آج کی آیت پر خیالات
میں دوبارہ جی اُٹھنے کو سمجھ نہیں پایا۔ میں نے تصور لے لیا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ خُد انے یسُوع کو مُردوں میں سے جَلایا۔ ایک عرصہ کے دوران، میرا یہ تجربہ ہے کہ میری زندگی میں رُوح القُدس کی قوت کے وسیلہ سے جوکہ میری منادی کی قوت ہے، میری مدد کرتے ہے کہ مشکل حالات میں بھی دُوسروں سے پیار کروں، مجھے تب تسلی دیتی ہے جب میں شکستہ ہوتا ہوں، مجھے تب بسیرت دیتی ہے جب میں کلام کو پڑھتا ہوں، اور مجھے تب قوت عطا فرماتی ہے جب مجھ پر آزمائش ہوتی ہے۔ میں عاجز، پُرجوش، اور مزید بہت کچھ چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ دُوسرے بھی اِس بے مثال قوت کو محسوس کریں۔ میرا بھروسہ ہے کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہوگا۔ چنانچہ آئیں تمام دنیا کےہزاروں لوگ سب ایک ساتھ مل جائیں، اور خُدا کے آگے دُعا کریں کہ وہ ہمیں جو ہمارے بہت قریب ہیں قوت عطا کرے اور رُوح القُدس کے وسیلہ سے بڑے کام کرنے کےلیے قوت حاصل کریں جو کہ اُس کے اندر ہے۔
میری دعا
پیار کرنے والے خُدا، قادرِمطلق باپ، براہِ کرم مجھے آج قوت بخش تاکہ میں تیرے لیے شاندار اور خوب طور پر جی سکوں۔ لیکن اے باپ، میں صرف یہ دُعا نہیں کرتا کہ میں یہ کروں، اُن کو بھی قوت بخش جن کو میں چاہتا ہوں کہ تیرے لیے جیئں۔(اُن لوگوں کے نام شامل کریں جو آپ چاہتے ہیں کہ ایسے طور پر جیئں)۔ ایسا ہو کہ ہم تمام جان پائیں کہ تجھ میں جو قوت ہے وہ موت کی سلاخوں کو توڑ دے جس سے یسُوع کو قید کیا تھا۔ ایسا ہو کہ ہم یہ تبدیلی والی قوت کا تجربہ حاصل کریں اور تیرے جلال کے لیے استعمال کریں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔