آج کی آیت پر خیالات
کیا آپ نہاتے ہُوئے گاتے ہیں؟ آپ کے لَبوں پر کونسے الفاظ ہوتے ہیں؟ گائیکی ایک بہُت خُوبصورت تحفہ ہے۔ پہلا یہ خُدا کی طرف سے ہمارے لیے تحفہ ہے، کہ ہم شادمانی، جوش، اور فتح کا اظہار کریں۔ دُوسرا، یہ ہماری طرف سے خُدا کو تحفہ ہے، کہ ہم ہمارا احترام، تعریف، محبّت، اور خُدا میں اعتماد اُس تک پہنچائیں۔ چنانچہ آئیں گائیں، جو خُدا نے ہمارے لیے کِیا ہے، جو کرنے کا وعدہ کرتا ہے، اور اُس کا اظہار کرنے کےلیے جو وہ ہماری زندگی میں کر رہا ہے خُدا کی حمد کریں۔
میری دعا
اے خُدا، آسمانی باپ، حتیٰ کہ تیرا ہی نام پاک ہے۔ میرے دِل میں اپنی مرضی داخل کرنے کر، اور اُن کے دِلوں میں بھی جو ہماری دُنیا میں ہیں، تاکہ یہ اور قریبی سے تیرے کردار کو ظاہر کرے۔ پیارے خُداوند، میں تُجھ پر بھروسہ کرتا ہُوں، اُس خوراک کے لیے جس کی مُجھے ہر دن ضرورت ہے۔ پاک باپ، میں تُجھ سے اِلتجا کرتا ہُوں، مُجھے مُعاف کر اور میری تلخی اور غصّے کو دُور کر جو مُجھے اُن کے خلاف ہے جنہوں نے مُجھے دُکھ دیا ہے۔ اے خُدا، مُجھے آزمائشوں میں قائم رہنے اور بَد کو شکست دینے کے لیے قوت بخش۔ براہِ کرم میری زندگی کو تیرے فضل کا شاندار گواہ بنا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔