آج کی آیت پر خیالات
یسُوع کی زندگی تبدیل کر دینے والی ہے۔ یسُوع کا جی اُٹھنا تبدیل کر دینے والا ہے۔ یسُوع کا کلام تبدیل کر دینے والا ہے۔ یسُوع کا رُوح کا تحفہ تبدیل کر دینے والا ہے۔ یسُوع کا اعلان تبدیل کر دینے والا ہے۔ یسُوع کا کام تبدیل کر دینے والا ہے۔ دُوسرے الفاظ میں، یسُوع کُنجی ہے، مرکز،درمیان،اور جو کچھ ہم کرتے اور جس کی وجہ سے کرتے ہیں اُس کا دِل ہے۔ پولُس ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ یسُوع ہمارا مقصد ہے۔
میری دعا
اے باپ، براہِ کرم مجھے معاف کر دے۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں جوش کے ساتھ دُوسروں کی مدد کروں گا، میں بعض اوقات یسُوع کی زندگیاں تبدیل کر دینے والی قوت کا نظارہ بھول گیا اور میں نے اپنے ذرائع پر توکل کیا۔ جیسا کہ میں مسِیح کو اور جاننے کا مشتاق ہوں اور میں اپنے روز مرہ کردار میں مسِیح کی طرح بننا چاہتا ہوں، براہِ کرم مجھے دُوسروں کی راہنمائی کے لیے استعمال کر تاکہ وہ اُس کی طرح بنیں۔ خُداوند یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتا ہوں، جو کہ تمام ناموں سے اعلیٰ ہے۔ آمین۔