کے عذاب میں شِکوہ کرُوں گا۔
اور بڑی آواز سے چِلّا چِلّا کرکہتی ہے کہ نِجات ہمارے خُدا کی طرف سے ہے جو تخت پر بَیٹھا ہے اور برّہ کی طرف سے۔
کاش کہ شریروں کی ندی کا خاتِمہ ہو جائے پر صادِق کو تُو قیام بخش کِیُونکہ خُدایِ صادِق دِلوں اور گُردوں کو جانچتا ہے۔
اَب میَں اپنا قہر تُجھ پر اُنڈیلنے کو ہوں اور اپنا غضب تُجھ پر پُورا کرُوں گا اور تیری روِش کے مُطابِق تیری عدالت کرُوں گا اور تیرے سب گھِنونے کاموں کی سزا تُجھ پر لاؤں گا۔
مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈھُونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ کِیُونکہ جو کوئی مانگتا ہے اُسے ملتا ہے اور جو ڈھُونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اُس کے واسطے کھولا جائے گا۔
لیکِن جِس چِیز کی قَید میں تھے اُس کے اعتبار سے مَر کر اَب ہم شَرِیعَت سے اَیسے چھُوٹ گئے کہ رُوح کے نِئے طَور پر نہ کہ لفظوں کے پُرانے طَور پر خِدمت کرتے ہیں۔
کِیُونکہ اگر تُم اپنی روِشیں اور اعمال سراسر درُست کرو۔ اگر ہر آدمی اور اُس کے ہمسایہ میں پُورا اِنصاف کرو۔ اگر پردیسی اور یتیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اور اس مکان میں بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ اور غَیر معبُودوں کی پَیروی جِس میں تُمہارا نُقصان ہے نہ کرو۔ تو مَیں تُم کو اِس مکان میں اور اِس مُلک میں بساؤں گا جو میَں نے تُمہارے باب دادا کو قدیم سے ہمیشہ کے لیے دِیا۔
بیوی اپنے بَدَن کی مُختار نہِیں بلکہ شوہر ہے۔ اِسی طرح شوہر بھی اپنے بَدَن کا مُختار نہِیں بلکہ بیوی۔ تُم ایک دُوسرے سے جُدا نہ رہو مگر تھوڑی مُدّت تک آپس کی رضا مندگی سے تاکہ دُعا کے واسطے فُرصت مَلے اور پھر اِکٹھے ہو جاؤ۔ اَیسا نہ ہو کہ غلبئہ نفس کے سبب شَیطان تُم کو آزمائے۔
ربُ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اپنی روِشیں اور اپنے اَعمال درُست کرو تو میَں تُم کو اِس مکان میں بساؤں گا۔
کِیُونکہ جِس طرح تُم عیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی۔ اور جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا۔
اَے خُداوند میرے خُدا ! میرا توکّل تُجھ پر ہے۔ سب پیچھا کرنے والوں سے مُجھے بچا اور چُھڑا۔