آج کی آیت پر خیالات
حقیقی عبادت ایک تحفہ ہے۔ چونکہ خُدا پاک ہے، چونکہ خُدا روح ہے، ہم کبھی بھی خُدا تک روح القدس کے تحفے کے بغیر نہیں پہنچ سکتے۔ مسیحیوں کی طرح جو اُس وقت روح القدس کا تحفہ حاصل کرتے ہیں جب یسوع میں بپتسمہ حاصل کر کے خُدا میں نئے سرے سے پیدا ہوتے ہیں، اب ہم اس سے بات کر سکتے ہیں اور روح سے روح کی عبادت کر سکتے ہیں۔
میری دعا
اے ابّا باپ، روح القدس کے تحفے کی وجہ سے میں تیرے فرزند کے طور پر تیرے پاس آیا ہوں۔میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے مجھے اپنا روح عطا کیا تاکہ میں اعتماد کے ساتھ تجھ تک رسائی حاصل کروں اور یہ جان سکوں کہ تو میرے دل کی فکریں سنتا ہے۔ میرے دل ، میرے الفاط، اور میرے اعمال کی عبادت کو قبول فرما،۔ میں آج جو کچھ کرتا ہوں وہ تیری عظمت کا باعث ہو۔یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔