آج کی آیت پر خیالات
جدید ذخیرہ الفاظ میں اُمید بہُت "کمزور" اصطلاح بن چُکی ہے۔ یہ نئے عہد نامے کے بہُت سے پہروں کے مناسب ترجمہ میں بمُشکل ہی پُورا اترتی ہے۔ اُمید ایک ضمانت ہے کہ جو ہمارا اِیمان ہے وہ ضرور ہوگا۔ ہم اِسے رُوحانی اعتماد کہہ سکتے ہیں۔ ہمارا رُوحانی اعتماد ہے کِیونکہ ایک خُواہش سے بڑھ کر، ایک جذبے سے بڑھ کر، ایک اعتقاد سے بڑھ کر جو ہمارے دِل میں ہے؛ خُدا اپنے رُوحُ القُدس کے وسیلہ سے ہمارے اندر سکُونت کرتا ہے۔ جب ہم مسیحی بنے، یسُوع نے ہمارے اندر رُوح اُنڈیلا(طِطُس 3 باب 3 تا 7 آیت) جیسا کہ خُدا نے ہمیں پاک ہونے (پہلا کرنتھیوں 6 باب 11 آیت) کے لیے تحفہ بخشا (اعمال 2 باب 38 آیت؛ اعمال 5 باب 32 آیت)، ہمیں اُسی بَدَن کا حصہ بنایا (پہلا کرنتھیوں 12 باب 12 تا 13آیت) اور ہمارے اندر سکونت کرتا ہے (پہلا کرنتھیوں 6 ببا 19 تا 20 آیت)۔ خُدا کی ہمارے اندر حضوری سے برکات کی فہرست میں ایک اور چیز کا اضافہ کرتا ہے—خُدا کی محبّت۔ یہ نہ صرف ہمارے پاس ہے؛ خُدا رُوحُ القُدس کے وسیلہ سے اِسے تازہ کرتا رہتا ہے، جیسا کہ یسُوع نےوعدہ کِیا تھا(یوحنا 7 باب 37 تا 39 آیت)۔
میری دعا
پاک اور قادرِ مطلق باپ، جو طاقت میں بے مثال اور پاکیزگی میں شاندار ہے، تیرا شُکر ہو کہ تُو نہ صِرف یسُوع میں ہمارے پاس آیا، بلکہ رُوح کے وسیلہ سے ہمارے اندر سکونت بھی کرتا ہے۔ براہِ کرم میرے دِل میں اپنی محبّت پیدا کر تاکہ فضل کا پھل مُجھ سے اُن کے لیے نِکلے جو میرے چوگرد اور میرے ارد گرد ہر کوئی تیرے فضل کو جانے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔