آج کی آیت پر خیالات
کسی نئے سفر کے آغاز میں حوصلہ مندی کا لفظ ناگزیر ہے، خاص کر تب جب سفر میں آپ کی راہنمائی کی ضرورت ہو۔ یشوع گدی کو سنبھالنے والا تھا۔ وہ موسیٰ کے بعد والوں کےلیے مدد ہو سکتا تھا۔ اب اُس کی باری تھی کہ وہ راہنمائی کرے۔ جن لوگوں کی راہنمائی کا ذمہ اُس کو دیا گیا تھا وہ لوگ صرف موسیٰ جیسے لاجواب نبی کی راہنمائی کو جانتے تھے۔ وہ کیسے راہنمائی کرتا؟ وہ خُدا پر بھروسہ کرکے بِنا کسی غیر حوصلہ مندی اور ڈر کے راہنمائی فرمائے گا! یہ کیسے ممکن ہوگا؟ کیونکہ خُدا کا اصل راہنما حقیقی طور پر تبدیل نہیں ہُوا! خُدا ابھی بھی خُدا ہے۔ اُس کا کلام ابھی بھی سچ ہے۔ اُس کے وعدے ابھی بھی بھروسہ کے لائق ہیں۔ اُس کی قدرت ابھی بھی قوت بخش ہے۔
میری دعا
اے خُدا، جیسا کہ میں بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔ مجھے اپنے عہد یاد دلا، میرے ڈر کو دُور فرما، میرے عزم کو مضبوط بنا، اور مجھے اپنی مرضی پر چلا۔ ایسا ہو کہ وہ فتوحات جن میں شرکت کروں وہ ہمیشہ تجھے جلال اور عزت بخشیں۔ خُداوند یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔