آج کی آیت پر خیالات
میں اُن کے لیے اندازہ لگا سکتا ہوں جو کہ اپنے آپ کو اُس جگہ پاتے ہیں جہاں اُن کو نہیں ہونا چاہیے، خُدا کی مستقل موجودگی تھوڑی ڈرونی ہو سکتی ہے۔ لیکن مجھے یہ جان کر بہت تسلی ہے کہ میرے تصور سے لےکر میری موت تک بلا فکر میں جہاں بھی جاؤں، خُدا ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔ وہ ہر وقت میری راہنمائی کرنے اور قائم رکھنے کے لیے موجود ہے۔ حتیٰ کہ اُس جگہ بھی جہاں مجھے نہیں ہونا چاہیے تھا، وہ کام کرتے ہوئے جو مجھے نہیں کرنے چاہیے، وہ پھر بھی وہاں موجود ہے۔ میں احترام کے ساتھ اُس کی طرف پھِر سکتا ہوں اور اُس کا فضل حاصل کر سکتا ہوں۔ میں ضرورت میں اُس کی طرف پھر سکتا ہوں اور اُس کی قوت حاصل کر سکتا ہوں۔ میں اُس کی طرف پھر سکتا ہوں اور یہ جان سکتا ہوں کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔
میری دعا
اے باپ، مجھے پیار کرنے کے لیے اور ذاتی طور پر مجھے جاننے کے لیے تیرا شکر ہو۔ اُس ضمانت کے لیے تیرا شکر ہو کہ میرا ایک بھی دن تیرے بغیر نہیں ہوگا۔ یہ جانتے ہوئے اُس تسلی کے لیے تیرا شکر ہو میں اپنے دُکھوں میں اکیلا نہیں ہونگا۔ جب میرے پاس آگے جانے کی قوت نہیں ہوتی تو اُس قوت کے لیے تیرا شکر ہو جو مجھے قائم رکھتی ہے۔ جب کل کا اجالا ہوگا اُس کے لیے تیرا شکر ہو، رات کو کچھ بھی ہو جائے میں تیرے ساتھ ہونگا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔