دسمبر 2024 Archives

25. 12 2024 - عِبرانیوں 12 باب 25 آیت

خَبردار! اُس کہنے والے کا اِنکار نہ کرنا کِیُونکہ جب وہ لوگ زِمین پر ہدایت کرنے والے کا اِنکار کر کے نہ بچ سکے توہم آسمان پر کے ہدایت کرنے والے سے مُنہ موڑ کر کیونکر بچ سکے گے؟

24. 12 2024 - یوحّنا 12 باب 24 آیت

میَں تُم سے سَچ کہتا ہُوں جب تک گیہُوں کا دانہ زمِین میں گِر کرمَر نہیں جاتا اکیلا رہتا ہے لیکِن جب مر جاتا ہے تو بہُت سا پھَل لاتا ہے۔

23. 12 2024 - لُوقا 12 باب 23 آیت

کِیُونکہ جان خُوراک سے بڑھ کر ہے اور بَدَن پوشاک سے۔

22. 12 2024 - پہلا سموئیل 12 باب 22 آیت

کِیُونکہ خُداوند اپنے بڑے نام کے باعِث اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اِس لِیے کہ خُداوند کو یہی پسند آیا کہ تُم کو اپنی قَوم بنائے۔

21. 12 2024 - رومیوں 12 باب 21 آیت

بدی سے مغلُوب نہ ہو بلکہ نیکی کے ذریعہ سے بدی پر غالِب آؤ۔

20. 12 2024 - پہلا سموئیل 12 باب 20 آیت

سموئیل نے لوگوں سے کہا خَوف نہ کرو۔ یہ سب شرارت تو تُم نے کی ہے تَو بھی خُداوند کی پَیروی سے کنارہ کشی نہ کرو بلکہ اپنےسارے دِل سے خُداوند کی پرستِش کرو۔

19. 12 2024 - امثال 12 باب 19 آیت

سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے لیکِن جھُوٹی زبان صِرف دَم بھر کی ہے۔

18. 12 2024 - پہلا کرنتھیوں 12 باب 18 تا 20 آیت

مگر فیالواقعی خُدا نے ہر ایک عضُو کو بَدَن میں اپنی مرضی کے مُوافِق رکھّا ہے۔ اگر وہ سب ایک ہی عضٗو ہوتے تو بَدَن کہاں ہوتا؟ مگر اَب اعضا بہُت سے ہیں لیکن بَدَن ایک ہی ہے۔

17. 12 2024 - رومیوں 12 باب 17 تا 18 آیت

بدی کے عِوض کِسی سے بدی نہ کرو۔ جو باتیں سب لوگوں کے نزدِیک اچھّی ہیں اُن کی تدبِیر کرو۔ جہاں تک ہو سکے تُم اپنی طرف سے سب آدمیوں کے ساتھ میل مِلاپ رکھّو۔

16. 12 2024 - رومیوں 12 باب 16 آیت

آپس میں یکدِل رہو۔ اُونچے اُونچے خیال نہ باندھو بلکہ ادنیٰ لوگوں کی طرف مُتّوجہ ہو۔ اپنے آپ کو عقلمند نہ سَمَجھو۔

15. 12 2024 - رومیوں 12 باب 15 آیت

خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو۔ رونے والوں کے ساتھ رو۔

14. 12 2024 - پہلا کرنتھیوں 12 باب 14 آیت

چُنانچہ بَدَن میں ایک ہی عضُو نہِیں بلکہ بہُت سے ہیں۔

13. 12 2024 - پہلا کرنتھیوں 12 باب 13 آیت

کِیُونکہ ہم سب نے خوال یہُودی ہو خواہ یُونانی۔ خواہ غُلام خواہ آزاد۔ ایک ہی رُوح کے وسِیلہ سے ایک بَدَن کے ہونے کے لیے بپتسمہ لِیا اور ہم سب کو ایک ہی رُوح پِلایا گیا۔

12. 12 2024 - رومیوں 12 باب 12 آیت

اُمید میں خُوش۔ مُصیبت میں صابِر۔ دُعا کرنے میں مشغُول رہو۔

11. 12 2024 - رومیوں 12 باب 11 آیت

کوشِش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش میں بھرے رہو۔ خُداوند کی خِدمت کرتے رہو۔

10. 12 2024 - رومیوں 12 باب 10 آیت

برادرانہ محبّت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو۔ عِزّت کے رُو سے ایک دُوسرے کو بہتر سَمَجھو۔

9. 12 2024 - رومیوں 12 باب 9 آیت

محبّت بے ریا ہو۔ بدی سے نفرت رکھو نیکی سے لپٹے رہو۔

8. 12 2024 - لُوقا 12 باب 8 آیت

اور میَں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کوئی آدِمیوں کے سامنے میرا اِقرار کرے اِبنِ آدم بھی خُدا کے فرِشتوں کے سامنے اُس کا اِقرار کرے گا۔

7. 12 2024 - اِمثال 12 باب 7 آیت

شرِیر پچھاڑ کھاتے اور نیِست ہوتے ہیں لیکِن صادِقوں کا گھر قائم رہے گا۔

6. 12 2024 - متّی 12 باب 6 آیت

میَں تُم سے کہتا ہُوں کہ یہاں وہ ہے جو ہیَکل سے بھی بڑا ہے۔

5. 12 2024 - عِبرانیوں 12 باب 5 آیت

اور تُم اُس نصِیحت کو بھُول گئے جو تُمہیں فرزندوں کی طرح کی جاتی ہے کہ اَے میرے بَیٹے! خُداوند کی تنبِیہ کو ناچِیز نہ جان اور جب وہ تُجھے ملامت کرے تو بے دِل نہ ہو۔

4. 12 2024 - رومیوں 12 باب 4 تا 5 آیت

کِیُونکہ جِس طرح ہمارے ایک بَدَن میں بہُت سے اعضا ہوتے ہیں اور تمام اعضا کا کام یکساں نہیِں۔ اُسی طرح ہم بھی جو بہُت سے ہیں مسِیح میں شامِل ہو کر ایک بَدَن ہیں اور آپس میں ایک دُوسرے کے اعضا۔

3. 12 2024 - پہلا کرنتھیوں 12 باب 3 آیت

پَس میَں تُمہیں جتاتا ہُوں کہ جوکوئی خُدا کے رُوح کی ہِدایت سے بولتا ہے وہ نہِیں کہتا کہ یسُوع ملعُون ہے اور نہ کوئی رُوح القُدُس کے بغَیر کہہ سکتا ہے کہ یسُوع خُداوند ہے۔

2. 12 2024 - رومیوں 12 باب 2 آیت

اور اِس جہان کے ہمشکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔

1. 12 2024 - رومیوں 12 باب 1 آیت

پَس اَے بھائیو۔ میَں خُدا کی رحمتیں یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اپنے بَدَن اَیسی قُربانی ہونے کے لیے نذر کرو جو زِندہ اور پاک اور خُدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی تُمہاری معقُول عِبادت ہے۔