آج کی آیت پر خیالات
وہ کیا اہم چیزیں ہیں جو ہم اُن کے لیے کر سکتے ہیں جن کو خُداوند میں پیار کرتے ہیں؟ ہم اُن کے لیے دُعا کر سکتے ہیں۔ لیکن اُس سے بڑھ کر، ہم یہ دُعا کر سکتے ہیں کہ خُدا اُن کو اپنے انڈیلے ہوئے رُوح کے وسیلہ سے قوت دے۔ اِسی رُوحُ القُدس نے یسُوع کو مُردوں میں سے جلایا(اِفسیوں 1 باب 19 آیت)۔ یہی رُوحُ القُدس اُن کے لیے خُدا کا تحفہ ہے جو کہ اُس کو مانگتے ہیں۔ (لُوقا 11 باب 13 آیت) اِسی رُوحُ القُدس نے سوکھی ہڈیوں کی وادی کو دوبارہ بحال کیا (حزقی ایل 37 باب) اور اگر ہم اُس سے مانگیں تو یہی رُوحُ القُدس اُن کو قوت عطا کرے گی جن کو ہم خُدا میں پیار کرتے ہیں۔
میری دعا
قادر اور شاندار خُدا، میرے پاس بہت سے بہن بھائی ہیں جن کو تیرے فضل، رحم، اور قوت کی ضرورت ہے جو تُو نے اپنے رُوح کے وسیلہ سے انڈیلا ہے۔ چند لوگوں کو گناہ گاری کی وجہ سےسزا کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ چند لوگوں کو اپنے آنے والے مشکل راستے میں قوت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں کی زندگی میں اُن کو گناہ نے گھیرا ہوا ہے اُن کو اُس پر قابو پانے کے لیے قوت کی ضرورت ہے۔ اپنی قوت سے اُن کو رُوحُ القُدس کے وسیلہ سے اندر سے طاقت ور بنا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔