آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے ہمیں بنایا۔ جب ہم اپنی ماں کی کوکھ میں تھے، اُس نے ہمیں پیار کے ساتھ زندگی کے مقصد کے لیے بنایا اورہمارے ساتھ ہر قدم پر ساتھ رہنے کا وعدہ کِیا۔ خُدا کو ہماری فِکر ہے، جتنی کوئی بہترین چرواہا اپنی بھیڑوں کی فِکر کرتا ہے اُس سے کہیں زیادہ وہ ہماری فِکر کرتا ہے۔ چنانچہ آئیں اُن کی مانِند زندگی بسر کریں جو راہنما، خالق، اور بادشاہ کو جانتے ہیں! آئیں اُس کے کِردار کی عکاسی کریں، اُس کے فضل کو بانٹیں، اُس کی رحمت کو بڑھائیں، اور اُس کی مُعافی کی پیشکش کریں۔ آئیں اِس بات کا اظہار کریں کہ ہم اُس کے ہیں۔
میری دعا
پیارے خُداوند،میں بہُت شُکر گزار ہُوں،کہ تُو خُدا ہے۔ میرا چوپان، میرا باپ، اور میرا ہیرو ہونے کےلیے تیرا شُکرہو۔اُن کے سامنے جو میری چوگرد ہیں حقیقی طور پر تیرے کردار اور مہربانی کی عکاسی کرنے کے لیے میری مددفرما۔ یسُوع کے نام سے۔ آمین۔