آج کی آیت پر خیالات
جبکہ پُولس کے دِنوں میں دُوسرے مُنادی کرنے والے اپنی اسناد کے گرد گھوم رہے تھے، پُولس نے شیخی بھگارنے والے تصور کو یہ ثابت کرنے کےلیے رَد کِیا کہ وہ یسُوع کے شاگردوں میں سب سے زیادہ متاثر کُن رکھنے والا ہے۔ اگرچہ اُس کے پاس مخالفوں کا مُنہ بند کرنے کے لیے مذہبی تعلیم اور یہُودی شجرہ نسب تھا، لیکن اُس نے اپنی کمزوریوں کے اُن پہلوؤں کو تسلیم کرنے کو ترجیح دی جہاں خُدا نے خُود اپنی حدُود پر فتح پائی۔ آئیں آج کسی کی مُنادی کی قیمت کا اندازہ اور تعین کرتے ہوئے خبردار رہیں جو اُس کے اپنے تجربے کی بُنیاد پر بنائی گئی ہو۔ بلکہ، اُن لوگوں کی تلاش کریں جن کو خُدا کے فضل نے فتح کِیا ہو۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور مہربان باپ، تیرا شُکرہو کہ تیری خِدمت کے لیے تُو نے مُجھے اَیسے طریقوں سے برقرار اور قائم رکھا جو میں نے کبھی خُواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ جیسا کہ میں تیرے فضل پر انحصار کرتا ہُوں براہِ کرم میری مدد فرما کہ میں وفاداری سے تیری خِدمت کرُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔