آج کی آیت پر خیالات
جو کچھ ہمارے پاس یہاں ہے وہ کبھی نہ ختم ہونے والا اور لازوال ہے؟ خُدا کی محبت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ حتیٰ کہ جب ہم اُس کے خلاف مایوس،باغی، تکلیف میں،نااُمید ہوں، وہ ہمیں پھر بھی پیار کرتا ہے۔جب کہ ہم گناہ گار ہیں تو اُس نےیسُوع کو بھیجاتاکہ وہ ہمیں گناہ اور موت سے بچائے۔ ہم اپنے مستقبل میں کسی اور پر اور کسی چیز پر اعتماد کیوں کریں؟ آئیں ہم خُدا کی لازوال محبت پر جھکیں!
میری دعا
ابا باپ، پیار کرنے والے خُدا، میں تیرے ہاتھوں میں اپنی اُمیدیں، خواب، اور مستقبل دیتا ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ تُو میری اندرونی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ تو ہی واحد مجھے ان سب سے چھڑاتا ہے جو مجھے غلام بناتا ہے۔ میں میرے گناہوں کے لیے معافی اور تیرے ساتھ زندگی کے تیرے عہدوں کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ لیکن سب سے بڑھ کر، پیارے خُدا، تیرے لازوال پیار کے لیے تیرا شکر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔