آج کی آیت پر خیالات
برکت کی اِس دُعا میں سچائی کی کیا عظیم کہکشاں ملتی ہے۔ ہماری آنکھیں پہلے اُس کا خاکہ بناتی ہیں کہ خُدا ہمارے لیے کیا کر سکتا ہے—ہمیں گرنے سے بچاتا ہے اور ہمیں شادمان کاملیت میں اپنی شاندار حضوری میں رکھتا ہے۔ اگر قریب سے جائزہ لیا جائے،ہمارے دل ہمارے خُدا کی شاندار وضاحت پر بنائے گئے ہیں: وہ جو قابل ہے، واحد خُدا ہے، ہمارا نجات دہندہ، وہ جو جلال اور شان و شوکت اور قوت اور اختیار میں رہتا ہے، وہ جس نے ہمارے خُداوند یسُوع کے وسیلہ سے ہم سے بات کی، اور وہ جو تمام زمانوں سے پہلے موجود تھا اور وہ جو اب زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔ خُدا کے فرزند ہونے کےلیے ناطے ہماری برکات شاندار ہیں، لیکن وہ جس وجہ سے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارا خُدا شاندار، بے مثال، اور حیرت انگیز ہونے سے بھی کہیں بڑھ کر ہے۔ ہمارے الفاظ اُس کے ساتھ عدل نہیں کر سکتے۔ ہمارے چمکدار ترین بسیرت خُدا کے جلال کی وضاحت نہیں کر سکتی۔ لیکن اُس کے جاہ و جلال کے باوجود، وہ آپ کو اور مجھ کو ہماری متناہی اموات میں بھی ہمیں پیار کرتا ہے!
میری دعا
بے مثال اور پاک خُداوند جو کہ بہت بلند ہے، تیرا شُکر ہو کہ تُو نہ صرف میرا خُدا ہے، لیکن مجھے پیار کرتا ہے اور مجھے یسُوع میں اپنا آپ دکھایا۔ میں تیری حضوری میں کھڑا ہونے کا مشتاق ہوں، جب میں تیری کاملیت کا حصہ بن پاؤں، اور فرشتوں کے ساتھ تیری حمد کروں۔ براہِ کرم اُس دن تک میری محدود اور انسانی حمد کو قبول فرما جب تک میرے الفاظ میری موت سے الگ نہیں ہو جاتے اور میری خامیاں تیرے جلال میں زم نہیں ہو جاتیں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔