نومبر 2024 Archives

30. 11 2024 - دُوسرا کرنتھیوں 11 باب 30 آیت

اگر فخر ہی کرنا ضرُور ہے تو اُن باتوں پر فخر کرُوں گا جو میری کمزوری سے مُتعلق ہیں۔

29. 11 2024 - پہلا کرنتھیوں 11 باب 29 آیت

کِیُونکہ جو کھاتے پِیتے وقت خُداوند کے بَدَن کو نہ پہچانے وہ اِس کھانے پِینے سے سزا پائے گا۔

28. 11 2024 - لُوقا 11 باب 28 آیت

اُس نے کہا ہاں۔ مگر زیادہ مُبارک وہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔

27. 11 2024 - متّی 11 باب 27 تا 28 آیت

میرے باپ کی طرف سے سب کُچھ مُجھے سونپا کیا اور کوئی بیَٹے کو نہِیں جانتا سِوا باپ کے اور کوئی باپ کو نہِیں جانتا سِوا بَیٹے کے اور اُس کے جِس پر بَیٹا اُسے ظاہِر کرنا چاہے۔ اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تُم کو آرام دُوں گا۔

26. 11 2024 - یوحّنا 11 باب 26 آیت

اور جو کوئی زِندہ ہے اور مُجھ پر اِیمان لاتا ہے وہ ابدتک کبھی نہ مرے گا۔ کیا تُو اِس پر اِیمان رکھتی ہے؟

25. 11 2024 - مرقس 11 باب 25 آیت

اور جب کبھی تُم کھڑے ہُوئے دُعا کرتے ہو اگر تُمہیں کِسی سے کُچھ شِکایت ہو تو اُسے مُعاف کرو تاکہ تُمہارا باپ بھی جو آسمان پر ہے تُمہارے گُناہ مُعاف کرے۔

24. 11 2024 - اعمال 11 باب 24 آیت

کِیُونکہ وہ نیک مَرد اور رُوح الُقُدس اور اِیمان سے معمُور تھا اور بہُت سے لوگ خُداوند کی کلِیسیا میں آ مِلے۔

23. 11 2024 - پہلا کرنتھیوں 11 باب 23 تا 24 آیت

کِیُونکہ یہ بات مُجھے خُداوند سے پہُنچی اور میَں نے تُم کو بھی پہُنچا دی کہ خُداوند یِسُوع نے جِس رات وہ پکڑوایا گیا روٹی لی۔ اور شُکر کر کے توڑی اور کہا یہ میرا بَدَن ہے جو تُمہارے لیے ہے۔ میری یادگاری کے واسطے یہی کِیا کرو۔

22. 11 2024 - اِمثال 11 باب 22 آیت

بے تمِیز عَورت میں خُوبصورتی گویا سُوأر کی ناک میں سونے کی نتھ ہے۔

21. 11 2024 - یوحنا 11 باب 21 آیت

مارتھا نے یِسُوع سے کہا اَے خُداوند! اگر تُو یہاں ہوتا تو میرا بھائی نہ مَرتا۔

20. 11 2024 - اِمثال 11 باب 20 آیت

کج دِلوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکِن کامِل رفتار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔

19. 11 2024 - اِستثنا 11 باب 19 آیت

اور تُم اِنکو اپنے لڑکوں کو سِکھانا اور تُو گھر بیَٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت اِن ہی کا ذِکر کیا کرنا۔

18. 11 2024 - اعمال 11 باب 18 آیت

وہ یہ سُن کر چُپ رہے اور خُدا کی تمجِید کرے کہنے لگے کہ پھِر تو بیشک خُدا نے غَیر قَوموں کو بھی زِندگی کے لیے تَوبہ کی تَوفیق دی ہے۔

17. 11 2024 - زِکریاہ 11 باب 17 آیت

اُس نابکار چرواہے پر افسوس جو گلّہ کو چھوڑ جاتا ہے! تلوار اُس کے بازو اور اُس کے دہنی آنکھ پر آ پڑے گی۔ اُس کا بازُو باِلکُل سُوکھ جائے گا اور اُس کی دہنی آنکھ پھُوٹ جائے گئ۔

16. 11 2024 - عِبرانیوں 11 باب 16 آیت

مگر حیقیت میں وہ ایک بہُتر یعنی آسمانی مُلک کے مُشتاق تھے۔ اِسی لیے خُدا اُن سے یعنی اُن کا خُدا کہلانے سے شرمایا نہِیں چنانچہ اُس نے اُن کے لیے ایک شہر تیّار کِیا۔

15. 11 2024 - یشُوع 11 باب 15 آیت

جَیسا خُداوند نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی مُوسیٰ نے یشُوع کو حُکم دِیا اور یشُوع بے وَیسا ہی کِیا اور جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰ کو دِیا تھا اُن میں سے کِسی کو اُس نے بغَیر پُورا کِئے نہ چھوڑا۔

14. 11 2024 - دُوسرا کرنتھیوں 11 باب 14 آیت

اور کُچھ عجِیب نہِیں کیُونکہ شَیطان بھی اپنے آپ کو نُورانی فرِشتہ کا ہمشکل بنا لیتا ہے۔

13. 11 2024 - عِبرانیوں 11 باب 13 آیت

یہ سب اِیمان کی حالت میں مَرے اور وعدی کی ہُوئی چِیزیں نہ پائیں مگر دُور ہی سے اُنہِیں دیکھ کر خُوش ہُوئے اور اِقرار کِیا کہ ہم زمِین پر پردیسی اور مُسافِر ہیں۔

12. 11 2024 - اِمثال 11 باب 12 آیت

اپنے پڑوسی کی تحقیر کرنے والا بے عقل ہے لیکِن صاحبِ فہم خاموش رہتا ہے۔

11. 11 2024 - پہلا کرنتھیوں 11 باب 11 آیت

تَو بھی خُداوند میں نہ عَورت مرد کے بغَیر ہے نہ مرد عَورت کے بغَیر۔

10. 11 2024 - یرمیاہ 11 باب 10 آیت

وہ اپنے باپ دادا کی بدکرداری کی طرف جِنہوں نے میری باتیں سُننے سے اِنکار کِیا پھِر گئے اور غَیر معبودوں کے پَیرو ہو کر اُن کی عِبادت کی۔ اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداہ کے گھرانے نے اُس عہد کو جو میَں نے اُن کے باپ دادا سے کِیا تھا توڑ دِیا۔

9. 11 2024 - یعسیاہ 11 باب 9 آیت

وہ میرے تمام کوہِ مُقدس پر نہ ضرر پہُنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کِیُونکہ جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمِین خُداوند کے عِرفان سے معمُور ہوگی۔

8. 11 2024 - اِستثنا 11 باب 8 آیت

اِس لیے اِس سب حُکموں کو جو آج میَں تُجھ کو دیتا ہُوں تُم مضبُوط ہو کر اُس مُلک میں جِس پر قبضہ کرنے کےلیے تُم پار جا رہے ہو پہُنچ جاؤ اور اُس پر قبضہ بھی کر لو۔

7. 11 2024 - زبُور 11 آیت 7

کِیُونکہ خُدا صادِق ہے۔ وہ صداقت کو پسند کرتا ہے۔ راست باز اُس کا دِیدار حاصِل کریں گے۔

6. 11 2024 - عِبرانیوں 11 باب 6 آیت

اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامُمکِن ہے۔ اِس لیے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہیئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔

5. 11 2024 - متّی 11 باب 5 آیت

کہ اَندھے دیکھتے اور لنگڑے چلتے پھَرتے ہیں۔ کوڑی پاک صاف کِئے جاتے اور بہرے سُنتے ہیں اور مُردے زِندہ کِئے جاتے ہیں اور غریبوں کو خُوشخبری سُنائی جاتی ہے۔

4. 11 2024 - اِمثال 11 باب 4آیت

قہر کے دِن مال کام نہیں آتا لیکِن صداقت مَوت سے رِہائی دیتی ہے۔

3. 11 2024 - عِبرانیوں 11 باب 3آیت

اِیمان ہی سے ہم معلُوم کرتے ہیں کہ عالم خُدا کے کہنے سے بنے ہیں۔ یہ نہیِں کہ جو کُچھ نظر آتا ہے ظاہِری چِیزوں سے بنا ہو۔

2. 11 2024 - لُوقا 11 باب 2 تا 4 آیت

اُس نے اُن سے کہا جب تُم دُعا کرو تو کہو اَے باپ تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔ ہماری روز کی روٹی ہر روز ہمیں دے۔ اور ہمارے گُناہ مُعاف کر کِیُونکہ ہم بھی اپنے ہر قرضدار کو مُعاف کرتے ہیں اور ہمیں آزمائش میں نہ لا۔

1. 11 2024 - عِبرانیوں 11 باب 1آیت

اب اِیمان کی اُمِید کی ہُوئی چیزوں کا اِعتماد اور اندیکھی چیزوں کا ثبُوت ہے۔