آج کی آیت پر خیالات
لوگوں کا بہت بڑا گروہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ خُدا اُن کے ساتھ ہے۔ حقیقت میں یہ اہم سوال ہے کہ کیا ہم خُدا کے ساتھ ہیں! اس کا اندازہ تلاش کرنے اور عمل کرنے سے لگایا جا سکتاہے نا کہ صرف بول کر اور خیال کر کے۔ خُدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے لیکن وہ کبھی بھی ہمیں گھٹیا رحمت دینے کے لیے اپنے جلال کو داؤ پر نہیں لگاتا، ایک ایسی رحمت جو ہمیں اس کے جیسا بننے کے لیے نہیں کہتی۔ وہ ایمان داروں کی تلاش میں ہے جو اپنا کردار بھی وہیں رکھ دیتے ہیں جہاں اُن کے منہ ہیں۔
میری دعا
پاک ترین خُدا، تیری راستبازی اور پاکیزگی مجھ سے بہت دور ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ میرے بہترین کوشش بھی صرف اُن کو ششوں کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔ پیارے باپ ، میں اس انتظار میں ہوں کہ میں روز مرہ زندگی میں تیرے جیسا بنوں جتنا انسان ہوتے ہوئے ممکن ہے۔ مجھے اپنے ساتھ تیری موجودگی جاننےدے کہ میں تیری اور تیرے کردار کی تلاش کروں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں جو راستباز ہے۔ آمین۔