آج کی آیت پر خیالات
کیا چیز زیادہ اہم ہے؟ ترجیحات ہماری روز مرہ زندگی میں چابی کی حثیت رکھتی ہی ہمیں کامیاب اور نتیجہ خیز ہونا پڑے گا۔ یہ ہمارے نظم میں بالکل درست ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اُس پر توجہ مرکوز کریں جو کہ مرکزی، ضروری اور سب سے زیادہ اہم ہے۔ پولُس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیا ضروری ہے: پیار بھرے اعمال میں ایمان کو ظاہر کرنا۔ وہ ایمان جو اپنا اظہار پیار اور مددگار اعمال میں نہیں کرتا وہ مُردہ ہے۔(یعقوب 2)۔ یسُوع چاہتا ہے کہ ہمارا ایمان متحرک اور پیار بھری خدمات میں ظاہر ہو۔
میری دعا
قادر خُدا، براہِ کرم مجھے اُن وقتوں کے لیے معاف کردے جب میں اُس کا راستہ بھٹک گیا جو کہ ضروری ہے اور اُس پر توجہ دی جو کہ بیرونی تھا۔ براہ کرم مجھے اُن وقتوں کے لیے معاف کردے جب میری دلچسپیاں اور فکریں میرے لیے دوسروں کے ساتھ پیار بھری خدمات سے زیادہ اہم تھیں۔ مجھے اُن لوگوں کو دیکھنے کا موقع عطا فرما جن کی میں نے آج خدمت کرنی ہے تاکہ دوسرے یسُوع کے پیار کو جان سکیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔