اگست 2024 Archives

31. 08 2024 - مرقس 8 باب 31 آیت

پھِر وہ اُن کو تعلِیم دینے لگا ضرُور ہے کہ ابنِ آدم بہُت دُکھ اُٹھائے اور بزُرگ اور سَردار کاہن اور فقیہہ اُسے رَد کریں اور وہ قتل کِیا جائے اور تین دِن کے بعد جی اُٹھے۔

30. 08 2024 - یوحنا 8 باب 30 آیت

جب وہ یہ باتیں کہہ رہا تھا تو بہُتیرے اُس پر اِیمان لائے۔

29. 08 2024 - مرقس 8 باب 29 آیت

اُس نے اُن سے پُوچھا لیکِن تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟ پطرس نے جواب میں اُس سے کہا تُو مسِیح ہے۔

28. 08 2024 - رومیوں 8 باب 28 آیت

اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چیزیں مِل کر خُدا سے مُحبت رکھنے والوں کے لیے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لیے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔

27. 08 2024 - متی 8 باب 27 آیت

اور لوگ تعَجُب کر کے کہنے لگے یہ کِس طرح کا آدِمی ہے کہ ہوا اور پانی بھی اِس کا حُکم مانتے ہیں؟

26. 08 2024 - رومیوں 8 باب 26 تا 27 آیت

اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کِیُونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہیئے ہم نہِیں جانتے مگر رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شَفاعت کرتا ہے جِن کا بیان نہِیں ہو سکتا۔ اور دِلوں کو پرکھنے والا جانتا ہے کہ رُوح کی کیا نِیَت ہے کِیُونکہ وہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق مُقدسوں کی شِفاعت کرتا ہے۔

25. 08 2024 - رومیوں 8 باب 25 آیت

لیکِن جِس چِیز کو نہیں دیکھتے اگر ہم اُس کی اُمید کریں تو صبر سے اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔

24. 08 2024 - یوحنا 8 باب 24 آیت

اِس لیے میں نے تُم سے یہ کہا کہ اپنے گُناہوں میں مرو گے کِیُونکہ اگر تُم اِیمان نہ لاؤگے کہ میَں وُہی ہُوں تو اپنے گُناہوں میں مرو گے۔

23. 08 2024 - رومیوں 8 باب 23 آیت

اور نہ فقظ وُہی بلکہ ہم بھی جِنہیں رُوح کے پہلے پھَل مِلے ہیں آپ اپنے باطِن میں کراہتے ہیں اور لے پالک ہونے یعنی اپنے بَدَن کی مخلصی کی راہ دیکھتے ہیں۔

22. 08 2024 - پیدائش 8 باب 22 آیت

بلکہ جب تک زمِین قائم ہے بیج بونا اور فصل کاٹنا۔ سردی اور تپش۔ گرمی اور جاڑا دِن رات موقوف نہ ہوں گے۔

21. 08 2024 - لُوقا 8 باب 21 آیت

اُس نے جواب میں اُن سے کہا کہ میری ماں اور میرے بھائی تو یہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔

20. 08 2024 - دُوسرا کرنتھیوں 8 باب 20 تا 21 آیت

اور جب ہم بچتے رہتے ہیں کہ جِس بڑی خَیرات کے بارے میں خِدمت کرتے ہیں اُس کی بابت کوئی ہم پر حرف نہ لائے۔ کِیُونکہ ہم اَیسی چِیزوں کی تدبِیر کرتے ہیں جو نہ صِرف خُداوند کے نزدِیک بھَلی ہیں بلکہ آدمِیوں کے نزدِیک بھی۔

19. 08 2024 - یعسیاہ 8 باب 19 آیت

اور جب تُم سے کہیں تُم جِنّات کے یاروں اور افسُونگروں کی جو پھُسپھُساتے اور بُڑبُڑاتے ہیں تلاش کرو تو تُم کہو کیا لوگوں کو مُناسب نہیں کہ اپنے خُدا کے طالِب ہوں؟ کیا زِندوں کی بابت مُردوں سے سوال کریں؟

18. 08 2024 - رومیوں 8 باب 18 آیت

کِیُونکہ میری دانِست میں اِس زمانہ کے دُکھ درد اِس لائق نہِیں کہ اُس جلال کے مُقابِل ہو سکیں جو ہم پر ظاہر ہونےوالا ہے۔

17. 08 2024 - استثنا 8 باب 17 تا 18 آیت

اور اِیسا نہ ہو کہ تُو اپنے دِل میں کہنے لگے کہ میری ہی طاقت اور ہاتھ کے زور سے مُجھ کو یہ دَولت نصیب ہُوئی ہے۔ بلکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو یاد رکھنا کِیُونکہ وُہی تُجھ کو دَولت حاصِل کرنے کی قُوّت اِس لیے دیتا ہے کہ اپنے اُس عہد کو جِسکی قسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی تھی قائم رکھٗے جِیسا آج کے دِن ظاہِر ہے۔

16. 08 2024 - متّی 8 باب 16 تا 17 آیت

جب شام ہُوئی تو اُس کے پاس بہُت سے لوگوں کو لائے جِن میں بَدرُوحیں تھِیں۔ اُس نے رُوحوں کو زبان ہی دے کہہ کر نِکال دیا اور سب بِیماروں کو اچھّا کر دِیا۔ تاکہ جو یسعیاہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ اُس نے آپ ہی ہماری کمزوریاں لے لِیں اور بیماریاں اُٹھا لِیں۔

15. 08 2024 - رومیوں 8 باب 15 آیت

کِیُونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نہِیں مِلی جِس سے پھِر ڈر پَیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح مِلی جِس سے ہم ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔

14. 08 2024 - ہوسِیع 8 باب 14 آیت

اِسرائیل نے اپنے خالِق کو فراموش کرکے بُت خانے بنائے ہیں اور یہُوداہ نے بہُت سے حصِین شہر تعمیر کیے ہیں لیکن میَں اُس کے شہروں پر آگ بھیجوُں گا اور وہ اُن کے قصروں کو بھسم کر دے گی۔ ہوسِیعَ اِسرائیل کے لیے سزا کا اِعلان کرتا ہے۔

13. 08 2024 - رومیوں 8 باب 13 تا 14 آیت

کِیُونکہ اگر تُم جِسم کے مُطابق زِندگی گزارو گے تو ضرُور مرو گے اور اگر رُوح سے بَدَن کے کاموں کو نیست و نابُود کرو گے تو جِیتے رہو گے۔ اِس لیے کہ جِتنے خُدا کے رُوح کی ہدایت سے چلتے ہیں وُہی خُدا کے بَیٹے ہیں۔

12. 08 2024 - یوحنا 8 باب 12 آیت

یسُوع نے پھِر اُن سے مخاطب ہو کر کہا دُنیا کا نُور میَں ہُوں۔ جو میری پَیروی کرے گا وہ اَندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔

11. 08 2024 - رومیوں 8 باب 11 آیت

اور اگر اُسی کا رُوح تُم میں بسا ہُؤا ہے جِس نے یسُوع کو مُردوں میں سے جِلایا تو جِس نے مسِیح یسُوع کو مُردوں میں سے جِلایا وہ تُمہارے فانی بَدَنوں کو بھی اپنے اُس رُوح کے وسیلہ سے زِندہ کرے گا جو تُم میں بسا ہُؤا ہے۔

10. 08 2024 - یوحنا 8 باب 10 تا 11 آیت

یسُوع نے سِیدھے ہوکر اُس سے کہا اَے عَورت یہ لوگ کہاں گئے؟ کیا کِسی نے تُجھ پر حُکم نہِیں لگایا؟۔ اُس نے کہا اَے خُداوند کِسی نے نہِیں۔ یسُوع نے کہا میِں بھی تُجھ پر حُکم نہِیں لگاتا۔ جا پھِر گُناہ نہ کرنا۔

9. 08 2024 - رومیوں 8 باب 9 آیت

لیکِن تُم جِسمانی نہِیں بلکہ رُوحانی ہو بشرطیکہ خُدا کا رُوح تُم میں بسا ہُوا ہے۔ مگر جِس میں مسِیح کا رُوح نہِیں وہ اُس کا نہِیں۔

8. 08 2024 - پہلا کرنتھیوں ۸ باب ۸ تا ۹ آیت

کھانا ہمیں خُدا سے نہیں مِلائے گا اگر نہ کھائیں تو ہمارا کُچھ نقصان نہیں اور اگر کھائیں تو کُچھ نفع نہیں۔ لیکِن ہوشیار رہو! ایسا نہ ہو کہ تُمہاری یہ آزادی کمزوروں کے لئے ٹھوکر کا باعث ہو جائے۔

7. 08 2024 - یوحنا 8 باب 7 آیت

جب وہ اُس سے سوال کرتے ہی رہے تو اُس نے سِیدھے ہو کر اُن سے کہا کہ جو تُم میں بے گُناہ ہو وُہی پہلے اُس کے پتھّر مارے۔

6. 08 2024 - عِبرانیوں 8 باب 6 آیت

مگر اَب اُس نے اِس قدر بہتر خِدمت پائی جِس قدر اُس بہتر عہد کا درمِیانی ٹھہرا جو بہتر وعدوں کی بُنیاد پر قائِم کِیا گیا ہے۔

5. 08 2024 - دُوسرا کرنتھیوں 8 باب 5 آیت

اور ہماری اُمید کے مُوافِق ہی نہِیں دِیا بلکہ اپنے آپ کو پہلے خُداوند کے اور پھِر خُدا کی مرضی سے ہمارے سُپُرد کِیا۔

4. 08 2024 - اعمال 8 باب 4 آیت

پَس جو پراگندا ہُوئے تھے وہ کلام کی خُوشخبری دیتے تھے۔

3. 08 2024 - رومیوں 8 باب 3 تا 4 آیت

اِس لیے کہ جو کام شَرِیعَت جِسم کے سبب سے کمزور ہو کر نہ کر سکی وہ خُدانے کِیا یعنی اُس نے اپنے بیٹے کو گُناہ آلودہ جِسم کی صُورت میں اور گُناہ کی قُربانی کے لیے بھیج کر جِسم میں گناہ کی سزا کا حُکم دِیا۔ تاکہ شَرِیعَت کا تقاضا ہم میں پُورا ہو جو جِسم کے مُطابق نہِیں بلکہ رُوح کے مُطابِق چلتے ہیں۔

2. 08 2024 - رومیوں 8 باب 2 آیت

کِیُونکہ زِندگی کے رُوح کی شَرِیعَت نے مسِیح یِسُوع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شَرِیعَت سے آزاد کر دِیا۔

1. 08 2024 - زبۤور 8 آیت 1

اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام زمِین پر کَیسا بُزرگ ہے! تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔