آج کی آیت پر خیالات
عقل مندی ایک ایسی خوبی ہے جس کی ہم دوسروں میں قدر کرتے ہیں اور اپنے آپ میں اس کو پیدا کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔ لیکن خدا اُن کو دینے کا وعدہ کرتا ہے جو حقیقی طورپر مانگتے ہیں۔ لیکن مانگنے کا بھید یاد رکھیں— مانگنا، ڈھونڈنا اور کھٹکھٹانا۔ لیکن بہتر ہوگا کہ آپ امثال ۲ باب کو دیکھیں۔ حکمت تب ہماری ہو سکتی ہے جب ہم اس کو تمام چیزوں سے اُوپر رکھتے ہیں اور تمام حالات سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ خُدا دینے کے لیے تیار ہے، لیکن روحانی حکمت حاصل کرنے کے لیے وہ ہم سے کچھ چاہتا ہے کہ پہلے ہم اس کی اہمیت کو جانیں۔
میری دعا
تمام چیزوں کے دینے والے مہربان باپ، مجھے اپنی حکمت عنایت کر۔ تا کہ میں اپنے ہر فیصلے میں تیری مرضی اور تیرا جلال ظاہر کر سکوں۔ تیری بادشاہی میرے دل کی راہنمائی کرے تاکہ میں اپنے انتخاب کر سکوں اور تیرا روح مجھے تیرے راستوں پر چلائے۔ اے خدا، میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں تیری مدد کے بغیر اپنے قدموں کی خود راہنمائی نہیں کر سکتا۔ چنانچہ آج مجھے حکمت عطا کر۔ میں یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔