آج کی آیت پر خیالات
خدا کی ہمارے لیے خواہش سمجھ سے باہر نہیں ہے۔ وہ ہمیں نجات کی برکت دینا چاہتا ہے۔ تیرے بیٹے کا شاندار تحفہ سچائی کے لیے قوت والی گواہی ہے۔خدا نہیں چاہتا کہ گناہ اور موت سے نجات ہماری زندگی میں ایک دفعہ ہو۔ وہ چاہتا ہے کہ ہماری زندگیوں سے روزانہ نجات ظاہر ہو اور نجات کو دوسروں کے ساتھ بانٹا جائے۔ جب ہم سچائی سے عمل کریں، اپنے رشتوں میں رحم کو ظاہر کریں، اور حلیم دل کے ساتھ عبادت کے ساتھ اس کی تمجید کریں تب خدا کی حقیقی نجات ہماری زندگی میں ظاہر ہوگی اور رحمت کے ساتھ دوسروں پر اثر انداز ہوگی۔ یسوع کی زبان میں، ہم خدا کی آنے والی بادشاہت کے لیے کام کریں اور ویسے ہی زمین پر ہوگی جیسی آسمان پر ہے۔
میری دعا
قادر اور رحیم باپ، میں اس نئے سال کو قبول کرتا ہوں، میری آنکھو ں کو وہ دیکھنا سکھا جو تیرا دل دیکھتا ہے۔مجھے گناہ سے نفرت کرنا سکھا اور ان سے ہمدردی کرنا سکھا جو ہمدردی کے لائق ہیں۔ مجھے سچائی جاننا سکھا اور استعمال اور استحصال سے نفرت کرتے ہوئے اس پر ایمان داری سے کام کرنا سکھا۔روح القدس کے وسیلہ سے میرے اندر اپنی پاک عظمت اور غیر مستقل کردار کےدر میان فرق کرنے کےلیے ہلچل پیدا کر۔ مجھے پوری طرح اپنا فرزند بنا، میں یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔