آج کی آیت پر خیالات
یہ نصیحت خُدا کے یروشیلم میں موجود جسمانی گھر کے دِنوں میں واضح طور پر آتی ہے۔ آئیں اپنے لیے یہ بھی یاد رکھیں کہ، خُدا کے نئے عہد کے لوگ، خُدا کا گھر گھرجا گھر(پہلا کرنتھیوں 3 باب 16 آیت) اور ہمارے اپنے بَدَن ہیں(پہلا کرنتھیوں 6 باب 19 آیت)۔ آئیں اپنے کلیسیائی گھرانے کو قدر بخشیں اور خُوشی کےساتھ جشن منائیں۔ اِس کے علاوہ آئیں اپنے اجسام سے خُدا کو عظمت بخشیں۔ آئیں عوامی طور پر، نجی طور پر اور برادری میں خُدا کے نام کی حمد گائیں اور اُس کا شُکر ادا کریں۔
میری دعا
باپ، میں مُقدس ترین جگہ میں داخِل ہُوا اوریسُوع کی قُربانی کی وجہ سے تُجھ تک رسائی حاصِل کی۔ میں یہ جاننے کے لیے پُرجوش ہوں کہ تُو سُنے۔ میں یہ جاننے کےلیے خُوشی کے ساتھ آپے سے باہر ہوں کہ تُو مُجھے خُوش آمدید کہے۔ میں تیرے ساتھ رہ کر شادمان ہوں اور میں تُجھے بتانا چاہتا ہُوں کہ تیرے کاموں کے لیے میں تیری کِتنی تعریف کرتا ہُوں۔ مُجھے دُعا کی اِس جگہ پر تب تک مِلنے کے لیے تیرا شُکر ہو جب تک میں تُجھ سے رُو برُو مِلنے کے لیے تیرے پاس گھر نہیں آ جاتا۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔