آج کی آیت پر خیالات
جبکہ ہم مخلوق ہیں جو کہ پیار بھر خالق نے بنائی ہے، ہم جانوروں سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ کُچھ چیزیں ہیں جو کہ انسان کی دُوسری تمام مخلوق سے زیادہ خاص اور اہم ہیں۔ خُدا نے ہمیں جانوروں کی دنیا پر حکومت کرنے کےلیے بنایا ہے۔ لیکن حکومت کا مطلب تباہی نہیں ہے! جبکہ مخلوق خُدا کی اپنے لیے گواہی ہے (زبور 19 اور رومیوں 1 باب 20 آیت)، چنانچہ ہم یقینی طور پر اُس گواہی کو تباہ نہیں کر سکتے۔ در حیقیقت، خُدا کی مرضی پر بنائے جانے کے ناطے، ہم اُس فضل،احسانات اور حفاظت کے ساتھ حکومت کرنا چاہتے ہیں جو خُدا خود استعمال کرتا ہے۔
میری دعا
اے باپ، تیری تخلیق کی تمام خوبصورتی دیکھنے میں میری مدد کر۔ مجھے فضول خرچی کرنے سے باز رکھ۔ مجھے قدرتی ذرائع کا بہتر استعمال سکھا جو کہ تُو نے مجھے بہت فیاضی سے عطا فرمائے ہیں۔ سب سے بڑھ کر،میرے فیصلوں میں میری مدد کر جو کہ تیری مخلوق پر اثر انداز ہو۔ ایسا ہو کہ میری زندگی اور رہن سہن کبھی بھی میری دنیا میں تیری آواز کی خوبصورتی کو ضائع نہ کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔