آج کی آیت پر خیالات
فیصلوں میں سے سب سے بڑا فیصلہ جس کا ہمیں ہر دن کی شروعات کرنے سے پہلے سامنا ہوتا ہے وہ ہے کہ ہم کیا پہنیں گے۔ ویسے، قطع نظر کہ ہم کپڑوں میں کس کا انتخاب کرتے ہیں، آئیں اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم نئے اِنسان بنیں جو خُدا نے ہمیں تب بنایا جب ہم مسیحی ہُوئے (گلتّیوں 3 باب 26 تا 27 آیت)۔ صِرف وہی وہ کپڑے ہیں جو ہمیں ابدی طور پر پُورے آئیں گے۔
میری دعا
پیارے باپ، شاید آج کے دن لوگ مُجھ میں یسُوع کا کردار اور پسندیدگی دیکھیں۔ خُداوند یسُوع، تیرے نام سے میں اِلتجا کرتا ہُوں کہ تُو میرے فیصلوں میں میری راہنمائی فرما اور مُجھے جاننے میں مدد کر کہ تُو اُن حالات میں جن کا مُجھے آج سامنا ہے کیسے تُو مُجھ سے عمل چاہتا ہے۔ قیمتی اور قوت بخش پاک رُوح، براہِ کرم مُجھے معمور کر اور مُجھے تبدیل کرنے کے کام کو جاری رکھ۔ آمین۔