اكتوبر 2024 Archives
پَس تُم کھاؤ یا پیِو یا جو کُچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لیے کرو۔
صادِقوں کوکبھی جُنبش نہ ہوگی لیکِن شرِیر زِمین پر قائم نہ رہیں گے۔
تو خیال کرو کہ وہ شَخص کِس قَدر زِیادہ سزا کے لائِق ٹھہرے گا جِس نے خُدا کے بَیٹے کو پامال کِیا اور عہد کے خُون کو جِس سے وہ پاک ہُؤا تھا ناپاک جانا اور فضل کے رُوح کو بے عِزّت کِیا۔
صادقوں کی اُمید خُوشی لائے گی لیکِن شرِیروں کی توقع خاک میں مِل جائے گی۔
پر شرِیروں میں سے بعض کہنے لگے کہ یہ شخص ہم کو کِس طرح بچائے گا؟ اُنہوں نے اُس کی تحقیر کی اور اُس کےلیے نذرانے نہ لائے پر وہ اَن سُنی کر گیا۔
کِیونکہ زمِین اور اُسکی معمُوری خُداوند کی ہے۔
اور ایک دُوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جِیسا بعض لوگوں کا دَستُور ہے بلکہ ایک دُوسرے کو نصیِحت کریں اور جِس قَدر اُس دِن کو نَزدیک ہوتے ہوئے دیکھتے ہو اُسی قَدر زِیادہ کِیا کرو۔
اَے خُداوند مُجھے تنبیہ کر لیکن صِرف اِنصاف سے اپنے قہر سے نہیں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُو مُجھے نابُود کر دے۔
ہر چیز کے جائز ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہر چیز مفُید ہے۔ ہر چیز رَوا ہو تو بھی وہ ترقّی کا باعث نہیں ہوتی۔ کوئی شخص محض اپنی بہتری ہی کا خیال نہ کرے بلکہ دُوسروں کی بہتری کا بھی خیال رکھّے۔
اور میرے نام کے باعث سے سب لوگ تُم سے عَداوت رکھیں گے مگر جو آخر تک بَرداشت کرے گا وُہی نِجات پائے گا۔
وُہی تیری حَمد کا سزاوار ہے وُہی تیرا خُدا ہے جِس نے تیرے لِئے وہ بڑے اور ہَولناک کام کِیے جِنکو تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
خُداوند اپنے خُدا کا خَوف مانو اور اُس کی خِدمت کرو۔ اُس سے لِپٹے رہو اور اُسی کے نام کی قَسم کھاؤ۔
کلام کی کثرت گُناہ سے خالی نہیں ہوتی، لیکِن جو اپنی زبان کو قابُو میں رکھتا ہے دانا ہے۔
اگر کوئی آدِمی کاہِل ہے تو چھت کی کڑیاں جھُک جاتی ہیں؛ اگر اُس کے ہاتھ ڈھیلے ہُوں تو مکان ٹپکتا ہے۔
جو تَربیت قبُول کرتا ہے وہ زِندگی کی راہ بتاتا ہے، لیکِن جو تنبیہ کو ٹھُکراتا ہے وہ دُوسروں کو گُمراہ کرتا ہے۔
جب ہم عَشائے ربانی کا پیالہ لے کر اُسے شُکر گُزاری کے ساتھ پیتے ہیں تو کیا ہم مسِیح کے خُون میں شرِیک نہیِں ہوتے؟ اور جب ہم روٹی توڑ کر کھاتے ہیں تو کیا مسِیح کے بَدن میں شرِیک نہیِں ہوتے؟
بنی اِسرائیل نے خُداوند سے کہا ہم نے تو گُناہ کِیا سو جو کُچھ تیری نَظر میں اچھّا ہو ہم سے کر پر آج ہم کو چھُڑا ہی لے۔
دَیکھ آسمان اور آسمانوں کا آسمان اور زمِین اور جو کُچھ زِمین میں ہے یہ سب خُداوند تیرے خُدا ہی کا ہے۔
تُم کِسی اَیسی آزمائش میں نہِیں پَڑے جو اِنسان کی بَرداشت سے باہِر ہو۔ خُدا پر بھروسہ رکھّو، وہ تُمہیں تمہاری قوتِ بَرداشت سے زیادہ سخت آزمائش میں پَڑنے ہی نہ دے گا۔ بلکہ جب آزمائش آئے گی تو اُس سے بچ نِکلنے کی راہ بھی پیدا کر دے گا تاکہ تُم بَرداشت کر سکو۔
اپنے لیے صَداقت سے تُخم ریزی کرو۔ شفقت سے فضل کاٹو اور اپنی اُفتادہ زمِین میں ہَل چَلاؤ کِیُونکہ اَب مَوقع ہے کہ تُم خُداوند کے طالِب ہو تاکہ وہ آئے اور راستی کو تُم پر بَرسائے۔
اچھّا چَرواہا میَں ہُوں۔ اچھّا چَرواہا بھیڑوں کے لیے اپنی جان دیتا ہے۔
لیکِن خُداوند ہی حقِیقی خُدا ہے جب وہ خفا ہوتا ہے تو زمین کپکپاتی ہے اور قومیں اُس کے قَہر کی تاب نہِیں لا سکتیں۔
خُداوند تیرا خُدا مُبارک ہو جو تُجھ سے اَیسا خُوشنُود ہُؤآ کہ تُجھے اِسرائیل کے تخت پر بِٹھایا ہے۔ چُونکہ خُداوند نے اِسرائیل سے سَدا محبّت رکھی ہے اِسلئے اُس نے تُجھے عدل اور اِنصاف کرنے کو بادشاہ بنایا۔
دانا دِل فرمان بَجا لائے گا پر بَکواسی اِحمق پَچھاڑ کھائے گا۔
اَے قوموں کے شہنشاہ، کون ہے جو تیری تَعظیم نہ کرے؟ یہ تُجھی کو زیبا ہے۔ مُختلف قوموں کے تمام دانِشمند لوگوں میں اور اُن کی تمام مُلکوں میں تیرے جَیسا کوئی نہِیں۔
صادِق کے سَر پر برکتیں ہوتی ہیں لیکِن شریروں کے مُنہ کو ظُلم ڈھانکتا ہے۔
چُنانچہ تصوٗرات اور ہر ایک اُونچی چیِز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سَر اُٹھائے ہوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قَید کر کے مسِیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔
کِیُونکہ ہر ایک اِیمان لانے والے کی راستبازی کے لیے مسِیح شَریعَت کا انجام ہے۔
تب موسیٰ نے ہارُون سے کہا یہ وہی بات ہے جو خُداوند نے کہی تھی کہ جو میرے نزدِیک آئیں ضرُور ہے کہ وہ مُجھے جانیں اور سب لوگوں کے آگے میری تمجِید کریں اور ہارُون چُپ رہا۔
شَریر کے غرُور کے سبب کا تُندی سے پِیچھا کِیا جاتا ہے۔ جو منصُوبے اُنہوں نے باندھے ہیں وہ اُن ہی میں گِرفتار ہو جائیں۔
اُن پر اَفسوس جو بے اِنصافی سے فَیصلے کرتے ہیں اور اُن پر جو ظُلم کی رُوبکاریں لِکھتے ہیں۔ تاکہ مسکِینوں کو عدالت سے محرُوم کریں اور جو میرے لوگوں میں مُحتاج ہیں اُنکا حق چھِین لیں اور بیواؤں کو لُوٹیں اور یتِیم اُنکا شِکار ہُوں!۔