آج کی آیت پر خیالات
ہمارا پیغام اپنا آپ نہیں ہے۔ یسُوع خُداوند ہے۔ ایک دن تمام مخلوق یہ جانے گی اور اُس کی حمد کرے گی۔ اُن لوگوں کے لیے جو ہمارے چوگرد یسُوع کی حمد کرتے ہیں، اُن کو ہم میں یسُوع زندہ نظر آنا چاہیے۔ ہم یسُوع کے نام میں دوسروں کی خدمت کرتے ہیں۔ ہم اُس کا بدن ہیں—رحم کے اُس کے ہاتھ، اُس کا شفیق دل، اور مہربانی کی اُس کی آواز۔ چنانچہ آئیں یسُوع کو اُوپر اُٹھائیں—نہ صرف دوسروں کو اُس کے بارے بتا کر بلکہ دوسروں کی اِس طرح خدمت کر کے کہ جیسے وہ اِس دُنیا میں موجود ہے۔
میری دعا
فضل کے خُدا، میں اُس عزت افزائی کے لیےتیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے اپنی محبت دوسروں کے ساتھ بانٹنے دی۔ تیرا شکر ہو کہ تُو نے مجھے میرے گناہوں سے بچایا۔ تیرا شکر ہو کہ تُو نے مجھے یسُوع کے لیے دوسروں کی خدمت کرنے کے لیے بچایا۔ یسُوع کےنام میں مانگتا ہوں، جو کہ میرا نجات دہندہ ہے۔ آمین۔