آج کی آیت پر خیالات
ہمیں خُدا کی صورت پر بنایا گیا ہے۔ نہ صرف مَرد کو۔ نہ صرف عورت کو۔ دونوں نر اور مادہ کو خُد اکی صورت پر بنایا گیا ہے! شاندار طور پر، یہ گرنے سے پہلے سچ نہیں ہو سکتا ہے۔ جب خُدا نے ہمیں ہماری ماں کی کوکھ میں بنایا (زبور 139 آیت 13 تا 16)، اُس نے ہمیں اپنی صورت پر بنایا (پَیدائش 9 باب 6 آیت)۔ کیونکہ لوگ خُدا کےلیے خاص ہیں، کیونکہ ہم خالق کے کردار کے کسی حد تک عکاس ہیں، ہر شخص قدر کے لائق ہے۔ کوئی بھی بدنام، یا لعنتی ٹھہرایا، یا حقیر نہیں جانا جائے گا۔(یعقوب 3 باب 9 تا 12 آیت)۔ لوگ خاص ہیں، نہ صرف خُدا کےلیے، بلکہ ہمارے لیے بھی کیونکہ کچھ خاص طور پر وہ اُس کی صُورت کے عکاس ہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق خالق، براہِ کرم میری مدد کر کہ میں ہر شخص کی قدر کروں جن کو میں آج کے دن ملتا ہوں کیونکہ میں اِس بات سے آگاہ ہوں کہ تُو نے اپنے کردار کی عکاسی کے لیے انفرادی طور پر اُن کو اور فطرت کو بنایا ہے۔ ٹھیک اِسی وقت، مجھے رُوحانی ترقی عطا فرما جیسا کہ میں ہوش و حواس میں اپنا آپ تیرے رُوح کو سونپ چُکا ہوں تاکہ وہ مجھ میں تبدیلی لا کر مجھے ہر دن تیرے جیسا بنائے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔