آج کی آیت پر خیالات
یسُوع وہاں موجود تھا۔ وہ شروعات میں خُدا کے ساتھ تھا۔ لیکن وہ صرف اُس وقت تخلیقات کا گواہ ہونے سے بڑھ کر؛ اُس نے چیزوں کو بنایا! یسُوع، جس نے اپنے آپ کو انسانی جسم میں محدود ہونے کی اجازت دی اور ایک ظالم اور اذیت ناک موت صلیب پر سہی، شروعات میں وہاں موجود تھا جیسا کہ کلام ہماری دنیا کو حقیقت میں لاتا ہے۔ اُس نے اُسے بنایا۔ وہ اُس کا ہے۔ پھر بھی وہ آیا اور اُسے چھڑانے کےلیے مُؤا۔ اُس سے اور زیادہ بڑھ کر، وہ مجھے اور آپ کو چُھڑانے آیا۔ چنانچہ جب کلام ہمیں یہ بتانے کےلیے ہم سے مخاطب ہوتا ہے کہ خُدا کو راضی کرنے کےلیے کیسے جینا ہے، تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہمیں زیادہ توجہ دینی چاہیئے؟ اس سے بہتر، آپ کو نہیں لگتا کہ ہمیں ایسا کرنا چاہیئے؟
میری دعا
پاک باپ، مجھے بچانے کےلیے تیرے منصوبے مجھے بہت زیادہ خوش کرتے ہیں اور مجھے نرم کرتے ہیں۔ کہ تُو نے یسُوع کو بھیجا، وہ کلمہ جس نے دنیا کو تخلیق کیا میں یہ جانتا ہوں، کہ وہ میری گرفت سے زیادہ شاندار ہے۔ جس نے اپنے آپ کو دنیا تک محدود کر لیا جو کہ میرے تصور کو چونکا کے رکھ دیتاہے۔ اُس نے میرے لیے جان دی تاکہ میں تیرے ساتھ جئیوں اور تُو میرے دل کا مالک ہو۔ براہِ کرم میری مدد کر کہ میں ایسا جئیوں کہ میری زندگی کی بُنیاد اُس کی تعلیمات اور تیری مرضی کے مطابق ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو کہ میرا زندہ کلمہ ہے۔ آمین۔