آج کی آیت پر خیالات
مانگو! اکثر اوقات ہم مدد نہیں مانگتے کیونکہ ہم ڈرتے ہیں کہ ہمارے پاس جواب نہیں ہوں گے۔ ڈھونڈو! جدوجہد، اور دلچسپی اور ثابت قدمی بہت ضروری ہے اور یہ بعض اوقات مشکل بھی ہو سکتی ہے۔ کھٹکھٹاؤ! دروازے والی گھنٹیوں کے دور میں کی بات ہے جس کو بھولا دیا گیا ہے۔ لیکن خُدا چاہتا ہے کہ ہم مانگنے، ڈھونڈنے اور کھٹکھٹانے کا اصول اپنائیں اور اپنے دلوں کو خدا کی طرف لگائیں۔ چنانچہ آئیں نہ صرف ہم بِِلبلائیں، شکایت کریں، خواہش کریں اور چاہیں۔ بلکہ آئیں ہم خُدا سے مانگیں، ڈھونڈیں، اور کھٹکھٹائیں اور اُس کی بزرگی حاصل کریں۔
میری دعا
انتظار کرنے والے خُدا، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں کہ اکثر اوقات تو میرا رونا، شکایت، اور فکریں سنتا ہے۔ تُو اپنی محبت میں بہت فیاض ہے۔ میری مدد کر کہ میرا دل تیری اور تیری مرضی کی طرف لگا رہے جیسا کہ میں تجھ سے مانگتا ہوں کہ تُو میرے دل کو سنبھال۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔