آج کی آیت پر خیالات
جب پیار میں پڑا ہُوا ایک جوان جوڑا الگ ہوتا ہے، وہ ایک دُوسرے کےساتھ دوبارہ ہونے کی چاہت کرتے ہیں۔ جب والدین میں سے اپنے بچے سے الگ ہوتا ہے، تو وہ شِدت سے اپنے بچے کی کمی محسوس کرتا ہے۔ جب ایک زوج لمبے عرصے تک کسی بیماری، موت یا طلاق کی وجہ سے جیون ساتھی کے ساتھ نہیں رہ پاتا، تو اُس شخص کی رُوح اُس کے ساتھ ایک ہونے کےلیے بے چین ہوتی ہے جس سے وہ پیار کرتا ہے۔ کیا آپ اپنی رُوح کی خُدا کے لیے تڑپ کو پہچان سکتے ہیں؟ کیا آپ ہر دن کا اختتام اور نئے دن کا شروع خُدا کی حضوری میں ہونے کی چاہت میں گزار سکتے ہیں؟ آئیں اپنے خُدا کی بھوک کو محسوس کریں اور نہ صرف اُس کی حضوری میں وقت گزار کر اِس کی تسکین کریں، بلکہ آئیں اپنی زندگیوں میں اپنے آسمانی باپ کی حضوری میں اپنی خواہش، محبّت، اور ضرورت کے بارے میں بات بھی کریں۔
میری دعا
پاک اور راستباز باپ، میں تیری حضوری میں ہونے کے لیے بے چینی محسوس کرتا ہُوں۔ میں اپنی رُوح کے اُس حصے کو جانتا ہُوں جو مُجھے بعض اوقات کھویا ہُوا محسوس ہوتا ہے جو تُجھ میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔ براہِ کرم، پیارے باپ، میری زندگی میں آج، حقیقی اور موجود ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔