آج کی آیت پر خیالات
جب سب کہا اور کِیا جا چُکا ہوگا، تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا جس پر ہم اعتماد کر سکیں۔ ہم میں سے بہت سے زندگی میں ایک دفعہ کسی ایسے دوست کے ہاتھوں دُکھی ہوئے ہیں جس نے ہمارا اعتماد توڑا۔ عالمی معیشت مستحکم ہے، اور چیزیں چند دنوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ایک گھنٹے میں موسم تبدیل ہو سکتا ہے۔ لیکن تبدیلیوں کی ہماری دنیا میں، ہماری دل آزاری اور مایوسی میں، ایک چیز ساکن ہے۔ ہم خُدا پر یقین کر سکتے ہیں۔ ہمیں تبدیلیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ہمارا رکھوالا ہے جو کہ تیز ترین طوفان کو روکتا ہے۔ وہ بُرے ترین معرکے میں ہماری قوت ہے۔ اُس کے عہد اور اُس کا کلام ہمارے لیے اچھی چیزیں کہتا ہے۔ ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہم اُس پر یقین کر سکتے ہیں۔
میری دعا
قادر خُدا، میرے چھُڑانےوالے اور میری قوت، تیری مدد اور موجودگی کی وجہ سے میں آنے والے دنوں سے نہیں ڈروں گا۔ میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تُو نے تاریخ میں اپنے لوگوں یعنی اسرائیل کو قائم رکھا ہے۔ میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تُو نے اپنے کلام ، بائبل کو جارحیت اور اخراج کے دور میں محفوظ رکھا۔ میں تیری حمد کرتا ہوں اور میں خَوف نہیں کھاؤں گا کیونکہ میری زندگی اور میرا مستقبل تیرے ہاتھوں میں ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو کہ میرا خُداوند ہے۔ آمین۔