ستمبر 2024 Archives
تو بھی تُو بہُت بَرسوں تک اُنکی بَرداشت کرتا رہا اور اپنی رُوح سے اپنے نَبیوں کی مَعرفت اُنکے خلاف گواہی دیتا رہا تو بھی اُنہوں نے کان نہ لگایا اِس لیے تُونے اُنکو اور مُلکوں کے لوگوں کے ہاتھ میں کر دِیا۔
تب موسیٰ نے کہا کہ میں شہر سے باہِر نِکلتے ہی خُداوند کے آگے ہاتھ پھَیلاؤنگا اور رعد موقُوف ہو جائے گا اور اَولے بھی پھِر نہ پَڑیں گے تاکہ تُو جان لے کہ دُنیا خُداوند کی ہی ہے۔
اُسی طرح مسِیح بھی ایک بار بہُت لوگوں کے گُناہ اُٹھانے کے لیے قُربان ہو کر دُوسری بار بغَیر گُناہ کے نجات کے لیے اُنکو دِکھائی دیگا جو اُسکی راہ دیکھتے ہیں۔
بلکہ میَں اپنے بدن کو مارتا کُوٹتا اور اُسے قابُو میں رکھتا ہُوں اَیسا نہ ہو کہ اَوروں میں مُنادی کرکے آپ نامقبُول ٹھہرُوں۔
کِیُونکہ جو کوئی مُجھ سے اور میری باتوں سے شرمائے گا ابنِ آدِم بھی جب اپنے اور اپنے باپ کے اور پاک فرِشتوں کے جلال میں آئیگا تو اُس سے شرمائے گا۔
اور آدِمی اگر ساری دُنیا کو حاصِل کرے اور اپنی جان کو کھو دے یا اُس کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائدہ ہوگا؟
لیکِن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کے کہ وہ سمجھتا اور مُجھے جانتا ہے کہ میَں ہی خُداوند ہوُں جو دُنیا میں شفقت و عدل اور راستبازی کو عمل میں لاتا ہُوں کِیُونکہ میری خُوشنودی اِن ہی باتوں میں ہے خُداوند فرماتا ہے۔
یسُوع نے اُس سے کہا کیا! اگر تُو کر سکتا ہے! جو اِعتقاد رکھتا ہے اُس کے لیے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔
کمزوروں کے لِئے کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو کھینچ لاؤں۔ میَں سب آدِمیوں کے لیے سب کُچھ بنا ہُؤا ہُوں تاکہ کِسی طرح سے بعض کو بَچاؤں۔
کِیُونکہ وہ اپنے جی میں کہتی تھی کہ اگر صِرف اُس کی پوشاک ہی چھُو لُوں کی تو اچھّی ہو جاؤں گی۔
اُس نے اُن سے کہا لیکِن تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟ پطرس سے جواب میں کہا کہ خُدا کا مسِیح۔
اگرچہ میَں سب لوگوں سے آزاد ہُوں پھِر بھی میَں نے اپنے آپ کو سب کا غُلام بنا دِیا ہے تاکہ اَور بھی زِیادہ لوگوں کو کھینچ لاؤں۔
حِکمت کی لڑائی ہتھیاروں سے بہتر ہے۔ لیکِن ایک گُنہِگار بہت سی نیکی کو برباد کر دیتا ہے۔
تب میَں نے اُن دونوں لَوحوں کو اپنے دونوں ہاتھوں سے لے کر پھینک دِیا اور تُمہاری آنکھوں کے سامنے اُن کو توڑ ڈالا۔
اور کمان بادل میں ہوگی اور میَں اُس پر نِگاہ کروں گا تاکہ اُس ابدی عہد کو یاد کروں جو خُدا کے اور زمِین کے سب طرح کے جاندار کے درمیان ہے۔
لیکِن میَں نے اِن میں سے کِسی بات پر عمل نہِیں کِیا اور نہ اِس غرض سے یہ لِکھا کہ میرے واسطے اَیسا کِیا جائے کِیُونکہ میرا مرنا ہی اِس سے بہتر ہے کہ کوئی میرا فخر کھو دے۔
اِسی طرح خُداوند نے بھی مُقّرر کِیا ہے کہ خُوشخَبری سُنانے والے خُوشخَبری کے وسِیلہ سے گزارہ کریں۔
اُس نے اُن سے کہا تُم ہی اُنہِیں کھانے کو دو۔ اُنہوں نے کہا ہمارے پاس پانچ روٹِیوں اور دو مچھلیوں سے زیادہ موجُود نہِیں مگر ہاں ہم جا کر اِس سب لوگوں کے لیے کھانا مول لے آئیں۔
اُس نے یہ سُن کر کہا کہ تندرُستوں کو طبیِیب درکار نہِیں بلکہ بیماروں کو۔
اور تُم ہر چِیز کو اِفراط سے پا کر سب طرح کی سخاوت کرو گے جو ہمارے وسِیلہ سے خُدا کی شُکر گزاری کا باعث ہوتی ہے۔
خُداوند کا خَوف حِکمت کا شُروع ہے اور اُس قُدُّوس کی پہچان فہم ہے۔
تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اِسرائیل اور یہُوداہ کے خاندان کی بدکرداری نِہایت عظِیم ہے۔ مُلک خُون ریزی سے پُر ہے اور شہر بے اِنصافی سے بھرا ہے کِیُونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے اور وہ نہیں دیکھتا۔
اور خُدا تُم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تُم کو ہمیشہ ہر چِیز کافی طَور پر مِلا کرے اور ہر نیک کام کے لیے تُمہارے پاس بہُت کُچھ مَوجُود رہا کرے۔
پھِر ایک بادل نے اُن پر سایہ کر لِیا اور اُس بادل میں سے آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔ اِس کی سُنو۔
تُو ہی اکیلا خُداوند ہے۔ تُو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور اُن کے سارے لشکر کو اور زمِین کو اور جو کُچھ اُس پر ہے اور سمُندروں کو اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا اور تُو اُن سبھوں کا پروردگار ہے اور آسمان کا لشکر تُجھے سِجدہ کرتا ہے۔
۔۔۔۔اور کہو خُداوند ہمارا خُدا ازل سے ابدتک مُبارک ہے تیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعرِیف سے بالا ہے۔
اور وہ زمِین پر گِر پڑا اور یہ آواز سُنی کہ اَے ساؤل اَے ساؤل۔ تُو مجھے کِیُوں ستاتا ہے؟۔ اُس نے پُوچھا اَے خُداوند۔ تُو کَون ہے؟ اُس نے کہا میَں یسُوع ہُوں جِسے تُو ستاتا ہے۔
یسُوع نے جواب دِیا کہ نہ اِس نے گُناہ کِیا تھا نہ اِس کے ماں باپ نے بلکہ یہ اِس لیے ہُوا کہ خُدا کے کام اُس میں ظاہر ہُوں۔
جو لوگ تاریکی میں چلتے تھے اُںہوں نے بڑی روشنی دیکھی۔ جو مَوت کے سایہ کے مُلک میں رہتے تھے اُن پر نُور چمکا۔
میَں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُزاری کرُوں گا۔ میَں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔