آج کی آیت پر خیالات
ایک ایسی دنیا جس میں کچھ بھی دائمی نہیں ہے،ایسی دنیا جو کہ اخلاقی معیار تلاش کررہی ہے، خدا کی قیمتی رحمت یہ طلب کرتی ہے کہ ہم اپنا رہن سہن تبدیل کریں تاکہ ہم خدا کی رحمت کا جواب دے سکیں۔ کوئی بھی ایسا بندہ جو خدا کی رحمت حاصل کرتا ہے اور راستبازی سے انکار کرتا ہے تو وہ اپنی جہالت اور دل کی سختی کا ثبوت دیتا ہے۔ ہمارے دن میں، ہمارے وقت میں، بچائے جانے کا مطلب ہے راستباز بننا—ایسا نہیں کہ ہم اپنی نجات حاصل کریں، اور خدا کی رحمت ہم میں بے پھل رہے۔
میری دعا
مقدس باپ، میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں مبہم وقت میں جی رہا ہوں۔ شیطان ہمیشہ صحیح اور غلط ، اچھائی اور بُرائی ، اخلاق اور بد اخلاقی میں امتیاز کو مسخ کر دیتا ہے۔ کیونکہ تو میرے ساتھ بہت شفیق رہا ہے، ہو سکتا ہے کہ میری زندگی میں آج راستبازی کا عکس نظر آئے جو تُو نے یسوع کے وسیلہ سے مجھے عطا کی۔ "ہو سکتا کہ میرے منہ کے الفاظ اور میرے دل کے خیال، تیری نظر میں خوشگوار ہوں، میری چٹان اور میرا بچانے والا"۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں جس نے میرے کفارہ کی قربانی دی۔ آمین۔